دینی سفرظہر  ۱۵     جون  ۲۶ء:برکت والا طالب علم     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامع دارالعلوم دیر

 مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ اور کار والے احباب اور کوسٹر والے احباب حضرت والا کی سربراہی میں ٹھیک گیارہ بجے چترال سے روانہ ہوئے چترال والے احباب نے بہت محبت سے اور کچھ لوگ غمگین بھی تھے رخصت کیا علماء اور اساتذہ بھی موجود تھے حضرت والا نے سب سے الوداعی ملاقات کی سب سے معانقہ اور مصافحہ کیا۔۔

پھر قافلہ پہاڑوں کے راستہ سے ہوتا دیر پہنچا کہیں راستہ بہت اونچائی پر تھا کہیں بہت اونچے اونچے پہاڑ تھے اور کہیں پہاڑوں سے چشمہ بہہ رہا تھا کہیں دریا کہیں پر پہاڑوں پر سبزہ ہی سبزہ تھا ۔۔ وہاں سے قافلہ ہوتا ہوا ایک دریا کے کنارے رکا اور ظہر نماز ادا کی۔۔

پھر قافلہ تقریبا سوا دو بجے ساڑے تین گھنٹے کا سفر طے کرکے دارالعلوم پہنچا یہاں کھانے اور کچھ دیر آرا م کی ترتیب تھی اور کچھ دیر طلباء میں بیان تھا پھر یہاں سے ایک گھنٹہ کی مسافت پر جانا ہے جہاں مغرب بعد بیان بھی ہے اور رات قیام بھی وہیں ہوگا۔۔

جامعہ مظہر العلوم بلال مسجد باجوڑ روڈ میا کلے دیر پائی میں آج قیام کی ترتیب ہے۔۔