دینی سفر جمعہ ۱۲ جون ۲۶ء:علماء کااکرام و ادب بہت ضروری ہے! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں بمقام:شاہی جامع مسجد چترال مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم آج بعد فجر بیان کے بعد فوری آرام کی ترتیب تھی اور ناشتے کی ترتیب ساڑے نو بجے رکھی گئی تاکہ احباب ناشتہ کرکے تیاری کرلیں آج جمعے کی وجہ سے یہ ترتیب رکھی اور یہاں چونکہ جمعہ جلدی ہوتا ہے ساڑے گیارہ بجے بیان شروع ہوجاتا ہے اور ایک بجے تک جمعہ نماز کا وقت ہے۔۔ تقریبا ۱۱ بجے قافلہ بیان کے لیے روانہ ہوا اور ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔ | ||