مرکزی بیان ۴۔ مارچ  ۲۰۲۱ :دستار بندی کے موقع پر تخصص کے فضلاء کو اہم نصیحتیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:33) بیان کے شروع میں تصویر کشی کی ممانعت سے متعلق حضرت والا دامت برکاتہم نے اعلان فرمایا، آج چونکہ مرکز الافتاء والارشاد کے متخصصین علماء کرام کی دستاربندی ہے اس مناسبت سے حضرت والا دامت برکاتہم نے بھی آج سفید عمامہ پہنا ہوا تھا، ماشاء اللہ فرمایا کہ یہ عمامہ حضرت والا رحمہ اللہ نے خود اپنے ہاتھ سے سر پر رکھا تھا، حضرت والا رحمہ اللہ کے ہاتھ مبارک اس عمامے پر لگے ہوئے ہیں۔

04:24) خطبہ پڑھ کر بیان شروع فرمایا،

05:12) مال تھوڑا ہو لیکن حفاظت کی فکر ہو، یہ زیادہ بہتر ہے، نیکی کے ساتھ گناہ سے حفاظت بھی ضروری ہے، رمضان کا انتظار مبارک لیکن گناہ ابھی سے چھوڑنے ہیں، رمضان کے انتظار میں توبہ نہ ٹالیں۔ مال کمانے سے زیادہ حفاظت کی فکر کرنی چاہیے، اس پر مثال ارشاد فرمائی، بعض لوگ عبادت بہت کرتے ہیں لیکن حفاظت نہیں کرتے۔

07:46) توبہ کرنے کی برکت سے سب نور واپس لوٹ آتا ہے، کامل ایمان اس کا جس کے اخلاق اچھے۔ الابرار کی تفسیر ، ابرار نیک بندے ہو ہیں جن سے چیونٹی کو بھی تکلیف نہ پہنچے۔

08:47) دین کیسے پھیلانا ہے؟

09:50) علماء کرام جو ابھی چھٹیوں پر جانے والے ہیں ان کو نصیحت فرمائی کہ جاتی ہی دین کا کام شروع کردینے ہے، انتظار نہیں کرنا ہے۔ اللہ کا پیارا وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرے اور اس کو پھیلائے، دین نام سو فیصد ظاہرو باطن اللہ پر فدا کرنے کا نام ہے۔۔ ظاہر جلدی بن جاتا ہے لیکن باطن آخری سانس تک بنے گا، آخری سانس تک اصلاح کی ضرورت ہے۔

11:43) دل کے گودام میں نیکیوں کے اسٹاک کی حفاظت ضروری ہے کہ آنکھ، زبان، ہاتھ کی کھڑکیوں کو بند بھی کرنا

13:00) آج کیا حالت ہے کہ شریعت ، وحی، دین کی باتوں پر لطیفے اور مزاح بناتے ہیں،

13:44) برے اخلاق والا خیر سے محروم رہتا ہے، غصہ ، بدگمانی ، حسد، غیبت سب تکبر کی شاخ ہے۔ تکبر کس کو کہتے ہیں؟ حق بات کو تسلیم نہ کرنا اور کسی انسان کو حقیر سمجھنا

15:28) لڑائی جھگڑا کرنے والے ایک صاحب کا حال بیان کیا، کہ غصے میں پاگل ہوجاتے ہیں، حضرت والا نے سمجھایا کہ غصہ چالاک ہے ہمیشہ اپنے سے کمزور پرآتا ہے، ایسے افراد اپنے گندے اخلاق کی وجہ سے لوگوں کی آہ لیتے ہیں۔ اس پر ایک بزرگ کے عالی اخلاق کا واقعہ سنایا کہ ایک ہندو پنڈت سورج کی پوچا کرکے بخاری شریف کے درس میں بیٹھتا تھا، بزرگ ان کو کچھ بھی نہیں کہتے تھے، ان بزرگ کے انتقال کے بعد وہ مسلمان ہوگیا۔ اخلاق سے ہندو کا دل بدل گیا تفصیلی واقعہ حضرت پھولپوری رحمہ اللہ ہندو بچے کی تعزیت کےلیے ہندو کے گھر گئے تھے، ایسے اخلاق ہوتے ہیں اللہ والوں کے۔

18:47) کس طرح لوگوں کو دین کے قریب کیا جائے؟ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ کہ کس طرح حاسدین اور دشمنوں سے عالی اخلاق سے پیش آتے تھے۔ اللہ کے عاشق ایسے ہوتے ہیں اور ہم لوگ فرعون بنے ہوئے ہیں۔تواضع پر ایک بزرگ کا واقعہ سنایا کہ بدکرار عورت نے راکھ پھینک دیا لیکن کچھ نہیں کہا بلکہ کہا کہ میرا سر تو آگ برسانے کے قابل تھا یہ تو راکھ برسی ہے۔

22:19) علمائے کرام کو نصیحت کہ چھٹیوں میں اپنی جگہ گاؤں وغیرہ جاکر گناہوں کے کاموں میں شریک نہیں ہونا بلکہ دین پھیلانا ہے معلوم ہوکے آپ انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں۔

24:43) آپ ﷺ نے اخلاق مبارک سن کر آج بھی لاکھوں لوگ مسلمان ہوتے ہیں۔

26:12) اکڑ والا محروم رہتا ہے، پھل والا درخت کتنا جھکا رہتا ہے، تواضع سے رہتا ہے۔

28:16) غصہ والی بات پر غصہ آئے گا لیکن اس کو پی جانا ہے۔ کس عالم سے اللہ کام لیتے ہیں جو عالی اخلاق کے ہوتے ہیں۔ اصلاح اخلاق سے متعلق حضرت والا کی چار نصیحتیں

30:09) محبت میں پہل کرنی ہے اس پر ایک امام صاحب کا واقعہ سنایا کہ نمازی محبت ہی کرتے حضرت والا نے نصیحت فرمائی کہ آپ بڑھ کر محبت کریں حدیث شریف میں عمل کریں ، دل بدل گئے۔

31:25) غلطی ہوجائے تو فوراً معافی مانگیں، دل کو جوڑیں ، خاندانوں کو ملائیں۔

32:20) زبان کے گناہوں کا بیان، بولوں کم سنوں زیادہ۔ ہم اللہ والوں کو نمونہ بن جائیں۔ ہمارے دل کے اندر تو غصہ ، تکبر ، برے اخلاق بھرے ہوئے ہیں،

35:43) علمائے کرام جو فارغ ہوئے ان کے بارے میں بہت درد سے فرمایا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آج غم ہے یا خوشی، آج اتنے پیارے دوستوں سے جدائی ہوجائے گی تخصص کرکے طلبہ چلے جائیں گے جدائی ہوگی۔ آج دل کی عجیب کیفیت تھی جیسے بیٹی کی رخصتی ہوتی ہے جو والدین خوش بھی ہوتے ہیں لیکن دل میں غم بھی ہوتا ہے

37:32) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دس لوگ اگر بن جائیں تو دین کے لحاظ سے بہت بڑی جگہ کے لیے کافی ہوجائیں گے۔ حضرت بنوری رحمہ اللہ کے دین پر استقامت اور دین پھیلانے کی تڑپ کا واقعہ سنایا۔

41:07) خواتین کو شوہر کا ادب کرنے پر اہم تنبیہ، زبان چلانے، شور مچانے اور ساس سسر کو اپنے ماں باپ نہ سمجھنے پر نصیحت فرمائی! اخلاق کا پتہ زبان کے ذریعے پتہ چلے گا، جب تک ہم اچھے اخلاق اللہ سے نہیں مانگیں گے اور حضورﷺ کے اخلاق نہیں پڑھیں گے ، اصلاح نہیں کروائیں گے۔جائز بات میں شوہر کی اتباع لازم ہے،

48:53) علمائے کرام کو استغناء سے رہنے پر نصیحت، جس کے دل میں تعلق مع اللہ کا ہیرا ہوگا وہ دنیا والوں سے مرعوب نہیں ہوگا بلکہ دین کی بات سنائے گا 50:24) لندن میں کتے کی خدمت پر حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ کہ ایمان نہ لانے کی وجہ سے اللہ نے کافروں کو کتے کا غلام بنادیا ہے۔

53:27) کسی کو ہم نے حقیر نہیں سمجھنا ہے، مرد وہ ہے جو اپنا حق چھوڑدے اور اپنا فرض ادا کرے۔

55:19) دعا فرمائی کہ اللہ پاک سب سے کام لے! مجمع کا انتظار نہ کریں بس دین کا کام کرتے جائیں، ہم دین پھیلائیں گے اپنے لیے چاہے کوئی بھی نہ آئے۔ فرشتے تو ہوں گے، اللہ تعالیٰ تو خوش ہوں گے۔ اس پر تبلیغی ساتھی کے اخلاص کا واقعہ سنایا!

58:58) حضرت والا دامت برکاتہم نے آج مختصر بیان فرمایا کیونکہ آج تخصص کے فضلائے کرام کی دستار بندی تھی لہذا حضرت مفتی نعیم صاحب مدظلہ نے فضلائے کرام کو بھی مختصر نصیحت فرمائی

01:02:56) بقسم بخدا بہت ذمہ داری سے کہتا ہوں اگر کوئی بادشاہ آجائے جس کے پاس دنیا بھر کی طاقت اور اقتدار ہو، ہر طرح دنیاوی عیش اس کے پاس موجود ہوں لیکن اگر قسم بخدا اس کو اللہ کی رضا حاصل نہیں ہے تو اس سے بہتر ہے ایک مسجد میں صفائی کرنے والا ہے اگر اللہ کی رضا کے لیے کوئی کام کررہا ہے

01:05:51) دنیا کی حقیقت پر آپ ﷺ کی حدیث مبارک ساری دنیا ملعون اور اس میں جو کچھ ہے وہ بھی ملعون ہیں سوائےچار چیزیں کے: (۱) ذکر اللہ، ہر طرح (۲) جو جو چیزیں اس ذکر اللہ سے جوڑنے والا، (۳) عالم (۴) طالب علم اس لعنت سے

01:15:11) ہر اللہ والے کی دعوت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ والے بن جاؤ!!

01:18:36) موذنین کی فضیلت اور اہمیت پر عجیب نکتہ

01:20:22) حضرت مفتی فرحان صاحب مدظلہ نے تخصص فی الافتاء کی کارگزاری اور تعارف پیش کیا

01:28:00) فضلائے کرام کی دستار بندی حضرت والا دامت برکاتہم نے فرمائی

01:38:56) دستار بندی کے بعد مصطفیٰ بھائی نے بھائی ریحان طائر کے اس موقع پر اشعار پیش کیے: جو پھول ہیں مرکز الافتاء کے، عالم کو مہکائیں گے درد بھری دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries