دینی سفرصبح   ۱۶     جون  ۲۶ء:صحابہ رضوان اللہ علہیم اجمعین !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*بمقام: جامعہ مظہر العلوم بلال مسجد باجوڑ روڈمیا کلے دیر پائی*

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* حضرت شیخ کا بعد فجر اسی مسجد و مدرسہ میں بیان ہوا تھا گیارہ بجے بیان کی ترتیب ایک دوسرے مدرسے جامعہ دارالعلوم میں تھی جو راستے میں ہی تھا لیکن کسی عذر کی وجہ سے وہاں کی ترتیب ملتوی ہوگئی تو بیان پھر اسی جامع مظہر العلوم میں ہوا۔۔

جو کرتا ہے تو چھپ کے اہلِ جہاں سے کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے

موبائل یہ پورے گناہوں کا مجموعہ ہے۔۔ ہر وقت لڑکیوں کے چکر میں اپنی زندگی کو برباد کردے گا۔۔ کسی خاکی پر مت خاک کر اپنی زندگانی کو جوانی کر فدا اُس پر جس نے دی جوانی کو لاالہ ہے مقدم کلمہ توحید میں غیرِ حق جب جائے ہے تب دل میں حق آجائے ہے توبہ میں دیر نہیں کرنا چاہیئے۔۔

حرام عشق عذابِ الہی ہے۔۔ حرام عشق کا علاج کیا ہے؟ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین پر تنقید کرنے والا بد بخت ہے۔۔ عظمتِ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین۔۔ سارے صحابہ ستاروں کے مانند ہیں کسی ایک کی اقتدا کرلیں نجات پاہ جائیں گے۔۔ صحابہ کرام رضوان علیھم اجمعین کی شان میں بہت دردِ دل سے بیان ہوا ہے۔۔

جو صحابہ کو بُرا بھلا کہتا ہے وہ اپنی دینا و آخرت کو برباد کررہا ہے۔۔ صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں حضرت والا نے جناب مصطفی مکی صاحب سے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار سنوائے۔۔

اس بیان میں اکثر مجمع یہ بیان سن کر رورہا تھا ماشاء اللہ یہ بیان صحابہ کی شان میں بہت ہی درد دل سے ہوا حضرت شیخ پر بھی عجیب کیفیت طاری تھی حضرت والا کو بھی پورے بیان میں گریہ طاری تھا حضرت والا بھی بیان کرتے ہوئے آنسووں کے ساتھ رورہے تھے۔۔