سفر پنجاب ۶ مارچ  ۲۰۲۱دوپہر ۱۲بجے: طالب علم کیسے تقویٰ سے رہے        ؟رحیم یار خان

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان کے بعد قیام گاہ میں حضرت شیخ نے ناشتہ کیا پھر سب احباب نے بھی ب باشتہ کیا۔ ناشتے کے بعد حضرت شیخ نے آرام کی تیاری فرمائی تقریبا نو بجے تک آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے۔ سب احباب نے بھی کچھ دیر آرام کیا۔ جہاں بیان تھا ساڑے گیارہ بجے، اعلان ہوا کہ ایک گھنٹے کا راستہ ہے اس لیے سب دس بجے تک بیدار ہوجائیں ساڑھے دس بجے سب کو روانہ ہونا ہے۔

آج کراچی سے جناب کمال الدین صدیقی صاحب اپنے تقریبا ساتھ احباب کے ساتھ حضرت شیخ کے فیض سے مستفید ہونے کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ ایک گھنٹہ آرام کے بعد سب دس بجے بیدار ہوئے اور پھر تیاری کی ایک ہائیس اور تقریبا ۵ کار کوتقریبا ساڑے دس تک روانہ کردیا گیا۔ حضرت شیخ اور کچھ احباب پونے گیارہ تک روانہ ہوئے۔

الحمدللہ پونے بارہ تک سب باعافیت بیان والی جگہ پہنچ گئے۔ 03:45) بیان کے آغاز میں مولانا محمد کریم صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔

06:27) موبائل وقت کا دجال۔

16:35) اپنے ملنے کا پتا کوئی نشان تو بتادے مجھ کو اے رب جہاں۔

18:45) قلوب العارفین۔

20:10) فکر نہیں کہ میں اللہ والا بنو۔

24:30) سفر میں جہاں جاتے ہیں اپنا خرچہ اور تمام کھانے پینے کا اپنا خرچہ الحمدللہ کسی پر بوجھ نہیں بنتے۔

25:03) دیکھ تیرا گہرہ دوست کون؟

26:57) اس وقت اِس موبائل نے ہمیں اللہ اور دین سے بہت دور کردیا ہے۔

27:20) اے طلباء کرام آپ تو انبیاء علیھم السلام کے وارث ہیں آپ کس طرف جارہے ہیں۔

33:07) داڑھی کا حکم۔

33:15) جب ظاہر نہیں بن رہا تو باطن کیسے بنے گا۔۔

36:51) امرد لڑکوں سے احتیاط کے بارے میں نصیحت۔

37:17) حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا اپنا عمل کے سوتیلے بیٹے امام محمد کو بوجہ حسن کی وجہ سے نہیں بٹھاتے تھے۔

46:54) سب سے بڑا ذکر نماز ہے۔

49:52) مینڈک اور چوہے کی مثال اور پھر نصیحت۔

50:19) نفس بھی چور ہے۔

50:27) آج نہ مسنون دعاوں کا اہتمام کرتے ہیں نہ ذکر اور نہ تلاوت۔۔

54:49) جب میں اپنی زندگی میں صدقہ،زکوۃ نہیں دوں گا تو اولاد پھر کیسے کرے گی چاہے اولاد جتنی محبت کرنے والی ہو۔

01:00:29) چار باتوں کی نصیحت جو اس پر عمل کرلے گا اُس سے دین کا کام بھی خوب ہوگا۔

01:01:10) بیویوں کے معاملے میں مولانا حضرات کو بہت خیال رکھنا چاہیئے۔

01:01:33) ولایت کا بھی گھر کے اندر پتا لگتا ہے کہ بیوی سے کیا معاملہ ہے ذرہ مزاج کے خلاف بات ہوئی تو غصہ ہوگئے۔

01:02:17) آپ ﷺ کا اپنا فیصلہ کیا فرمایا بیویوں کے معاملے میں۔

01:03:22) شہوت کے بارے میں علامہ شامی رحمہ اللہ کی ایک تحریر پڑھ کر سنائی۔

01:07:23) اللہ پر جوانی فدا کرنے کا مطلب۔

01:13:38) دین پر چلنے والا جب بھی زیادہ تر مرا ہے تو یا تو مال کی وجہ سے یا حسن کی وجہ سے۔۔

01:16:10) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کی چند نصیحتیں کہ اگر کوئی طالبعلم اِس پر عمل کرلے گا تو برکت والا طالبعلم بنے گا اور اِس کا شمار علماء ربانین کی فہرست میں آجاۓ گا۔

01:33:43) ایک رئیس کا واقعہ جس نے سیدہ خاتون سے دلیل مانگی واقعہ۔۔پھر آپ ﷺ کی زیارت ہوئی۔

01:36:01) ایک دوسرے کا مذاق اڑانا طالبعلم کا کہ اس کو کچھ نہیں آتا یہ موٹا ہے تکرار میں کمزور ہے درد بھری نصیحت۔۔

01:42:05) ہر نعمت کا شکر یہ ہے کہ ہم اللہ کو ناراض نہ کریں دوران بیان ایک صاحب کچھ تیز آواز سے بولنے لگے اُن کو مقامی ساتھی باہر لے گئے حضرت شیخ نے فرمایا کہ اگر نماز کا مسئلہ ہے نماز کی وجہ سے کررہے ہیں تو ہم نماز پڑھ لیتے ہیں بیان تو ہوگیا بعد میں دیکھ لیں گے لیکن پھر لوگوں ے بتایا کہ نہیں بیمار ہے کینسر کا مرض ہے دعا کا کہہ رہا ہے پھر حضرت شیخ کو پتا لگا تو بہت درد دل سے عجیب انداز میں رو رو کر نصیحت فرمائی کہ جب ایسا کسی کو دیکھیں تو دعا بھی پڑھ لیں اور شکر ادا کریں اور اس بھائی کی مشکل کی آسانی کے لیے دعا بھی کریں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries