دینی سفرفجر ۱۵ جون ۲۶ء:قرآن پاک کی تصحیح کی فکر کریں ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں بمقام:جامع مسجدخیر الانام ،ایون چترال مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم رات بیان کے بعد حسب معمول ترتیب رہی رہائش گاہ میں بہت بڑا باغ تھا حضرت والا اور سب احباب نے با غ میں کھانا کھایا۔۔ کھانے کے بعد مجلس ہوئی مقامی احباب بھی بہت زیادہ جمع تھے ۔۔ بارہ بجے تک مجلس ختم ہوئی تقریبا پھر رات دو بجے تک چترال کی کارگذاری چلتی رہی کہ کیسے محبت والے لوگ ہیں پہلی بار آنا ہوا لیکن لوگ کیسی محبت کرتے ہیں بوڑھے بوڑھے لوگ ہر بیان میں دور دور موجود۔ علماء اور اساتذہ نے کیسی محبت دی کہ دور دور سے ہر بیان میں تشریف لائے۔۔ حضرت نے فرمایا بہت دل لگا اور خوشی ہوئی ان شاء اللہ ائیر پورٹ یہاں کا کھل جائے تو جلدی جلدی ترتیب یہاں کی بنانی ہے۔ آج گیارہ بجے یہاں چترال سے دیر کی طرف قافلہ روانہ ہوگا ان شاء اللہ | ||