مرکزی بیان ۲۵ جون ۲۶ء:راہِ سلوک ،توبہ اور تقویٰ ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* 07:26) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔ انفاس زندگی کے جو اُن پر فدا ہوئے انفاس زندگی کے جو اُن پر سلوک میں جو منزلِ مجاز سے بالکل جدا ہوئے جس نے اٹھایا شیخ کے ناز طریق کو راہ فنا سے راہبر راہ خدا ہوئے دیکھا اسی کو فائز منزل سلوک میں جو منزل مجاز سے بالکل جدا ہوئے پالا پڑا ہے جن کو تلاطم کی موج سے گمراہ کشتیوں کے وہی ناخدا ہوئے تقریر میں اگر نہیں شامل ہے دردِ دل صدہا صدا کے ساتھ بھی وہ بے صدا ہوئے راہ وفا میں آہ جو فانی نہ ہوسکے کہلاکے باخدا بھی نہ وہ باخدا ہوئے اہلِ جنوں کی صحبتیں اخترؔ جنہیں ملیں اہلِ خرد کو دیکھا کہ اُن پر ِفدا ہوئے 07:26) حضرت والا رحمہ اللہ کے دوسرے اشعارپڑھے۔۔۔ گلستانِ طیبہ سے مسرور ہوں گا عجم کے بیاباں سے مفرور ہوں گا گلستانِ طیبہ سے مسرور ہوں گا 13:53) ایک نوجوان کے جذب کا واقعہ۔۔۔ اللہ کاعاشق توبہ کرکہ اللہ پر فدا ہوجاتا ہے۔۔۔ 15:08) عجم کے بیاباں سے مفرور ہوں گا گلستانِ طیبہ سے مسرور ہوں گا اشعارکی تشریح۔۔۔ 15:10) میں دیدارِ گنبد سے مخمور ہوں گا کبھی نور ہوں گا کبھی طور ہوں گا جذب اور اللہ تعالیٰ کی معافی۔۔۔حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کی تشریح بیان کی۔۔۔۔ 32:12) گناہوں سے اپنے میں رنجور ہوں گا بفیضِ شفاعت میں مغفور ہوں گا توبہ اور اس کی شرائط۔۔۔تشریح۔۔۔ 39:56) فطرت کی دس چیزیں۔۔۔ داڑھی اور مونچھوں سے متعلق نصیحت۔۔۔ 42:03) بفیضِ شفاعت میں مغفور ہوں گا اشعارکی تشریح۔۔۔شفاعت اورسنت کی اِتباع۔۔۔ 49:16) اڑے گی ہوا سے جو خاکِ مدینہ میں ایسے غباروں میں مستور ہوں گا اشعارکی تشریح۔۔۔ 54:07) میں روضہ پہ صل علی نذر کر کے بہ دل نور ہوں گا بہ جاں نور ہوںگا میں ممنون ہوں گا خدا کے کرم کا کبھی دل میں اپنے نہ مغرور ہوں گا ہر اک امر میں راہِ سنت پہ چل کر خدا کے کرم سے میں منصور ہوں گا اُحد کے شہیدوں کے خونِ وَفا سے سبق لے کے پابندِ دستور ہوں گا مدینہ میں جب قلب و جاں چھوڑ آیا میں مہجور ہو کر نہ مہجور ہوں گا قبا کی زیارت و نفلوں سے اخترؔ ہر اک راہِ سنت سے مخمور ہوں گا 01:06:58) دنیا کی حقیقت 01:18:29) جس شعبے میں لگے نور بنائیں اور اُس کی حفاظت کے لیے تقوی فرض ہے۔۔ | ||