اتوارمجلس ۱۶       جنوری ۲ ۲۰۲ء    :اس طریق میں بے ادبی بہت زیادہ مضر ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

13:03) نیکوں کی نقل ہوتی رہے گی تو ایک دن اللہ تعالیٰ نیک بنا ہی دیں گے۔۔۔

13:03) جناب سیّد ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ محبت تیرا صدقہ ہے ثمر ہیں تیرے رازوں کے جو میں یہ نشر کرتا ہوں خزانے تیرے رازوں کے زمیں پر ہیں مگر کیا رابطہ ہے عرشِ اعظم سے نہیں آتے نظر لیکن پرِ پرواز آہوں کے جدھر دیکھو فدا ہے عشق فانی حسن فانی پر فدا اﷲ پر ہیں قلب و جاں اﷲ والوں کے تجھے دھوکہ نہ دے فانی بتوں کی عارضی رنگت کبھی دیکھو گے تم قبروں میں ابتر حال لاشوں کے جو اہلِ دل کے جوتوں سے لگے ہیں خاک کے ذرّے شرف حاصل ہے ان کو موتیوں پر تاج شاہوں کے چمن میں جیسے ہوتی ہے عنادل کی پذیرائی کہیں وہ مرتبے ہوتے ہیں صحرائوں میں زاغوں کے وہ سب کے ساتھ رہ کر بھی خدا کے ساتھ رہتے ہیں مگر کچھ اہلِ دل ہی آشنا ہیں ایسے رازوں کے وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ وہ کیا جانے کہ کیا رتبے ہیں ان کے شاہبازو ں کے

14:51) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گانا زنا کا منتر ہے۔۔۔

16:27) جب منزل کی طرف چلتے رہیں گے تو منزل تک پہنچ جائیں گے۔۔۔

17:18) مقصد اللہ کو خوش رکھنا ہے۔۔۔مقصد تقویٰ ہے۔۔۔

21:53) پہلے عالم غیرعالم سے جوڑتا تھا اور اصلاح کراتا تھا لیکن آج عالم عالم سے اصلاح کراتے ہوئے شرماتا ہے۔۔۔

25:27) حضرت مجدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو دو کا م کرلے وہ کامیاب ہےایک مٹنا اور دوسرا اپنی رائے کو چھوڑ دینا اور حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو مٹتا نہیں اللہ تعالیٰ اُس کو مٹا دیتے ہیں۔۔۔

29:26) جو شیخ کی ایک بات نہیں مانتا وہ اور کیا مانے گا جیسا کہ کسی کو مونچھ کٹانے کا کہا اگر ابھی تک عمل نہ کرے تو پھر کیا فائدا ہوگا۔۔۔بڑی مونچھ رکھنا کتنا بڑا گناہ ہے۔۔۔

31:42) گناہ چھوڑنے سے روح کو طاقت ملتی ہے۔۔۔

35:50) ارتکل کا ڈرامہ۔۔۔۔اگر آپ فتویٰ دیکھیں گے تو پھر پتا چلے گا کہ اس میں کتنے گناہ ہیں۔۔۔

38:28) شیخ سے تعلق کیسا ہونا چاہیے سمعنا واطعنا ۔۔۔اور یہ شیخ کی اطاعت نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔۔۔

40:38) جماعت شروع ہونے کے وقت یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ٹخنے اُوپر کر لیں کیونکہ اگر ایسا کہیں گے تو لوگ سمجھیں گے کہ یہ صرف نماز کا حکم ہےحالانکہ نماز کے علاوہ بھی مردوں کو ٹخنے کھلے رکھنے چاہیے۔۔۔

45:07) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس تعلق میں بعض دفعہ گناہ کا اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا کہ بے ادبی پر ہوتا ہے۔۔۔

48:44) بولنے سے پہلے سوچنا ہے بغیر سوچے نہیں بولنا چاہیے۔۔۔

51:58) اکڑ انسان کو برباد کردیتی ہے۔۔۔ ابو جہل کیوں برباد ہوا؟بس ایک اکڑ کا علاج کرلیں ۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبر وجاہ جاتا ہے۔۔۔

54:42) حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کسی چھت کے پرنالے میں مٹی اورکچرا آجائے اور بارش ہو تو چھت پر تو پانی صاف ہوگا لیکن پرنالے میں گندا آئے گا اسی طرح شیخ پر بھی آسمان سے انوارات کا نزول ہورہا ہے ۔۔۔

59:25) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اہل علم کو تو دل چاہتا ہے کہ یوں رہیں کے پتا بھی نہ چلے۔۔۔آج کل زیادہ امتیازی شان چُپ رہنا بھی ہے۔۔۔

01:01:06) حضرت مجدد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو ہنسی کی بات پر نہ ہنسے اس میں تکبّر ہے۔۔۔

01:01:52) فرمایا کہ شیخ کے پاس کسی کو زبردستی بھی نہیں لانا چاہیے۔۔۔۔

01:04:11) عامل اللہ معاف کر ےلوگوں کو اللہ سے کاٹ کر اپنے سے جوڑ رہے ہیں۔۔۔منٹوں میں کڑوڑ پتی بنانے والے خود تو جھونپڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔۔۔جو اللہ والوں سے دُور علماء سے دُور تو اللہ سے بھی دُور۔۔۔

01:06:12) فرمایا کہ تقوی ٰ کا اہتمام تو ضرور رکھے لیکن ایسی شان نہ بنائے کہ امتیازی شان ظاہر ہو۔۔۔

01:08:02) سچے اور نیک اللہ والے ہی بتاتے ہیں کہ کس موقعے پر کیا بات کرنی ہے۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ بعض لوگ ایسا بیان کرتے ہیں کہ جو عذاب کفّار کے لیے ہیں وہ مسلمانوں کے لیے بتاتے ہیں۔۔۔

01:09:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ ایک بار علوم و معارفت کی بات کررہے تھے تو اس وقت فرمایا کہ یہ سب حاجی صاحب کی برکت ہے اس مجلس میں کسی بزرگ نے کہا کہ حضرت یہ کیا وجہ ہے کہ اور لوگ بھی جوڑے ہوئے ہیں اُن کو یہ حاصل کیو ں نہیں تو فرمایا کہ شیخ کی محبت عقیدت کے ساتھ ہو۔۔۔

01:12:36) فرمایا کہ ہمیشہ اپنے بزرگوں کے نمونے پر رہنے کی کوشش کرنی چاہیے ذرّہ برابر بھی اُن کے طریق سے نہیں ہلنا چاہیے۔۔۔

01:13:18) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ حق تعالیٰ کیطرف سے مجھے بہت نعمتیں ملی ہوئی ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی ہیکہ میں نے کبھی اپنے بزرگوں کو ناراض نہیں کیا اور فرمایا کہ کبھی اگر کوئی بات ہو بھی گئی تو میں یہ سوچتا ہوں کہ ان سے کتنی نعمتیں مجھے ملی ہوئی ہیں۔۔۔

01:16:08) حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اللہ معاف کرے آج اگر کسی کو کوئی پریشانی آبھی جائے تو دو رکعت پڑھنے کے بجائے عاملوں کے پیچھے گھومتے ہیں۔۔۔

01:18:36) فرمایا کہ اصلاح خود بخود نہیں ہوتی کسی کے ہاتھ میں ہاتھ دینا پڑے گا۔۔۔۔

01:20:06) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ حق تعالیٰ کیطرف سے مجھے بہت نعمتیں ملی ہوئی ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی ہیکہ میں نے کبھی اپنے بزرگوں کو ناراض نہیں کیا اور فرمایا کہ کبھی اگر کوئی بات ہو بھی گئی تو میں یہ سوچتا ہوں کہ ان سے کتنی نعمتیں مجھے ملی ہوئی ہیں۔۔۔ اس ملفوظ کے بعد حضرت لقمان علیہ السلام کا واقعہ سنایا ۔۔۔

01:21:07) ۹۵پرسنٹ میاں بیوی کے جھگڑے بدنظری کرنے کی وجہ سے ہیں۔۔۔

01:23:54) حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اے بیویو!اگر شوہر سے آپکو تکلیف ملتی ہے تو یہ بھی تو سوچو کہ وہ آپ کے لیے اولاد کے لیے کیا کیا کرتا ہے اپنی خواہشات کو بھی پورا نہیں کرتا تو آپ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیوں نہیں کرتیں۔۔۔

01:26:35) دُعا کی پرچیاں ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries