دینی سفر بیان فجر  ۸    جولائی   ۲۶ء:میراث کی تقسیم اور اس کی اہمیت !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

سارے عالم میں پھر پھر کے یارب ...............تیرا دردِ محبت سنائیں

تیرا دردِ محبت سنا کر ..................سارے عالم کو مجنوں بنائیں

❖الحمدُ للہ گزشتہ رات بعد مغرب مرکزی جامع مسجدومدرسہ انوارالقرآن ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں حضرت والا کابہت اہم بیان ہوا۔

❖ اس بیان میں پورے مانسہرہ کے بڑے بڑے علماء آئے ہوئے تھےاوربیان دوگھنٹوں سے زیادہ ہوا مسجد بھری ہوئی تھی اورکافی بڑی مسجد تھی۔

❖ اس بیان میں فوٹوگرافی،ویڈیو،شرعی پردہ،بنات کے مدرسے میں مردوں کا پڑھانا،اللہ تعالیٰ کاشان جذب اورجذب کے واقعات بیان ہوئے۔

❖ بیان کے فوراً بعد عشاء نماز ادا کی گئی پھر حضرت والاسے لوگوں نےملاقات کی حضرت والاکی کتابیں تقسیم کی گئی پھر قافلہ اپنی رہائش کی طرف روانہ ہوا۔

❖ رہائش گاہ پہنچ کرکچھ دیر میں کھانے کانظم ہواکھانے کے بعد کافی لوگ جمع ہوگئے تھےجامعہ حسینیہ کے مہتمم جو ماشاء اللہ دن سے ہی حضرت والا کے ساتھ ہیں ان کے بھتیجے بھانجے اور مدرسے کے طلباء بھی تھےحضرت والانے کچھ نصیحتیں ارشاد فرمائیں اورہنسی کی مجلس بھی ہوئی اسی دوران مولانا نے اوردیگر لوگوں نےسلسلے میں داخل ہونے کاکہا حضرت والانے بیعت کیااورپھرکچھ نصیحتیں فرمائیں جو ان شاء اللہ جاری کردی جائیں گی۔

❖ رات تقریباً ایک بجے حضرت والانے احباب سے آرام کرنے کافرمایااس کے بعد حضرت والا نے اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حسین صاحب دامت برکاتہم سے بات کی اور پھر حضرت والا نے بار بار یہ جملہ ارشاد فرمایا کہ آج دل بہت مست ہو گیا، دل بہت خوش ہے، دل بہت مطمئن ہے کہ حضرت سے فون پر بات ہو گئی۔

❖ حضرت والانے اپنے کمرے میں بھی احباب سے کچھ نصیحتیں فرمائیں اور تقریباً 2بجے حضرت والانے آرام کیا۔

❖ یہاں کے لوگوں نےہرطرح سے بہت خیال رکھا بہت خدمت کی ایسا لگ رہا تھا کہ جیسا کہ پہلے سے تعلق ہواللہ تعالیٰ سب حضرات کو اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطا فرمائے،آج ان شاء اللہ تقریباً 10:30 بجے کاغان کی طرف روانگی ہے سب احباب سے خصوصی دُعاؤں کی درخواست ہے۔

بیان نمبر:9۔ بعدفجر بیان تاریخ:08.07.26۔ *عنوان: میراث کی تقسیم اوراس کی اہمیت۔ * بمقام:جامع مسجد بلال اچھڑیاں مانسہرہ۔ بیان:۔عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بیان کے اہم نکات: مجلسِ ذکر۔۔۔ کلمہ طیبہ۔۔۔ ذکر اسم ذات اللہ جل جلالہ۔۔۔ شرعی پردہ اورہماری سُستی۔۔۔ اصل چیز ہےاللہ تعالیٰ کوراضی کرنا۔۔۔ تقسیم میراث کی اہمیت اورہماری کوتاہیاں۔۔۔ رحمت کے چار انعام۔۔۔ سفر سے متعلق اہم نصیحتیں بیان ہوئیں۔۔۔ دُعا۔۔۔

دورانیہ 48:38