مجلس۴      جولائی      ۲ ۲۰۲ءفجر  : اپنے اکابر کے راستے سے کبھی نہ ہٹیں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:53) حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کے بیان کا ذکر کہ ماشاء اللہ کیسا بیان ہوا۔۔۔کتنے بڑے عالم ہیں لیکن بیان کس قدر سادہ اور آسان ۔۔۔

08:55) حضرت مجدد رحمہ اللہ سے کسی نے کہا کہ آپ کی وجہ سے حضرت حاجی صاحب چمک گئے تو فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کی وجہ سے ہم چمکے۔۔۔

10:04) باہر ملک کے ایک نوجوان کا ذکر جوماشاء اللہ دین پھیلا رہا ہے۔۔۔

11:53) حضرت والا رحمہ اللہ کا ایک مضمون کے ہماری پیدائش کس طرح ہوئی؟۔۔۔

14:23) جب چشمہ پیلا ہو گا تو ہر چیز پیلی ہی نظر آئے گی یہی حال بدگمانی کا ہے۔۔۔

16:16) حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایاکہ جب ایک آدمی اپنی اصلاح کی فکر کرےگا تو اس کو دائیں بائیں کچھ نظر نہیں آئے گا۔۔۔جب مہر ہوا نمایاں سب چھپ گئے تارے۔۔۔وہ ہم کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا۔۔۔

19:16) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کو لوگوں نے کتنا ستایا لیکن حضرت حاجی صاحب رحمہ اللہ کا در نہیں چھوڑا اور پھر کیا ہوا کہ ایک مرتبہ بیان کے دوران نعرہ لگایا کہ ہائے امداداللہ جب ہوش آیا تو فرمایاکہ حضرت حاجی صاحب کی برکت سے ایسے ایسے مضامین سامنے آئے کہ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا بیان کروں۔۔۔

21:34) درسِ نظامی کے بانی حضرت ملا نظامی الدین رحمہ اللہ کوئی باضابطہ عالم نہیں تھے لیکن جب بیان کیا تو پھر کیسا کیا؟۔۔۔۔

24:07) حضرت والا رحمہ اللہ نے کتنی کتابیں پڑھی ہوئی تھی لیکن ماشاء اللہ اللہ تعالیٰ نے مثنوی شریف کی شرح لکھوائی۔۔۔حضرت علامہ بنوری رحمہ اللہ نے مثنوی شریف دیکھ کر کیا فرمایا؟۔۔۔

26:02) حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنے فارسی کے اُستاد کی شکایت نہیں کی حالانکہ وہ تیز پڑھاتے تھے باقی طلباء نے شکایت کی لیکن جب حضرت والا نے مثنوی شریف کی شرح لکھی تو فارسی کے اُستاد حیران رہ گئے اور اپنی ٹوپی اُتار کر فرمایاکہ میرے سر پرہاتھ رکھو۔۔۔

29:11) حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کی سادگی کا تذکرہ اور ملاقات کا ذکر۔۔۔

31:27) سب بزرگانِ دین ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک اور سر کے تاج ہیں ۔۔۔

32:31) حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ کس طرح حضرت والا رحمہ اللہ پر فدا تھے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries