دینی سفر بیان مغرب ۶ جولائی ۲۶ء:شرعی پردہ اور اس کی اہمیت ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں ماشاء اللہ آج صبح گیارابجےجامع صدیقیہ گلفام ٹاؤن اپر میاندی سیری میں طلباءِ کرام کے لیےبہت خاص بیان ہواجس میں برکت والاطالب علم کیسےبنیں گےاس موضوع پرحضرت تھانوی رحمہ اللہ کی خاص نصیحتیں بیان ہوئیں،ماشاء اللہ یہ مدرسہ دورہِ حدیث تک کاہے اورساتھ میں حفظ بھی ہےبیان کےبعدطلباءِ کرام کےامتحان کے ذمن میں نتائج کانظم تھاجس میں بڑے طلباءجنہوں نےنمایاں کامیابی حاصل کی تھی حضرت والا کے دستِ شفقت سے انعام وصول کیااوربیان کے آخر میں دُعا ہوئی بیان کے بعدقافلہ اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہواقریبی مسجد میں حضرت والااوراحباب نے1:30بجےظہر کی نماز اداکی کچھ دیر میں کھانے کانظم ہوااس دوران ہنسی مزاح اورحضرت والا کی نصائخ کاسلسلہ جاری رہاپھر کھانےکی کچھ دیر بعدقیلولہ کانظم تھاحضرت والا نےتقریباً3:30بجےآرام کیاپھرعصرنماز5:30تھی سب احباب نےعصر نماز ادا کی نمازکے بعدامام صاحب نےمختصر مجلس کااعلان کیااوراللہ تعالیٰ کی اشد محبت پر حضرت والانےمختصراورپُراثربیان کیا بیان کے بعدقریب میں جس حویلی میں زیادہ احباب کی رہائش تھی ماشاء اللہ کافی کھلی جگہ ہےاوردوعمارتوں کےبیچ میں بہت ہی خوبصورت باغیچہ بھی ہےحضرت والااپنےاحباب کےساتھ اس باغیچےمیں تشریف لےآئےدرمیان میں حضرت والاکی کرسی اورساتھ حضرت والاکےلختِ جگرمفتی فرحان صاحب تھےاورسامنےگول شکل میں کرسیوں اورچارپائیوں پرحضرت والا کےدوسرےصاحبزادےحافظ فرقان صاحب دامادحافظ خضرحافظ ثوبان صاحب اوراحباب تھےبہت خوبصورت منظر تھاچاروں طرف پہاڑوںمیں گھیرا ہواایبٹ آباد کاخوبصورت شہراوردرمیان میں اللہ کے عاشقوں کاگروہ ماشاء اللہ بہت عجیب اوردلکش منظر تھااس دوران حضرت والامختلف اصلاحی باتیں ارشاد فرماتے رہےاورآج پشاورسےبھی کچھ احباب مولانا سرتاج عزیز کےساتھ قافلے میں شریک ہوئےحضرت والاان مہمانوں سے بھی باتیں کرتے رہےاورہنسی مزاح چلتی رہی اس دوران چائے کانظم بھی ہوا آج مغرب کے بعدچونکہ دوسری جگہ مرکزی جامع مسجدرحمانیہ میں بیان تھاجوکچھ فاصلے پرہے اس لیے6:45پرقافلہ حضرت شیخ دامت برکاتہم کی معیت میں بیان کی جگہ روانہ ہواراستے میں بہت خوبصورت منظر تھاسامنے بادلوں سے ڈھکے ہوئے خوبصورت پہاڑتھے ٹھنڈی ٹھنڈی اورمیٹھی میٹھی تیز ہوائیں چل رہی تھی احباب ماشاء اللہ اس موسم سے خوب مستفید ہورہے ہیں اس موسم اورپہاڑوں کودیکھ کراللہ تعالیٰ کی معرفت مزیدبڑھ رہی ہے اوربیان بھی بالکل پہاروں کے دامن میں تھا اورمسجد ماشاءاللہ بہت شاندار اورخوبصورت تھی اورمجمع بھی خوب تھاقافلہ عافیت کے ساتھ مغرب سے پہلے مسجد پہنچ گیااوربعد مغرب بیان کاآغازہوا۔۔۔ (اللہ تعالیٰ حضرت والااورسب احباب کوعافیت سے رکھےاورانتظام کرنے والے سب احباب کوجزائے عظیم عطافرمائے بالخصوص جناب ریحان فصاحت صاحب جواس پورے سفر کے انتظام کو دیکھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی اس محنت کوقبول فرمائےاورذریعہ نجات بنائے۔امین) بیان نمبر:5۔ بعدمغرب بیان تاریخ:۔06.07.26 *عنوان:شرعی پردہ اوراس کی اہمیت۔ * بمقام:مرکزی جامع مسجدرحمانیہ کیہال ایبٹ آباد۔ بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بیان کے اہم نکات: اللہ تعالیٰ کوناراض کرنادوزخ سے کم نہیں۔۔۔ اسمارٹ فون بہت سےگناہوں کی کی جڑ ہے۔۔۔ حرام عشق اللہ کاعذاب ہےیہ عشق نہیں فسق ہے۔۔۔ کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ تعالیٰ معاف کرنے والے ہیں۔۔۔ دُنیا منع نہیں بس اللہ تعالیٰ کوناراض کرنا منع ہے۔۔۔ قیامت کے دن کون سامال اوراولاد کام آئے گی؟۔۔۔ اللہ تعالیٰ نےہمیں کس لیے پیدا کیا ہے؟۔۔۔ اللہ تعالیٰ کوناراض کرنے والے کی زندگی تلخ ہوجاتی ہےجبکہ نیک لوگوں کو بالطف زندگی ملتی ہے۔۔۔ قلبِ سلیم کی پانچ تفسیریں۔۔۔ شرعی پردے کی اہمیت اورپردہ نہ کرنے کے نقصانات۔۔۔ بیان کے بعد دُعا۔۔۔ دورانیہ 1:23:53 | ||