خاص مجلس ۔ حضرت تائب صاحب ، شب صحرا مہیب سناٹا۔ حضرت کے اشعار سںائے۔ شیخ کا سب سےزیادہ نافع ہونا

خاص مجلس کی جھلکیاں:

  •  حضرت والا رحمہ اللہ کے ہمراہ ۱۹۹۰ ء میں جنوبی افریقہ کے پہلے سفر کے دوران وائٹ ریور کے قریب ۳۳۰ کلو میٹر کے جنگل میں رات کے سناٹے میں حضرت میر صاحب کے اشعار موزوں ہوئے
  • حضرت والا رحمہ اللہ نے حضرت میر صاحب کے ان اشعار کو اتنا پسند فرمایا کہ کئی بار سنا اور متعلقین کو سنایا اور یہاں تک فرمایا کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ کسی انسان کے اشعار ہیں۔
  • اور یہ بھی فرمایا کہ یہ اشعار مجھے بہت پسند ہیں اور جس کو یہ اشعار پسند نہ آئیں اُسے مجھ سے مناسبت نہیں۔
  • حضرت والا کے حکم ممتاز صاحب نے خزائن معرفت و محبت سے حضرت والا رحمہ کے ملفوظات پڑھ کر سنائے یہ کتاب ۴۴ سال پرانے ملفوظات پر مشتمل ہے جس کو ہمارے شیخ و مرشد نے مرتب فرمایا ہے
  • حضرت والا کا فیض سارے عالم میں پھیلا اور حضرت کے ذریعے سے لوگوں نے حضرت کے مشایخ کو پہچانا، لیکن حضرت والا رحمہ اللہ ہمیشہ چھوٹا بن کر رہے۔
  • شیخ کو معمولی نہ سمجھو، عقل و فہم چاہیے شیخ کو پہنچاننے کے لیے۔
  • شیخ کی ڈانٹ مانگنا نہیں چاہیے، لیکن اگر پڑ جائے تو سمجھ اسی میں خیر ہے۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries