مجلس۱۹ ستمبر   ۲۰۲۱  بعدفجر   :تین قسم کی جنت    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:13) کافی طلباء کرام بیمار ہیں سب دعا کریں اللہ پاک سب کو صحت عطاء فرمائیں۔۔

01:41) ڈاکٹر ریحان کے کلینک کا ذکر کہ طلباء نے بتایا کہ اتنے بڑے ڈاکٹر اور اتنے اچھے اخلاق سب طلباء کا اتنا خیال کرنا اور کلینک میں پردے کا نظم دیکھ کر بہت دل خوش ہوا۔۔

03:19) ایک طالبعلم کا واقعہ جو بہت بدتمیز تھا ہر جگہ سے نکالا جاتا تھا۔۔

05:56) آداب معاشرت سے پڑھا گیا۔۔

16:11) عبادت تین قسم کی ہے۔۔۔ایک جنت کے لیے ہے اور دوسری دوزخ کے لیے اور تیسری عبادت اللہ کی رضا کے لیے اور یہی اصل ہے۔۔

17:10) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت کتاب سے حدیث پاک:۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا آخری زمانہ میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوں گے جو دین کے ذریعہ دنیا داروں کو دھوکہ دیں گے (یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ )لوگوں کو دکھانے کے لیے دنبوں کے چمڑے کے کپڑے پہنیں گے ۔

19:57) مالی معاملات میں دھوکہ دینے پر ایک ادارے میں کیا کیا ہوا؟۔واقعہ۔۔۔

20:25) رسول اللہ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت کتاب سے حدیث پاک:۔ یعنی موٹے کپڑے مثل کمبل وغیرہ کے تاکہ لوگ ان کو عابد و زاہد اور تارک دنیا سمجھیں )ان کی زبانیں شکر سے شیریں اور نرم ہوں گی یعنی ان کی باتیں خوشگوار لذیذ اورنرم ہوں گی لیکن ان کے دل بھیڑیوں کے سے دل ہوں گے (یعنی سخت اور بے رحم ) اللہ تعالیٰ اس کی نسبت فرماتا ہے کیا یہ لوگ مجھ کو دھوکہ دیتے ہیں یا میرے ڈھیل دے دینے کے سبب سے مغرور ہو گئے ہیں میں اپنی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان پر انہیں میں سے بلا و فتنہ کو مسلط کروں گا (یعنی ان پر ایسے حکام اورامراء یا اشخاص کو مقرر کروں گا جو ان کو مصائب و آفات میں مبتلا کر دیں گے) ایسی بلا اورفتنہ کہ عقلمند و دانا اشخاص اس کے دفع کرنے سے عاجز و حیران ہوں گے۔ تشریح:اس حدیث شریف سے خصوصی عبرت حاصل کرنی چاہیے کہ جب کوئی نیک کام کریں مثلاًمدرسہ مسجد بنوانا وعظ کہنا وغیرہ تو خالص نیت رضائے الہٰی کا قلب میں استحضار کریں اوربزگوں نے فرمایا ہے کہ اعمال میں بدون صحبت اہل اللہ کے اخلاص نہیں پیدا ہوتا لہٰذا ہر شخص کو صحبت بزرگان دین کااہتمام کرنا چاہیے۔

25:22) حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب،ڈاکٹر ریاض صاحب اور ڈاکٹر ریحان کا تذکرہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries