دینی سفر بیان ۵   جولائی   ۲۶ء:اللہ تعالیٰ کی معافی اور جذب  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں

ماشاء اللہ پیارے شیخ دامت برکاتہم کا دوہفتے پہلے چترال اورسوات کا سفرہواتھا جس میں حضرت کے ساتھ کافی احباب تھےاس سفرکی تفصیل جاری کی جاچکی ہے اب دوبارہ حضرت والا کا سفر ایبٹ آباد،شنکیاری،کاغان،ناراں،بٹہ کنڈی، بالاکوٹ، مانسہرہ  کاہےجس میں حضرت کےساتھ تقریباًپینتیس (۳۵) احباب ہیں جوکراچی سے بذریعہ جہاز،گاڑیوں اور ریل وغیرہ کے سفر سے ساتھ پہنچےاس کے علاوہ بھی آس پاس کے دیگر شہروں سےحضرت کےاحباب جمع ہیں ،ماشاء قافلہ تقریباً شام پانچ بجے بیان کی جگہ پہنچاحضرت والااوراحباب نے تھوڑی دیر آرام کیاپھریہاں کےمیزبان نے چائے کاانتظام کیا تھا اس کے ساتھ ہی مقامی علماء اوردیگرلوگوں نےحضرت والا سے ملاقات کی دینی کی باتیں اوردُعا کاسلسلہ چلتا رہاپھر مغرب کی نماز اداکرکہ بیان کاآغاز ہوا،اللہ تعالی ٰاس سفر کوقبول فرمائےجہاں جہاں سے حضرت والا گزرتےجائیں کوئی بھی حضرت کےفیض سے محروم نہ رہے،اللہ تعالیٰ ہرجگہ حضرت والا کے فیض کوعام اورتام فرمائے کسی کو محروم نہ فرمائےاوراللہ تعالیٰ حضرت والاکو مزیدشرفِ قبولیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔امین

بیان نمبر:1۔ بعد مغرب بیان تاریخ:۔05.07.26 *عنوان:اللہ تعالیٰ کی معافی اورجذب۔ *

بمقام:جامع مسجدبلال محلہ بلال حویلیاں ایبٹ آباد۔ بیان:۔

عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے اہم نکات: تصویرکشی کافتنہ بہت زیادہ ہے یہ حرام ہےاس سے بچیں تقویٰ فرض ہے تقویٰ حاصل کرنے کی فکر کریں موبائل کا فتنہ اوربدنظری کاوبال اللہ تعالیٰ کاشانِ جذب اپنے بچوں کوحافظ قرآن بنائیں

استغفاراورتوبہ کے فضائل شرعی پردہ نہ ہونے کےنقصانات کائنات کا سب سے پہلاجذب حضرت وحشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جذب کا واقعہ کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہیں اور مایوس کبھی نہیں ہونا گناہ گارکارونا اللہ تعالیٰ کوبہت پسند ہے نیک اوراچھے ماحول کااثر اذان کاجواب اوراس کے بعددُعاکاسنت طریقہ بیان کے آخر میں دردبھری دُعا

دورانیہ 1:19:19