مجلس۳ فروری ۲۰۱۵ء:اپنی بیویوں سے بھلائی سے پیش آؤ!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغا ز میں جناب تائب صاحب  دامت برکاتہم نےاپنے اصلاحی   اشعار پیش فرمائے، اشعار کے بعدحضرت والا دامت برکاتہم نے بوجوہ ضعف بستر پر لیٹے ہوئے کتاب’’ صبر اور مقام صدیقین‘‘ سے ایک حصہ  پڑھ  کر سنایا۔ حضرت کا  یہ وعظ دراصل حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ صاحبہ کے انتقال کے سانحہ کے بعد مسجدِ اشرف میں ہوا تھا ۔  وعظ پڑھنے سے پہلے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ یعنی  حضرت پیرانی صاحبہ رحمہا اللہ علیہ کے حالاتِ رفیعہ بیان فرمائےاور اِس ذیل میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا حضرت پیرانی صاحبہ سے حسنِ سلوک کے  واقعات بھی  بیان فرمائے۔

اہم ارشادات

عورت ایک حق یہ بھی کہ وہ شوہر سے روٹھ جائے۔ کیونکہ عورت کے ناز شوہر کو  برداشت کرنا یہ بھی بیوی کا حق ہے۔

مرد میں اگر حاکمیت کی شان ہے تو عورت میں  شان محبوبیت کی ہے اور مرد کی حاکمیت صرف اُس وقت ہے جب بیوی خلافِ شرع بات کی فرمائش کرے۔اُس وقت بھی حکمت اور نرمی سے معاملہ کرے۔

بیوی کی شانِ محبوبیت کی رعایت رکھنی چاہیے۔

حضرت پیرانی صاحبہ رحمہا اللہ علیہ اپنے دور کی ربیعہ بصریہ تھیں ، حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اُن کے نسبت مع اللہ کی وجہ سے میں اِن کے واسطے سے دُعا کرتا ہو۔

اپنی بیویوں سے بھلائی سے پیش آؤ۔

حضرت والا فرماتے تھے نیک بیوی ہو اور شوہر اُس کو آرام سے رکھے تو وہ گھر جنت بن جاتا ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries