مجلس۱۱ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ حضرت فیروز میمن صاحب نے بیان فرمایا ۔ دل میں بدگمانی کی وجہ سے شیخ کا فیض نہیں ملتا۔

مجلس کی جھلکیاں:

  • آج حضرت والا بوجہ عذر مجلس میں تشریف نہیں لاسکے، حضرت فیروز میمن صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب "آفتاب نسبت مع ا للہ  " پڑھ کر سنانے لگے یہ کتاب حضرت والا رحمہ اللہ کے ساتواں سفر نامہ جنوبی افریقہ  کے  ملفوظات  کا  عظیم مجموعہ ہے بڑے سائز پر۰۰ ۶سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔اس عظیم کتاب کے مرتب بھی ہمارے  پیارےشیخ و مرشد صدیق زمانہ ،قلندر وقت ، محبی و محبوبی حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم ہیں۔
  • حضرت فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم نے کتاب ہاتھ میں لے  پڑھنی شروع کی  بیچ بیچ میں اپنے ارشادات بھی فرماتے رہے ۔
  • حضرت والا نے فرمایا  میں صحبت اہل اللہ کو   دین کی ابتداء، دین کی انتہاء، تعلق مع اللہ، عطائے نسبت ، بقائے نسبت ، ارتقائے نسب کا خدائی منشور سمجھتا ہوں۔بہت عجیب اور جامع ملفوظ
  • دین کے بار ےمیں حسد کرنا بدترین حسد ہے۔
  • اگر شیخ سو بھی  رہے ہوں   تو جو شیخ کے عاشق ہیں ان کے پاس بیٹھے رہتے ہیں۔
  • مولانا ظفر احمد تھانوی کا واقعہ ۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ پر اعتراض کا جواب۔
  • مولانا ابرا ر الحق رحمہ اللہ کی بات۔ سورج تقریر نہیں کرتا، لیکن فائدہ ہوتا ہے۔
  • دل میں بدگمانی کی وجہ سے شیخ کا فیض نہیں ملتا۔۔ اطلاع اتباع سے کام بن جائے گا۔
  • حضرت فیزور میمن دامت برکاتہم نے مجلس میں موجود جناب اثر صاحب سے فرمایا  کہ آپ ذرا وہ  اشعار تو سنادیں۔  اثر صاحب نے یہ اشعار سنائے  ۔تیری خلوت میں مولا ہے ، تیری جلوت میں مولا ہے
  • حضرت تھانوی کا وکیل صاحب کو جواب ۔ تو مکمل از کمال کیستی کا جواب
  • جاہی گناہ یاد کرسکتا ہے ، باہی گناہ کا مراقبہ کرنا منع ہے۔
  • ۱۲ مرتبہ آفتاب نسبت مع اللہ کی کتاب حضرت میر صاحب دامت برکاتہم  نے تصیح کی نیت سے دیکھی ہے۔
  • شیر کے بچے کا واقعہ ۔خالق شیر جس کے دل میں ہوتا ہے وہ معاشرے سے نہیں ڈرتا۔
  • جیسا مجاہدہ ویسا مشاہدہ ہوتا ہے۔
  • حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی احسانی کیفیت صحابہ کرام  میں منتقل ہوئی
  •  مثال: ۹۰ کروڑ مسلمانوں  کا اللہ کا ذکر ایک طرف اور حضرت  صدیق اکبر رضی اللہ عنہ  کا ایک مرتبہ  اللہ کہنا ایک طرف ہےیعنی  یہ بڑھ جائے گا بوجہ کیفیت احسانیہ کے۔
  • اپنے نفلی عبادات پر شیخ کی صحبت کو ترجیح دو۔حریص رہو۔مستغنی نہ رہو،مراقبہ ۔۔۔شیخ کے دل سے مال میرے دل میں آرہا ہے۔
  • حضرت میر صاحب حضرت والا رحمہ اللہ کی  ۴۶سال دن رات خدمت میں رہے،حضرت میر صاحب   اورحضرت والا رحمہ اللہ   کی آپس میں  محبت اور تعلق  کے عجیب  واقعات۔
  • اللہ والوں کا نزول اللہ والوں کے عروج سے افضل ہے۔شیخ سے تعلق غلامانہ ہے۔
  • شیخ سے تعلق جتنا حسن ظن ہوگا اتنا ہی زیادہ فضل ہوگا۔
  • اس فکر میں گھلتے رہو کہ کوئی لمحہ کوئی سانس اللہ کی نافرمانی میں نہ گزرے۔
  • جو جان لڑا دے گاوہ جان چھڑا لے گا۔۔۔اچھی نیت سے بھی حسنیوں  کو دیکھنا جائز نہیں
  • حضرت والا رحمہ اللہ کا بہت پیارا شعر۔۔۔  اُس کے کہا کہ  کم ہیئر     میں نے کہا کہ نو پلیز   اس نے کہا کہ کیا وجہ  میں نے کہا خوفِ خُدا۔
  • آخر میں فیروز میمن صاحب نے دُعاکروائی اور آج کی مجلس ختم ہوگئی۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries