دینی سفرفجر   ۱۶     جون  ۲۶ء:شریعت و سنت کا راستہ ہی اصل راستہ ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام: جامعہ مظہر العلوم بلال مسجد باجوڑ روڈمیا کلے دیر پائی*

*مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* حسب معمول ترتیب رہی۔۔

رات بعد مغرب ۱۵ جون کو بیان ہوا بہت ہی درد بھرا بیان تھا بیان میں بہت بڑا مجمع تھا جو بیان کے آخر تک موجود رہا۔۔ بیان کے بعد رہائش گاہ پر فورا ہی کھانے کا نظم ہوا کھانے کے بعد وقت تو زیادہ ہوگیا تھا لیکن سب احباب جمع ہوگئے اور مقامی لوگ بھی زیادہ تھے تو کچھ دیر مزاح کی مجلس ہوئی۔۔

حضرت والا نے مجلس کے بعد چہل قدمی بھی فرمائی اور کپڑے تبدیل فرما کر کچھ ضروری دوائیاں لیں۔۔ تقریبا حضرت والا رات ڈیڑ ھ بجے آرام کے لیے بستر پر تشریف لائے اور ساڑے تین بجے بیدار ہوئے کیونکہ فجر نماز سوا چار بجے تھی۔۔ آج قافلہ سوات کی طرف روانہ ہوگا ان شاء اللہ۔۔

راستے میں گیارہ بجے ایک بیان بھی ہے۔۔ شریعت و سنت کا راستہ کیا ہے بدعات سے بچنے پر بیان ہوا۔۔ پھر حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے اور حسن کا فتنہ بڑا ہی خطرناک ہے اور امرد لڑکوں سے کتنا بچ کر رہنا چاہیئے ان موضوعات پر اہم بیان ہوا۔۔