دینی سفر مغرب ۷    جولائی   ۲۶ء:اللہ تعالیٰ کی شانِ جذب   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں

آج دن ساڑھے گیارا دارالعلوم جامعہ حسینیہ شنکیاری میں بیان تھاالحمدُ للہ حضرت والااپنے احباب کےساتھ عافیت سے بیان کی جگہ پہنچےقافلے میں ماشاء اللہ دن بدن اضافہ ہورہاہےتقریباً11:45پر بیان کاآغاز ہوامسجد اورمدرسہ کافی بڑا تھابیان کےشروع سے حضرت والانےادب اورتصویر کشی سےمتعلق کچھ نصیحتیں فرمائیں پھراللہ تعالیٰ کےعاشقوں کی قوم اور اس کی نشانیوں سے متعلق اہم بیان کیا

بیان کے بعد حضرت والانے لوگوں سے ملاقات کی حضرت والا کی کتابیں تقسیم ہوئیں اورلوگوں نے بیانات ڈلوائےپھر حضرت والااوراحباب رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوئےجو تقریباً آدھا گھنٹے کے فاصلے پر تھی رہائش گاہ جاکر حضرت والااوراحباب نےظہر کی نماز مسجد میں ادا کی پھررہائش گاہ جو جامع مسجد بلال اچھڑیاں کوارے کے قریب ہےاوراسی مسجد میں کل صبح کابیان بھی ہےاس جگہ تشریف لے گئے اورکچھ دیرحضرت والانصیحتیں فرماتے رہے پھر کھانے کا نظم ہواکھانے کے بعد تقریباً 3:30حضرت والاآرام کے لیےتشریف لے گئےاورقیلولے کےبعد 6 بجے عصر کی نماز ادا کی نماز کے بعدقریب ہی ایک جگہ چائے کانظم تھا

اس کے بعدقافلہ بیان کے لیے روانہ ہواجامعہ حسینیہ کے مہتمم بھی حضرت کےساتھ آئے ہوئے تھےوہ حضرت والا کوایک جگہ دُعا کے لیے لےگئے یہ جگہ کافی دُور اورراستہ بڑا ہی خراب تھابہرحال حضرت والاکی شفقت کہ تشریف لے گئے پھر حضرت والاعافیت کے ساتھ بیان کی جگہ پہنچ گئے،ماشاء اللہ مانسہرہ کے یہ علاقے بھی بہت خوبصورت ہیں ہرجگہ ہریالی ہےپہاڑ بھی ہیں اورمیدان بھی جہاں مختلف قسم کی لوگوں نے سبزیاں اورگندم چاول وغیرہ لگائے ہوئے ہیں آج یہاں کا موسم بھی قدر گرم ہے،اللہ تعالیٰ حضرت والااورپورے قافلے کی حفاظت فرمائے قبول فرمائے اورعافیت کے ساتھ بقیہ سفر بھی کرادے۔امین

بعدمغرب مرکزی جامع مسجدومدرسہ انوارالقرآن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں بیان کا آغاز ہوا۔

بیان نمبر:8۔ بعدمغرب بیان تاریخ:07.07.26۔ *

عنوان:اللہ تعالیٰ کاشانِ جذب اورجذب کے واقعات ۔

* بمقام: مرکزی جامع مسجدومدرسہ انوارالقرآن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ۔

بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بیان کے اہم نکات: تصویر کشی حرام ہےاس سے بچیں جب مقتداء ہی اس مرض میں مبتلا ہوں گے توپھرعوام کا کیابنے گا؟۔۔۔ اسمارٹ فون کافتنہ اوراس کاغلط استعمال۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی اہمیت۔۔۔ اللہ تعالیٰ کاشانِ جذب۔۔۔ حرام عشق اللہ تعالیٰ کاعذاب در عذاب ہے۔۔۔ بدنظری کے 14 نقصانات۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دُوری کاسبب یہ اسمارٹ فون ہے۔۔۔ کائنات کاسب سے پہلا جذب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاہوا۔۔۔ عظمت ِ صحابہ رضی اللہ عنہم۔۔۔دین ہمارےتک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی قربانیوں سے پہنچا،جوصحابہ کے بارے میں کچھ کہے تواس سےکہو لعنت ہوتمہارے شر پر۔۔۔ حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاجذبہِ جہاد اورشوقِ شہادت کاواقعہ۔۔۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دین پھیلانے کے لیےکتنی تکلیفیں اُٹھائیں اور اپنی اُمت کی کتنی فکر تھی اورآج اُمت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کوچھوڑی ہوئی ہے۔۔۔ حضرت سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاواقعہ اورحاصل ہونے والا سبق کے کون کھلائے گا؟۔۔۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مظلومانہ شہادت کا واقعہ۔۔۔ نامحرم کو دیکھنے سے اللہ تعالیٰ سےدُوری ہوجاتی ہے۔۔۔ جذب کے واقعات۔۔۔ حضرت جگرمراد آبادی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔ حضرت ابراہیم ابن ادھم رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔ اللہ کاپیارا بننا فرض ہے۔۔۔ہمیں اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔۔۔ دین کےسب شعبے برحق ہیں۔۔۔ ہزار کرامات سے بڑھ کردین پراستقامت سے رہنا ہے۔۔۔ علماء سے دُوری کی وجہ۔۔۔ توبہ کی چار شرائط۔۔۔ ہیراایک ہندؤ لڑکی کے جذب کاواقعہ۔۔۔ بیان کے بعد دُعا۔۔۔

دورانیہ 2:01:25