دینی سفرمغرب ۱۴ جون ۲۶ء:میاں بیوی کے حقوق ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں بمقام:جامع مسجد ایوان موڑدہ ،چترال مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم شام ساڑے چار بجے حضرت شیخ کا بہت ہی اہم اور درد بھرا بیان ہوا ۔۔ کچھ لوگوں نے کچھ بات کی تو حضرت شیخ نے بیان کے شروع مین ڈانٹ بھی لگائی کہ کیا اس طرح ڈرانا دین کے کام میں رکاوٹ ڈالنا ہم کیا کرنے آئے ہیں سن لو، بیان میں بیٹھ کر دیکھ لو یہ دین کوئی نیا دین نہیں ہے نیا دین ہمارے لیے ہے کیوں اس لیے کہ ہم پہلی بار ایسی باتیں سنتے ہیں۔۔ خیر بیان کے بعد عصر نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔۔ راستہ وہی ایک ہی جو بہت تنگ راستہ تھا بہت مشکل سے حضرت والا کی کار کو روڈ تک لے کر آئے پھر رہائش گاہ پہنچ کر حضرت والا اور احباب مہمان خانے کا بہت خوبصور ت اور بہت بڑا باغ تھا وہاں تشریف فرما ہوئے سب کے لیے چائے اور بسکٹ وغیرہ کا انتظام حضرت والا کی طرف سے تھا۔۔ وقت کم تھا جلدی چائے پی کر حضرت والا نے وضو فرمایا پھر قافلہ بیان کے لیے روانہ ہوا یہ مسجد بھی پہاڑوں کے درمیان بہت اندر جاکر تھی یہاں بھی ایک تنگ گلی تھی جس میں حضرت والا کی کار ہی مشکل سے جاسکی باقی احباب پیدل چل کر مسجد پہنچے۔۔ نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ | ||