مجلس ۱۶۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔گناہوں سے بچنا ۲۴ گھنٹےکی عبادت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب ثروت  صاحب دامت برکاتہم  نے  پہلےحضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کے پھر جناب منصور الحق ناصرصاحب دامت برکاتہم کے اشعار پیش فرمائے تقریباً ۲۰ منٹ بعد حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے۔ بعد ازیں حضرت اقدس دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘  سے ملفوظات پڑھ کر سنائے،آخر تک یہی معمول رہا ۔

ملفوظات

نوجوانوں میں جتنی خواہشات شدید ہوتی ہیں ، اتنی ہی اُن میں خواہشات کو روکنے کی طاقت ہوتی ہے، اور بوڑھوں میں خواہش تو ہوتی ہے لیکن روکنے کی بریک کمزور ہوجاتی ہے، لہٰذا بوڑھوں کو احتیاط کرنی چاہیے!!

فتوی ٰ متقی اور اللہ والوں کے صحبت یافتہ مفتیانِ کرام سے پوچھو!

حضرت کی برکت سے لاکھوں کی اصلاح ہوگئی۔ ایسا اثر رکھا تھا کہ جس پر بھی نگاہ ڈال دی اُن  کی زندگی میں انقلاب  آگیا

سب سے بڑا گناہ اس وقت جس سے بچنا مشکل ہے وہ یہی ہے ، ’’بدنظری ، عشق مجازی ، حسنِ پرستی‘‘ !!حضرت والا نے تقریباً ۴۷ برس پہلے ہی فرمایا تھا’’ کہ میں فحاشی ، عریانی  اور بے پردگی کا طوفان آتادیکھ رہا ہوں‘‘ اب دیکھ لیں کیا حال ہے!!

قلند ر کی  تعریف بیان فرمائی کہ ہر لمحہ اللہ کی دھیان میں گذرے، حضرت والا اتنا ہنساتے تھے لیکن دل غافل نہیں ہوتا تھا۔

حضرت والا شرعی پردہ کا بہت فرماتے تھے ، خاندان سے نہیں ڈرو! خاندان قبر میں نہیں جائے گا،  صرف اللہ ہی ہوگا۔ وہی کام آئے گا۔بس یہ مراقبہ کرو کہ قبر میں کوئی میرے ساتھ نہیں جائے گا

حسن کے سائے سے بھی دور رہو، نہ کسی غیر کودیکھو اور نہ دیکھاؤ،خاندان میں غیر محرم لڑکیوں سے خالی نیچی نظررکھنا کافی نہیں ، شرعی پردہ ضروری ہے، سامنے ہی نہ جاؤ اور نہ آنے دو!!کیونکہ نفس پلک چھپکنے میں حملہ کرتا ہے حدیث پاک میں یہ مضمون ہے! لہٰذاخاندان سے نہ ڈرو! اللہ سے ڈرو!

آج کل ایک بیماری ہو گئی  کہ بیویوں کو بے پردہ پھراتے ہیں ، اور اپنی ۱۴ سال کی لڑکیوں کو کہتے ہیں کہ ابھی تو چھوٹی ہےجب کہ ۱۰ سال سے ہی لڑکیوں کوبھی پردہ کروانا چاہیے۔۔۔

حضرت والا  نے ناظم آباد میں کاپرچہ شائع کروایا :کہ اگر شرعی پردہ نہ کیا اور  اپنی اولاد کی دینی تربیت پر توجہ نہ دی تو  ہزار عبادات کے باوجود  ایسے لوگوں کا شمار فاسقین میں ہوگا۔ جو!!

موبائل کا فتنہ بیان فرمایا!!اس کی وجہ سے  خاندانوں کی عزتیں لُٹ رہی ہیں ! لڑکیاں گھر چھوڑ کر بھاگ رہی ہیں۔

حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص سے اشکال کیاکہ پردے والیاں بھی تو ملوث ہوجاتی ہیں   تو فرمایاوہ بھی  پہلے بے پردہ ہوئی  پھر مبتلا ہوئی۔ کسی طرح دیکھ لیا یا اُس کو کسی سے دیکھ لیا جب یہ ہوا!!

یہی دوام ذکر ہے کہ دل باخدا ہے! اور جسم کسی گنا میں مبتلا نہ ہو!

سب سے بڑا ذکر گناہوں سے بچنا ہے، متقی رہوتو ۲۴ گھنٹے کے عبادت گذار رہو گے!! یعنی ترک ِ گناہ کرو تو ایسی نسبت عطا ہوگی کہ ہر وقت باخدا رہو گے۔

گناہوں سے بچنا ۲۴ گھنٹے کی عبادت ہے!!!

جن  سنتِ  عادیہ ، غیر موکدہ پر آج کے اولیاء اللہ عمل کررہے ہیں !! بس اُن پر عمل کرو!! اُن سے آگے نہ بڑھو! !!! اس پر ایک صاحب کا واقعہ بیان فرمایا!!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries