مجلس۲۲ ستمبر   ۲۰۲۱    عشاء :اہل اللہ کا فیضان ِ نظر اور مجاہدہ کی اہمیت   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:49) بیان کے آغاز میں کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔۔

04:24) تعلیم کے بعد حضرت تائب صاحب دامت براکاتہم کے اشعار پڑھ کر سنائے گئے۔۔۔

15:20) بیان کا آغاز ہوا۔۔

15:47) شیخ ہوتے ہوئے لوگ بے شیخ کے ہیں۔۔۔ایک صاحب نے بتایا شادی شدہ بچے جوان اور بتایا کہ حرام عشق میں دوبارہ مبتلا ہوگیا ۔۔۔پہلے جو علاج بتائے اُس پر عمل ہی نہیں کیا جب ارادہ ہی نہیں عمل کا تو کیسے بچے گا۔۔۔

17:05) اطلاع اور اتباع سے کام بنے گا۔۔۔رات دن ساتھ رہتے ہیں لیکن ساتھ نہیں۔۔

17:50) ایک مرض یہ ہے کہ شیخ توجہ ڈال دیں۔۔۔توجہ کی حقیقت ہے لیکن یہ توجہ ہے کیا پہلے اس کو سمجھیں۔۔۔

21:05) مجاہدے کی تفسیر اللہ کے راستہ میں مجاہدہ کی مشقت برداشت کرتے ہیں اور مجاہدہ کیا چیز ہے؟ (1)اور مجاہدہ کی تیسری تفسیر یہ ہے کہ (۲)والذین اختاروا المشقۃ فی امتثال او امرنا۔ جو میرے احکام کو بجالانے میں ہر تکلیف اُٹھالیتے ہیں، وہ بزبان حال یہ کہتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہو آپ کا حکم ماننا ہے۔

23:38) (3)الذین اختاروا المشقۃ فی ابتغاء مرضاتنا ونصرۃ دیننا یعنی جو ہماری رضا کی تلاش میں اور ہمارے دین کی نصرت میں ہر مشقت کو برداشت کرتے ہیں۔

24:42) (4)اور مجاہدہ کی تیسری تفسیر یہ ہے کہ والذین اختاروا المشقۃ فی الانتھاء عن مناھینا یعنی جولوگ مشقت اختیار کرتے ہیں، تکلیف اُٹھاتے ہیں گناہوں کے چھوڑنے میں۔ اب اگر کوئی شخص کہتاہے کہ صاحب نظر بچانے میں، غیبت چھوڑنے میں، گناہ چھوڑنے میں تکلیف ہوتی ہے تو یہ تکلیف ہی تو برداشت کرنا ہے۔ جب مجاہدہ نہیں ہوگا تو مشاہدہ کیا ہوگا۔ لیکن مجاہدہ کا انعام کیا ہے؟ لنھدینھم سبلنا ضرور ضرور ہم ان کے لیے ہدایت کے دروازے کھول دیں گے۔

26:34) کسی کے قد پر ہسنا،یا موٹا کہنا مذاق اڑانا بہت بڑا گناہ ہے۔۔۔

29:25) مجاہدہ اور تسہل الطرق سے حضرت شیخ نے پڑھا:۔ اہل اللہ کا فیضانِ نظراور مجاہدہ کی اہمیت: اللہ والوں کی نظر بھی رنگ لاتی ہے لیکن ساتھ ساتھ مجاہدہ بھی ضروری ہے، خالی نظر کافی نہیں ہے اسی لئے شاہ عبدالغنی صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے ’’اَسْ کَے جَرَے توکَسْ نہ بَسَائے‘‘ یہ بہت پڑھتے تھے،’’اَسْ کَے جَرَے توکَسْ نہ بَسَائے‘‘ یعنی جو اپنے نفس کی خواہشات کو، اللہ کے راستے میں شیخ کے نازنخروں کو، ڈانٹ ڈپٹ کوہرغم کو برداشت کرلے بس ان شاء اللہ تعالیٰ ،اللہ اس کی خوشبو اڑادے گا اور خود چاہے سو جوتے روزانہ اپنے کو مارے اصلاح نہیں ہوگی، شیخ اگر بھرے مجمع میں ایک دفعہ ڈانٹ دے تو ساری ڈینٹ نکل جاتی ہے۔

34:22) مجاہدہ اور تسہل الطرق :۔ خواجہ صاحب کو دیکھئے ڈپٹی کلکٹر تھے، کتنے بڑے ولی اللہ گذرے ہیں، بڑے بڑے علماء اُن سے بیعت ہوئے لیکن حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے ان کی اصلاح کے لئے ڈانٹ لگائی’’ خواجہ صاحب! خانقاہ سے نکل جائیے‘‘ ، خواجہ صاحب نکل گئے اور اس مصرعے کے مصداق ہوئے بہت با آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

35:49) مجاہدہ اور تسہل الطرق :۔ دنیاوی معشوقوں کے کوچے سے تو بہت بے آبرو ہو کر نکلنا شاعر نے کہا تھا لیکن اگر اللہ والا اصلاح کے لئےنکال دے تو ؎ بہت باآبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

39:31) خواجہ صاحب نے خانقاہ کے دروازے کے باہر فٹ پاتھ پر بستر لگادیا اور گنگنارہے ہیں، مست ہیں ذرا بھی کچھ پرواہ نہیں تھی کہ شیخ نے میری ڈپٹی کلکٹری کا خیال نہیں کیا۔ ارے یہ ٹر ہی نکالنے کے لئے تو سب کچھ ہو رہا ہے۔ خواجہ صاحب نے ایک شعر حکیم الامت ؒ کو لکھ کر بھیجا ؎ اُدھر وہ دَر نہ کھولیں گے اِدھر میں دَر نہ چھوڑوں گا حکومت اپنی اپنی ہے کہیں اُن کی کہیں میری

41:36) عزت کا چراغ اللہ کے اختیار میں ہے

42:49) تمنا بستی صالحین اور دینی شان و شوکت سے مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

48:07) حضرت تھا نوی رحمہ اللہ کے ملفوظات :طاعت اور عمل دونوں اختیاری ہیں۔۔۔

51:14) اللہ نے اپنی غلامی کے لیے بھیجا ہے نفس کی غلامی کے لیے نہیں۔۔

54:16) فرمایا کہ یہاں تو ملاپن ہے ہم نہیں جانتے کہ درویشی کیا ہے۔۔۔

55:25) فرمایا کہ عمل کریں گے تو کیا ملے گا مالا عين رأت ولا أذن سمعت ولا خطر على قلب بشر۔۔۔

56:39) حضرت شیخ الاسلام صاحب کی بات کے بزرگوں کے راستے پر چلو۔۔

57:48) فرمایا کہ حُزن خود ایک نعمت ہے۔۔۔۔

01:02:45) دو چیزیں اس راستے میں بڑی رہزن ہیں ایک حسین لڑکے اور عورتیں۔۔۔۔

01:06:00) پرچیاں۔۔۔وقت لگانے والوں کو نصیحت۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries