دینی سفربعد  جمعہ ۱۲     جون  ۲۶ء:پردہ عورت کی عزت کا محافظ ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مدرسہ تحفیظ القرآن دنین چترال

 مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم کا جمعہ بیان شاہی جامع مسجد چترال میں ہوا اس مسجد کا پتا چلا کہ دوسو سال سے یہ مسجدہے ماشاء اللہ اب بہت شاندار مسجد بنی ہوئی ہے بہت بڑی اور شاندار جامع مسجد ہے۔۔

یہاں کے امام صاحب بہت بڑی شخصیت ہیں لیکن بہت مٹے ہوئے امام صاحب اور ان کے صاحبزادے نے حضرت شیخ کا اور احباب کا خوب اکرام کیا بہت محبت سے پیش آئے ۔ اللہ تعالی امام صاحب سے خوب دین کا کام لے رہے ہیں امام صاحب ایک بہت بڑے بزرگ سے بیعت تھے نام ذہن سے نکل گیا ابھی کچھ ماہ قبل ہی اُن کا انتقال ہوگیا ہے بیان کے بعد امام صاحب حضرت شیخ سے بیعت ہوگئے اور یہاں کہ مقامی لوگ بھی بیعت ہوئے حضرت والا نے بیعت فرما کر پھر ذکر کی بھی تعلیم کروائی کہ ذکر کس طرح کرنا ہے۔اور معمولات کا بھی فرمایا۔۔

تقریبا نماز کے بعد بھی آدھا گھنٹہ اسی پر مجلس ہوتی رہی۔ اُس کے بعد حضرت والا اور تمام احباب رہائش گاہ پر تشریف لے آئے ۔۔ حضرت والا اور احباب کے لیے فورا کھانے کا انتظام تھا حضرت نے جلدی کھانا تناول فرماکر تیاری فرمائی

پھر ڈھائی بجے بیان کے لیے تشریف لے آئے یہ بیان رہائش گاہ کی جامع مسجد و مدرسہ میں ہی تھا اور خاص مدرسہ بنات کے لیے رکھا گیا بنات کا مدرسہ مسجد و مدرسہ کے برابر میں ہی تھا اور پورا شرعی پرسے سے انتظام تھا راستہ بھی الگ تھا۔۔