مجلس۲۲ ستمبر   ۲۰۲۱     فجر   :آدابِ معاشرت سے تعلیم   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:19) آداب معاشرت سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:41) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا ساوتھ افریقہ کا ایک واقعہ سفر کا ۔۔۔

06:21) اصلاح نہ کرانے کی وجہ محروم رہتے ہیں۔۔۔

10:32) اپنے شیخ سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹو۔۔۔

11:18) آداب معاشرت :۔طالبعلموں سے متعلق۔۔۔

14:39) مجلسِ ذکر وعظ: ذکر کا طریقہ: دوستو! اب ذکر اللہ کا طریقہ عرض کرتا ہوں۔ حاجی امداداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ضیاء القلوب میں لکھا ہے کہ جب لاالٰہ کہو تو یہ تصور کرو کہ میرے قلب سے غیراللہ نکل گیا۔ جتنے باطل خدا تھے لاالٰہ سے دل پاک ہوگیا اور الااللہ سے یہ تصور کرو کہ عرشِ اعظم سے ایک ستون اور کھمبا نور کا میرے دل میں آرہا ہے۔ ایک مراقبہ تو یہ ہوگیا۔ دوسرا مرقبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا ہے۔ حدیث کا مضمون ہے کہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللّٰہِ، بندہ جب زمین پر لا الٰہ الا اللہ کہتا ہے تو اس کی لاالٰہ الااللہ عرشِ اعظم پر جاکر بے حجاب اللہ سے ملتی ہے۔ کوئی پردہ نہیں ہوتا۔ یہ تصوف مدلل بالحدیث ہے۔ یعنی لاالٰہ الااللہ کی رفتار اتنی تیز ہے کہ عرشِ اعظم تک اور اللہ تک جاتی ہے۔ اللہ سے ملاقات کرتی ہے۔ کیوں صاحبو اور اللہ کا ذکر کرنے والے دوستو کیا تصور میں یہ مزہ نہیں ہے کہ ہم تو نہیں پہنچے مگر ہمارا ذکر اللہ تک اور عرشِ اعظم تک پہنچ جائے ساتواں آسمان عبور کرکے۔

16:05) مولانا بدرعالم صاحب رحمۃ اللہ علیہ ترجمان السنۃ میں لکھتے ہیں کہ لاالٰہ الااللہ کی رفتار اور کاٹ اتنی تیز ہے کہ ساتوں آسمان پار کرکے عرشِ اعظم پر اللہ سے ملتی ہے۔ اگر اللہ کو عرشِ اعظم پر نہ پاتی تو عرشِ اعظم سے بھی آگے بڑھ جاتی۔ اسی لیے شاعر کہتا ہے ؎ نظر وہ ہے جو اس کون و مکاں کے پار ہوجائے مگر جب روئے تاباں پر پڑے بیکار ہوجائے 29:21) کچھ واقعات جعلی پیروں کے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries