عشاء مجلس ۳۰ جون ۲۶ء:قرآن مجید سے مضبوط تعلق کی اہمیت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں *بمقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی* *بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم* *اہم نکات:۔* *ندگی کی دو عظیم نعمتیں۔۔* *اتباعِ شریعت و سنت۔۔۔* *اللہ کے لیے شیخِ کامل کی رضا اور اصلاح۔* *سنتوں پر مکمل عمل کی ضرورت۔۔* *صرف فرائض نہیں بلکہ سنتوں کی بھی پابندی ضروری ہے۔۔* *وضو، نماز، گھر سے نکلنے، مسجد آنے جانے اور دیگر سنتوں کو زندہ کرنا محبتِ رسول ﷺ کی علامت ہے۔۔۔* *قرآنِ کریم صحیح تجوید سے پڑھنا۔۔* *قرآن کی درست تلاوت ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔۔* *مخارج اور تجوید کی غلطی سے معانی بدل سکتے ہیں۔۔* *عمر زیادہ ہو جانے کے باوجود قرآن سیکھنے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔۔* *ہر عمل صرف اللہ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے۔* *دین کی خدمت سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔* *غیبت اور دیگر گناہوں سے بچنا۔۔* *غیبت کی سخت مذمت ۔۔* *بدنگاہی، ریاکاری، تکبر اور زبان کے گناہوں سے بچنے کی تلقین کی گئی۔* *تقویٰ کی برکتیں۔۔* *تقویٰ اختیار کرنے سے زندگی میں برکت، سکون اور اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔۔۔* *گناہ رزق اور برکت میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔۔* *موبائل اور جدید فتنوں سے حفاظت۔۔* *موبائل کا غلط استعمال دل کی اصلاح میں بڑی رکاوٹ ہے۔۔* *خلوت اور جلوت دونوں میں اللہ کی نگرانی کا احساس ضروری ہے۔۔* *شیخ اور اساتذہ کا ادب۔۔* *دینی اساتذہ اور مشائخ کا احترام علم میں برکت کا ذریعہ ہے۔۔۔* *اصلاح کے لیے عاجزی اختیار کرنا ضروری ہے۔۔۔* *اللہ سے سچی محبت۔۔* *دنیا اور اس کی کشش سے بڑھ کر اللہ کی محبت دل میں پیدا کرنا اصل کامیابی ہے۔۔* *مجاہدہ اور مسلسل عمل کے ذریعے ایمان کی حلاوت حاصل ہوتی ہے۔۔* *توبہ اور استغفار کی اہمیت۔۔* *مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔۔* *سچی توبہ انسان کی زندگی بدل دیتی ہے اور اللہ کی رحمت کو متوجہ کرتی ہے۔۔* *دورانیہ* *52:17* | ||