جمعہ بیان ۱۰ستمبر   ۲۰۲۱  :حسین لڑکوں کا مرض انتہائی خطرناک مرض ہے         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

15:59) بیان کے آغاز میں اشعار کی مجلس ہوئی۔۔۔

21:18) لوگوں کی تعریف اور خوشی سے کچھ نہیں ہوتا..اللہ تعالی خوش ہوجائیں تو پھر ہم کامیاب ہے۔۔

22:35) جو گندی فلمیں دیکھتا ہے نامحرموں کو دیکھتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دل میں مال نہیں ہے۔۔۔

24:42) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہم بڑھ کر نہیں ہے کیا فرمایا کہ خبرادار پہلے نظر معاف ہے لیکن ضرر سے خالی نہیں۔۔

26:59) تیرے غم کی جو مجھ کو دولت ملے غمِ دو جہاں سے فراغت ملے

28:41) اللہ تعالی ظاہر کو بھی دیکھتے ہیں اور باطن کو بھی دیکھتےہیں۔۔

29:03) اللہ کا ولی بس وہ ہے جو تقوی سے رہتا ہے۔۔۔

32:01) جس کے پاس ایک نیکی آگئی بس شیطان و نفس اُس پر حملہ کریں گے۔۔۔

33:59) امرد لڑکوں سے احتیاط کے بارے میں جو بیان ہوتا ہے اور اگر کوئی اعتراض کرے تو یہ قرآن پاک پر اعتراض ہے کیونکہ اللہ تعالی نے حکم دیا بچنے کا۔۔۔

37:04) حضرت مجدد رحمہ اللہ کی تین صفحات پر بوڑھوں کو نصیحت ہے کہ نامحرم سے کتنی احتیاط کرنی ہے۔۔

37:52) حرام عشق چاہے لڑکا لڑکی سے یا لڑکا لڑکے سے کرے عذاب الہی ہے۔۔

44:25) امرد پرستی کا مرض انتہائی خطرناک مرض ہے اللہ تعالی نے بستیوں کو الٹ دیا۔۔ قومِ لوط کو عذاب دینے کے لیے حضرت لو ط علیہ السلام کے پاس حضرت جبرئیل علیہ السلام ، حضرت میکائیل علیہ السلام اور حضرت اسرافیل علیہ السلام تین فرشتے آئے۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام کو اﷲ تعالیٰ نے اس لیے نہیں بھیجا کہ قومِ لوط کو زندگی ہی میں عذاب دینا تھا اور جب عذاب نازل ہو ا تب روح قبض کر نے والا فرشتہ بھیجا۔ تو جبرئیل علیہ السلام ، اسرافیل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام یہ تین فر شتے خوبصورت لڑکوں کی شکل میں آئے ۔ جیسا مرض ہو تا ہے ویسا ہی امتحان ہو تا ہے۔ قومِ لو ط کو لونڈوں کا خبیث عشق تھا تو اﷲ تعالیٰ نے لڑکوں کی شکل میں فرشتوںکو بھیجا تا کہ ان کو دیکھ کر پاگل ہو جائیں۔ معلوم ہوا کہ حسینوں کی طرف دیکھنا معذب قوم کا کام ہے، ان کو دیکھنا عذاب کو دعوت دینا ہے چنانچہ لڑکوں کو دیکھ کر شہوت سے پاگل ہوگئے اور حضرت لوط علیہ السلام کے گھر میں کود گئے تو حضرت لوط علیہ السلام گھبرا گئے کیوں کہ اس وقت تک آ پ کو علم نہیں تھا کہ یہ فرشتے ہیں اور اپنی قوم سے فرمایا قَالَ اِنَّ ھٰٓؤُلَاۗءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِ

47:17) بے حیائی کی وجہ سے ایسی ایسی بیماریاں آئیں گی ہمارے بڑوں نے کبھی اُن کے نام سنے نہیں ہونگے۔۔

50:21) چار عذاب۔۔

51:46) جو صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں خدا کی قسم اپنی دوزخ بنارہے ہیں ،خدا کی قسم اپنی دوزخ بنارہے ہیں، خدا کی قسم اپنی دوزخ بنارہے ہیں۔۔۔

53:26) ایک حس برائے عذاب ہوتا ہے اور ایک مہمان کی رسوائی میزبان اپنے کھاتے میں لکھتا ہے..مہمان کی تو ہین میزبان کی تو ہین ہے۔۔ حضرت لوط علیہ السلام نے فرمایا قَالَ اِنَّ ھٰٓؤُلَاۗءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِ...تحقیق یہ میرے مہمان ہیں پس مجھ کو رسوا مت کرو۔

58:57) سود کا اللہ سے اعلانِ جنگ ہے۔۔۔

01:01:05) نامحرم کا فتنہ کتنا خطرناک ہے؟

01:04:31) یہ غصہ بھی بہت خطرناک مرض ہے۔۔۔

01:09:16) غصہ کس وجہ سے ہے؟غصہ تکبّر کی وجہ سے ہے اور تکبّر کہتے ہیں بطر الحق و غمط الناس۔۔۔

01:09:57) نامحرموں کو دیکھنے والے پر اللہ کے نبیﷺ کی بدُعا ہے۔۔۔

01:13:04) چند دن قبل ایک نکاح کا ذکر جس میں کچھ نوجوانوں نے بڑے بڑے بال رکھے ہوئے تھے ہاتھ میں کڑے اور پاؤں میں زنجیریں اور کان میں بالیاں پہنی ہوئی تھی۔۔۔فرمایاکہ ہم دیکھیں کہ آج ہم کس کی نقل کر رہے ہیں۔۔۔۔

01:16:50) ماں باپ پر ظلم کرنا،اُن کو ستانہ،حدیث پاک ہیکہ ماں باپ کو ستانے والے کواس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک کہ دُنیاہی میں اُس کو عذاب نہ دیا جائے۔۔۔۔ماں باپ کے حق کو کوئی ادا نہیں کر سکتا۔۔۔جس سے ماں باپ ناراض ہیں اُس سے اللہ ناراض ہیں۔۔۔ماں کو ستانے والے پر دُنیا ہی میں عذاب کا ایک واقعہ۔۔۔۔حضرت مولانا عبدالشکور دین پوری رحمہ اللہ نے یہ واقعہ بیان فرمایا تھا جو سچا تھا ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries