عشاء یکم جولائی  ۲۶ء:استغفار اور اتباع سنت       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

*مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی*

*بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*اہم نکات:۔* *اللہ کی محبت حاصل کرنے کا راستہ۔۔* *اللہ تعالیٰ کی محبت صرف رسول اللہ ﷺ کی کامل اتباع سے حاصل ہوتی ہے۔*

*ہر معاملے میں سنت کی پیروی کامیابی کا ذریعہ ہے۔* *علم سے بڑھ کر عمل کی اہمیت۔۔* *بیان سننا نعمت ہے، لیکن اس پر عمل کرنا اس سے بھی بڑی نعمت ہے۔۔*

*صحابۂ کرام رضوا ن اللہ وعلیھم اجمعین کا طریقہ "سمعنا واطعنا" تھا۔* *تزکیۂ نفس کی ضرورت۔۔* *کامیابی نفس کے تزکیہ میں ہے۔* *غیبت بہت بڑا گناہ ہے۔۔*

*زبانی غیبت کے ساتھ تحریری اور واٹس ایپ گروپ پر ہونے والی غیبت بھی انتہائی خطرناک ہے۔* *اسمارٹ فون کے نقصانات*

*موبائل کے غلط استعمال سے ایمان، عبادات برباد ہورہی ہے اس موبائل کی وجہ سےگھریلو زندگی پر موبائل کے منفی اثرات پڑ رہے ہیں میاں بیوی کے جھگڑے زیادہ تر اسی وجہ سے ہیں اولاد کی تربیت میں خرابی پیدا ہورہی ہے والدین کی *نافرمانی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے وقت اور مال کا ضیاع بھی ہورہا ہے ۔

نظر کی حفاظت نہیں ہوتی* *استغفار کی کثرت کرنی چاہیے* *اللہ تعالیٰ ہمیشہ توبہ قبول کرنے والے ہیں۔* *گناہوں سے واپسی میں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔* *انسان کو ہمیشہ اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔* *اپنے آپ کو نیک سمجھنا خطرناک ہے۔*

*اللہ تعالیٰ سے محبت اور تعلق* *ایسے محسن رب کو ناراض کرنے کے بجائے اس کی اطاعت اختیار کرنی چاہیے۔*

*دورانیہ* *46:08*