دینی سفرمغرب   ۱۵     جون  ۲۶ء:اللہ کا پیارا بننے کا راستہ     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ مظہر العلوم بلال مسجد باجوڑ روڈمیا کلے دیر پائی

 مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ آج جب صبح گیارہ بجے چترال سے اپر دیر کے لیے روانہ ہوئے تو درمیان میں ایک جگہ آڈھے گھنٹہ کا بیان ہوا وہیں سب کے کھانے کی ترتیب تھی جس کی تفصیل گذر چکی پھر وہاں سے ڈھائی بجے قافلہ روانہ ہوا راستے میں عصر نماز ادا کی اور نماز ادا کی۔۔

تقریبا سوا سات پر قافلہ بیان والی جگہ پہنچا اور آج رہائش یہی ہیں جامعہ مظہر العلوم بلال مسجد باجوڑ روڈمیا کلے دیر پائی بہت بڑی مسجد اور بڑا مدرسہ بھی ہے ساتھ اس کے مہمان خانہ ہے جہاں سب کی رہائش ہے۔۔

ہر جگہ حضرت والا کے حکم سے سب کھانے کے پیسے اور رہائش پر جو بجلی پانی وغیرہ خرچ ہوئے سب کے پیسے بھی ادا کیے ہیں تاکہ مدرسے والوں پر بوجھ نہ آئے قافلہ ماشاء اللہ بہت زیادہ ہے۔ تقریبا آج پورا دن ہی سفر میں گذرا۔۔

بعد مغرب یہاں بیان کا آغاز ہوا۔۔ کل بروز منگل ۱۵ جون ان شاء اللہ گیارہ بجے جامعہ دارالعلوم دیر پائین میں بیان ہوگا پھر وہاں سے سوات کی طرف قافلہ روانہ ہوگا۔۔