مجلس۹      جولائی      ۲ ۲۰۲ءعشاء :نور ہدایت کی علامات    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:24) جب آنکھوں کا آپریشن ہوتا ہے تو آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے تو اسی طرح ابھی ہماری آنکھیں بنائی جارہی ہیں۔۔۔

01:24) حسبِ معمول مظاہر حق سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:08) حدیث شریف کا مفہوم ہیکہ جہنم کو خواہشات سے ڈھانپ دیا گیا اور جنت کو ناگوار چیزوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔۔۔

07:55) جومقصدِ حیات پہچان لے گا وہ اللہ تعالیٰ کو پا لے گا۔۔۔

09:57) شریعت ہمیں کمانے سے منع نہیں کرتی !بس ہم اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کریں حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ تم چاہو تو آسمانوں پر جُھولو لیکن اپنے رب کو مت بُھولو۔۔۔

15:05) فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنْ یَّہْدِیَہ یَشْرَحْ صَدْرَہ لِلْاِسْلاَمِ: اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ جس کو ہم ہدایت دینا چاہتے ہیں اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتے ہیں۔۔۔

17:30) سینے کا کُھلنا کیا ہے؟۔۔۔

18:51) آپ ﷺ کی محبت تو ہر کسی کو ہے لیکن محبت وہ ہو جو اطاعت والی ہو۔۔۔

21:39) جتنے بھی حسین ہیں ایک دن مرنے والے ہیں۔۔۔کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی۔۔کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی۔۔۔ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی۔۔۔کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی۔۔۔

25:14) جس کو جس سے محبت ہو گی اُس کی نقل کرے گا جب آپ ﷺ کی محبت ہوگی تو پھر آپﷺ کی ہر ہر سنت کو زندہ کرے گا۔۔۔

26:14) عشق ِمجازی اللہ کا عذاب ہے۔۔۔

28:44) جس پر اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرماتے ہیں پھر اُ س کو گناہوں سے نفرت ہو جاتی ہے۔۔۔

29:22) عشق کا مادہ بُر انہیں بس اس عشق کے رُخ کو مولا کی طرف موڑ دو۔۔۔

33:31) جب ایک موبائل کا ڈیٹا ایک سیکنڈ میں دوسرے موبائل میں جاسکتا ہے تو جس کے دل میں مولا ہے اُس کی صحبت اثر نہیں کرے گی۔۔۔؟

34:16) آج ہم اپنا دوست دیکھیں کہ ہماری دوستی کس سے ہے۔۔۔؟

34:35) صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے پوچھا کہ اے اللہ کے پیارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سینہ کو کس طرح کھول دیتے ہیں؟ فرمایا کہ سینہ اس طرح کھلتا ہے کہ اس میں اپنا ایک نور داخل کردیتے ہیں جس سے اس کا دل بہت وسیع ہوجاتا ہے۔

37:51) جو لڑکی اللہ تعالیٰ کی وفا دار نہیں آپﷺکی وفا دار نہیں تو وہ آپ کی کیسے وفا دار بن سکتی ہے۔۔۔

42:36) نورِ ہدایت کی پہلی علامت: اَلتَّجَافِیْ مِنْ دَارِالْغَرُوْرِ دنیا جو دھوکا کا گھر ہے اس سے وہ کنارہ کش رہتے ہیں۔ دنیا میں رہتے ہیں لیکن دنیا سے دل نہیں لگاتے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries