دینی سفر بیان ۶   جولائی   ۲۶ء:والدین کو ستانے کا وبال  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں

الحمدُللہ گزشتہ رات بعد مغرب جامع مسجد بلال حویلیاں میں اس سفرکا پہلابیان ہواجس میں کافی لوگ شریک تھے پوری مسجد بھری ہوئی تھی اورکافی علماء بھی شریک تھے حضرت والاکےصاحبزادے جناب مفتی فرحان صاحب دامت برکاتہم بھی اس بیان میں پہنچ گئے تھےبیان بہت اہم ہوا ہےبالخصوص اللہ تعالیٰ کی معافی اورجذب سے متعلق،بیان کے بعد عشاء نماز اداکی گئی نمازکےبعدعلاقےکے علماء اور لوگ حضرت والا سے ملےاوربہت خوشی کااظہار فرمایا،بیان کے بعدکافی لوگوں نےحضرت کے بیانات لیےپھررہائش ایبٹ آبادمیں تھی جہاں کےمیزبان جناب مولانااحمدجان صاحب تھےماشاءاللہ مولانانےاوران کے احباب نےبہت خدمت کی حضرت والااوراحباب نےرہائش گاہ پرپہنچ کرکھاناکھایاکھانےکےبعدحضرت والانےآنےوالےمہانوں اوراحباب سےبات چیت کی اورخیریت دریافت کی پھرکچھ دیرتک دین کی باتیں ہوتی رہیں پھرحضرت والانےچیل قدمی کی اس دوران بھی سونے سے پہلےکی سنتوں کامزاکرہ کیا اورنصیحت فرمائی پھرتھوڑی دیرکچھ ضروری فون کیےاورمیسج کاجواب دیااورپھراحباب کوآرام کافرمایاتقریباًرات ابجےکے بعدحضرت والااوراحباب نےآرام کیاچونکےکراچی سے سفرلمباتھاتھکاوٹ زیادہ تھی اوریہاں فجربھی تقریباًساڑھےچاربجےہےاس لیےسب کوآرام کاکہاگیااورفجرکےبعد بیان کی بھی ترتیب ہے۔۔۔

بیان نمبر:2۔ بعد فجر بیان تاریخ:۔

06.07.26 *عنوان:والدین کوستانے کاوبال۔

* بمقام: مرکزی جامع مسجد الحبیب منڈیاں ایبٹ آباد۔

بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے اہم نکات: تصویر کشی ویڈیو گیم اور اسمارٹ فون کے نقصانات سکون چین اطمینان نہ ہونے کی وجہ اللہ تعالیٰ پرجوانی فداکرنے کامطلب والدین کوستانےکاوبال بُری دوستی کاانجام بھی بُرا ہوتاہے

دوست تووہ ہےجواللہ تعالیٰ سے ملائے اللہ تعالیٰ کوناراض کرنے سے زندگی تلخ ہوجاتی ہے چاراعمال۔۔۔تین قسم کےلوگوں کوچارقسم کاعذاب بیان کے بعددُعا

دورانیہ 54:07