جمعہ بیان ۱۴       جنوری ۲ ۲۰۲ء   :ہر شخص اپنے گہرے دوست کے دین پر ہوتا ہے   ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

21:31) مجلس سے پہلےمفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

21:33) اللہ والے کسی سے یہ نہیں کہتے کہ یہ کر لو ۔۔۔

25:02) حضرت مولا نا زکریا صاحب رحمہ اللہ نے فضائل اعمال میں لکھا ہیکہ اپنے گناہ چھوڑنے کی فکر نہیں اپنی اصلاح کی فکر نہیں اور دوسروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔۔۔فرمایا کہ اپنے پیشے سے متعلق بھی شیخ سے پوچھ۔۔۔

26:48) بے ریش لڑکوں سے احتیاط کرنی چاہیے اور یہ حکم سب کے لیے ہے۔۔۔احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے کیسے کیسے واقعات ہو رہے ہیں۔۔۔

30:16) فتاویٰ شامیہ کا بے ریش لڑکوں سے احتیاط سے متعلق کیا فتویٰ ہے۔۔۔

31:10) حضرت اما م ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے حضرت امام محمد رحمہ اللہ سے کتنی احتیاط کی۔۔۔؟

34:47) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ درد سے مرجانا لیکن خدا راہ ان لڑکوں سے ٹانگیں نہیں دبوانا پیاس سے مر جانا لیکن ان سے پانی نہیں منگوانا۔۔۔

36:45) جو گناہ کو گناہ سمجھے اللہ کا پیاراہے۔۔۔

37:02) حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی معذرت قبول نہ کرنے سے متعلق روایت۔۔۔

37:55) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہیکہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے فرمایا کہ کیامیں تم کو بُرے لوگ نہ بتاؤں تو صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین نے فرمایا کہ کیوں نہیں یا رسول اللہ ! تو آپﷺ نے فرمایا کہ برُا وہ ہے جو منزل پر اکیلا آئے ،غلام کو کوڑے مارے اور اُس کو ھدیے میں سے کچھ نہ دے اور اس سے بھی بُرا وہ ہے جو معافی مانگے اور وہ معاف نہ کرے ،معذرت نہ مانے۔۔۔

40:50) جو صحابہ رضوان اللہ علہیم اجمعین کو گالیا ں دے آج اُ ن سے دوستیا ں لگا ئی ہوئی ہیں۔۔۔

44:51) رانگ سائیڈ سے آنا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔۔

45:47) آپﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد خلفائے ِراشدین کی بات ماننا اور آج اُنہی پر اعتراض کر رہے ہیں۔۔۔

47:14) غیبت کتنا بڑا گناہ ہے زنا سے بھی زیادہ اشدّ ہے۔۔۔۔

49:15) والدین کی اُس وقت خدمت کرنا جب اُن میں چڑچڑا پن آجائے۔۔۔

50:22) فیس بک اور یو ٹیوب جتنی لعنتی چیزیں ہیں ان کے ہوتے ہوئے کس کے حقوق ادا کریں گے۔۔۔

51:19) حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت کہ دوسروں کی عورتوں کو باعفت قرار دو تمہاری عورتیں باعفت رہیں گی۔۔۔۔

52:46) وراثت کےمعاملے میں جتنی جلدی ہو جائے اُس کو تقسیم کرو۔۔۔۔مسائل کومعلوم کر کہ اُن پر عمل کریں۔۔۔۔

54:37) جو بیٹا نافرمان ہے گالیاں دے رہا ہے بس صرف مال لا کر دے رہا ہے وہ ٹھیک ہے اور جو نیک ہے وہ بُرا ہے اُس کو غیر شرعی تقریبات میں شریک نہ ہونے کی وجہ سے مارا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

57:36) ۹۷ فیصد کوئی اختلاف نہیں باقی ۳ فیصد میں اختلاف ہے پہلے ۹۷ فیصد پر تو عمل کرو ۔۔۔علماء کا اختلا ف اُمت کے لیے رحمت ہے۔۔۔اللہ تعالیٰ اختلافات کے بارے میں نہیں پوچھیں گے فجر کی نماز اگر نہیں پڑھی تو اس کا سوال ہوگا۔۔۔۔

01:00:27) جو دین پر چلے تو اسکو ایکسیمنٹ کہتے ہیں۔۔۔۔

01:03:02) باقی سب حدودیں سمجھ میں آتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے جو حدود قائم کی ہے وہ سمجھ میں نہیں آتیں۔۔۔

01:04:16) جو دین پر چلے گا اُس کو مشکلات آئیں گی۔۔۔

01:05:33) ذرّہ ذرّہ اللہ تعالیٰ کی نشانی ہے۔۔۔۔

01:06:36) ہر شخص اپنے گہرے دوست کے دین پر ایٹمیٹک آجاتا ہے دیکھ تیرا گہرا دوست کون ہے۔۔۔؟

01:07:43) جو خدا کا منکر ہے اُس سے کہو کہ ہماری آنکھوں میں یہ روشنی کس نے رکھی ہے ،یہ ہونٹ کس نے بنائے ہیں،زمین وآسمان کو کس نے روکا ہوا ہے۔۔۔انڈ اکھا رہے ہو اس کو کس نے بنایا ہے؟۔۔۔۔

01:10:21) جس سے آدمی محبت کرتا ہے اُس کی نقل کرتا ہے ہمیں آپﷺ سے محبت ہے تو پھر آپ ﷺ کی نقل کیوں نہیں کرتے۔۔۔

01:11:49) قُرب ِ قیامت میں شراب عام ہوجائے گی،والدین کو پیچھے اور دوست کو آگے کیا جائے گا۔۔۔۔

01:12:37) قیامت کےدن ذرّے ذرّے کا حساب ہوگا۔۔۔

01:14:07) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ میری اُمت میں ایک جماعت ہمیشہ حق پر قائم رہے گی علماً بھی اورعملاً بھی۔۔۔

01:15:34) جس شادی میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ ہو گانے باجے نہ ہوں اللہ معاف کرے اُس کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ شادی کا گھر ہے یا میّت کا گھر۔۔۔

01:17:05) دوزخی کام کرنے والے کے منہ پر کباب ہوگا اور دل پر عذاب۔۔۔۔

01:18:05) ملک کے قانون پر کچھ نہیں بولتے اور اللہ کے قانون پر باتیں کرتے ہیں۔۔۔

01:19:23) جس کےکانوں میں یہ بات آجائے کہ خذوه فغلو تو پھر کیا وہ زنا کرے گا۔۔۔؟

01:20:21) اللہ تعالیٰ جس کو چاہتے ہیں اُس کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔۔۔۔جس کو اللہ کھینچ لے ساری دُنیا کی گمراہ ایجنسیاں اُس کو ذرّہ برابر بھی نہیں کھینچ سکتی۔۔۔

01:21:49) حضرت جگر مراد آبادی رحمہ اللہ کے جذب کا واقعہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries