دینی سفرظہر۱۳ جون ۲۶ء:طلباء کرام کے لئے قیمتی نصائح ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں بمقام:جامعہ اسلامیہ ریحان کوٹ چترال مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا آج بعد فجر رہائش گاہ کی مسجد میں مختصر بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد سب نے آرام کیا ناشتے کا نظم سات بجے طے ہوا۔۔ ناشتے کے بعد حضرت شیخ اور احباب نے آرام کیا پھر گیارہ بجے سب کو بیدار کردیا گیا کہ تیاری کرلیں بارہ بجے بیان کے لیے روانہ ہونا ہے۔۔ تقریبا ساڑے گیارہ بجے ۱۵ کے قریب چترال کے آس پا کے علماء کرام اساتذہ اور شیخ الحدیث صاحب تشریف لے آئے ۔ مہتم صاحب مدرسہ تحفیظ القرآن جو میزبان بھی ہیں سب کا تعارف کروایا کوئی شیخ الحدیث تھے کوئی بڑے استاذ تھے کسی کا بڑا مدرسہ تھا اور پھر فرمایا کہ حضرت آپ کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے اور کچھ نصیحت فرمادیں۔۔ پھر تقریبا ۲۵ منٹ حضرت شیخ نے بیان فرمایا اور فرمایا کہ اللہ تعالی سب کی دین کی خدمتوں کو قبول فرمائیں بس تزکیہ نفس اور اصلاح جو فرض ہے ساتھ ساتھ اس کو بھی لے کر چلیں اور طلباء کرام کے اوپر خوب محنت ہو کہ ابھی سے تربیت کی فکر اور اپنے اوپر کسی کو بڑا بنائیں مشورہ کریں اور مرتے دم تک اصلاح کی فکر لگ جائے۔۔ پھر بارہ بجے قافلے کو روانہ کردیا گیا۔۔ بیان ایسی جگہ پر تھا جو پہاڑی کے اوپر بنا ہوا تھا حضرت والا اور سب کی کار کو باہر ہی رکوادیا تھا کیونکہ کم از کم دس منٹ کا فاصلہ ایسا تھا کہ وہاں نہ کار جاسکتی ہے اور نہ بائیک حضرت والا بھی پیدل تشریف لائے۔۔ راستہ بھی ایسا تھا کہ کہیں چھوٹی سی سیڑی بنی ہوئی تھی کہیں پتھر تھے کہیں اونچائی تھی اور کئی جگہ چلنے کا راستہ بالکل کم تھا کہ ایک ایک کرکے احباب چلتے جارہے تھے اور مقامی ساتھیوں نے بہت ساتھ دیا تاکہ کسی کو کوئی مشکل نہ ہو۔۔ مہتمم صاحب نے بھی فرمایا کہ تین چار احباب حضرت کے ساتھ آئیں کیونکہ راستہ ایسی ہے حضرت کو پکڑ کر لائیں پھر یہاں پہنچے تو یہ مدرسہ و مسجد بھی بہت شاندار اور جنگل میں منگل جیسا معاملہ تھا۔۔ یہاں ایک بجے ظہر نماز ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ دورانیہ 1:28:08 | ||