اتوار مجلس۱۵مارچ ۲۰۱۵ء:لذتِ غیر فانی حاصل کرنے کا طریقہ!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب اثر  صاحب نےاپنے اشعارِ عارفانہ  پیش فرمائے،خصوصاً سب سے پہلے سنائے جانے والے اشعار نے دل  تڑپا دئیے  یہ اشعار حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی یاد  وفراق میں موزوں ہوئے ہیں۔اثر صاحب نے خلافِ معمول ان اشعار کو جب  ترتم کے ساتھ بہت ہی درد سے پڑھا تو بہت سی آنکھیں بَھر آئیں۔اشعار کا یہ سلسلہ  تقریباً ۱۵ منٹ تک جاری رہا۔  بعد ازیں حضرت والا دامت برکاتہم نے بوجہ ضعف حاضرینِ مجلس کو اپنے کمرۂ مبارک میں ہی بلالیا اور وہی مجلس فرمائی۔ جناب ممتاز صاحب نے حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پرملفوظات’’آفتابِ نسبت مع اللہ‘‘ سے پڑھ کر سنایا، درمیان درمیان میں حضرت والا تشریح بھی فرماتے رہے۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۴۵ منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries