مجلس۱۰       جولائی      ۲ ۲۰۲ء عشاء :عاشقِ مجاز کی دین اور دنیا تباہ ہو جاتی ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:30) حسبِ معمول کتاب سے تعلیم ہوئی۔۔

06:52) جو عاشق مجاز ہوتے ہیں اُن کی زندگی بدحواس ہوتی ہے۔۔

07:42) اور تقوی کی دنیا یہ پاک ہے یہاں ناپاکی ہوتی ہی نہیں۔۔

08:28) دنیا برباد ہے اِ ن عاشقوں کی..راتوں کی نیند نہیں پاگل کی طرح ہوتے ہیں۔۔

09:13) نامحرم کو دیکھنا ایسا عذاب ہے کہ بوڑھے بھی مبتلا ہیں۔۔

09:51) یہاں تک کہ ان حسینوں نے کہا ایمان چھوڑ دو تو ایمان چھوڑ دیا۔۔ باہر ملکوں میں حالات تو اور نازک ہیں یہودیوں سے شادیاں کررہے ہیں پھر ایمان بھی گیا۔۔

13:20) خانقاہوں میں رہتے ہیں لیکن گناہ نہیں چھوڑتے نہ اصلاح کراتے ہیں۔۔

13:40) یہاں اجسام کا تدارک نہیں ہے الخہ۔۔۔

15:10) گندا کام لڑکوں کے ساتھ کرنے والوں کو حضرت مولانا رومی رحمہ اللہ نے سات گالیاں دی ہیں۔۔

17:08) نفس کسے کہتے ہیں؟ اب نفس تو مرنڈا پینے کو بھی چاہتا ہے،انڈا کھانے کو بھی چاہتا ہے تو نفس پھر کیا ہے؟حلال تمنائیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے جائز قرار دیا ہے ان کو نفس کہنا نا جائز ہے۔ اگر کبھی نفس میں بری خواہش آنے لگے تو نفس کو میرا ایک شعر سنا دو:۔ ہم ایسی لذتوں کو قابلِ لعنت سمجھتے ہیں جن سے رب مرا اے دوستو ناراض ہوتا ہے

18:55) اد رکھئے!ایسے لوگوں کے قلب کو چین اور سکون نہیں ملتااور عقل پر عذاب بھی آجاتا ہے ،ایسی بدیہی بدیہی کھلی غلطیاں اس سے ہوتی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ تقویٰ سے رہو تاکہ عقل میں روشنی رہے خصوصاً جو لوگ اللہ والوںیا اللہ والوں کے غلاموں کے ساتھ رہتے ہیں اگر وہ اپنی سلامتی چاہتے ہیں اور حفاظت ِدائمی چاہتے ہیںتو گناہوں کی عادتوں سے توبہ کر لیں ورنہ کسی وقت بھی ایسے اسباب پیداہوں گے کہ وہ حیران رہ جائیں گے اور دودھ سے جیسے مکھی نکالی جاتی ہے اس طرح سے حق تعالیٰ انہیں نیک ماحول سے نکال دیں گے کیونکہ شیخ سے تو چھپا سکتے ہو ،پیراور مرشد سے تو چھپا سکتے ہو لیکن اللہ تعالیٰ سے کہاں چھپائو گے؟ جو بے شمار آنکھوں سے ہمیں دیکھ رہا ہے ، میرا ہی شعر ہے؎ جو کرتا ہے تو چھپ کے اہلِ جہاں سے کوئی دیکھتا ہے تجھے آسماں سے نفس سے کہہ دو کہ اے نفس!میں ہرگز تیری بات مان کر اپنے رب کو ناراض نہیں کروں گا،وہ بندہ بہت ہی بے غیرت اور نالائق ہے جو اپنے محسن اور پالنے والے کو ناراض کرکے چوری چھپے حرام لذت درآمد کر تا ہے۔

19:45) اسی لیے میں کہتا یعنی شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ فرمارہے ہیں کہ تقوی سے رہو ورنہ ایسے اسباب پیدا ہوں کہ نیک ماحول سے نکالے جاو گے۔۔

21:13) جب نظر کی خرابی ہو اور نظر غلط جگہ جانے لگی تو یہ تو سوچ لو کہ میری نظر پر بھی کسی کی نظر ہے ۔

22:24) مومن کا دل اللہ کا گھر ہوتا ہے میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ جب نظر کی خرابی شروع ہو اور نظر غلط جگہ جانے لگے تو اتنا تو سوچ لو کہ میری نظر پر بھی کسی کی نظر ہے،اس پر بھی میرا ایک شعر ہے؎ میری نظر پہ ان کی نظر پاسباں رہی افسوس اس احساس سے کیوں بے خبر تھے ہم

23:19) ایسا شخص چو ر ہے چور۔۔

27:57) خوب تیز بارش ہوئی فرمایا سب عافیت کے لیے دعا کریں اللہ تعالی کی طرف سے ہیں عقل نہیں لڑا سکتے کہیں بارش کی ضرورت ہے وہاں کالے بادل بھی ہیں لیکن برس نہیں رہے اور کہیں روز بارش ہورہی ہے۔۔

28:52) جب ہماری نظر اِدھر اُدھر جاتی ہے تو حق تعالیٰ کی نظر ہماری نگہبانی اور پاسبانی کر رہی ہوتی ہے کہ یہ کم بخت کہاں نظر ڈالتا ہے،اس وقت ایک مومن کو کیوں اللہ تعالیٰ یاد نہیں آتا؟آہ!کیوں اس وقت یہ خیال نہیں آتا،میں کس طرح اپنے دل کو آپ کے قلب میں ڈال دوں ؟اگر میرا بس چلتا تو یہ فقیر اپنے دل کو آپ کے دل میں ڈال دیتا۔خانقاہوں میں،بزرگوں کے ساتھ زمانہ گزر جائےاور گناہ چھوڑنے کی توفیق نہ ہو،معلوم ہوا یہ شخص مخلص نہیں ہے،چور ہے،یہ چاہتا ہے کہ رام بھی رہے اور خدا بھی رہے،مندر اور بت خانہ بھی اس کے قبضہ میں رہے اور ساتھ ساتھ کعبہ اور بیت اللہ بھی قبضہ میں رہے،یہ شخص ظالم ہے۔ جب تک لا الٰہ اس کا صحیح نہیں ہوگا الا اللہ سے محروم رہے گا، خواجہ صاحبh فرماتے ہیں؎ نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوؔب خدا کا گھر پئے عشقِ بتاں نہیں ہوتا

29:16) مومن کا دل اللہ کا گھر ہوتا ہے،بتوں کے عشق کی جگہ نہیں ہے،یہ مندر نہیں ہے ۔ جس کے گھر پر ناجائز قبضہ ہو جاتا ہے وہ بے چین رہتا ہے یا نہیں؟تو جس کے دل پر ناجائز قبضہ حسینوں کا ہو جاتا ہے اس کا دل بھی عذاب میں مبتلا رہتا ہے ، اس لئے میں نہایت عاجزانہ،درد مندانہ اور درد بھرے دل سے کہتا ہوں کہ جب نظر اِدھر اُدھر اٹھے تو سوچو آسمان سے میری اس نظر پر کسی کی نظر ہےاور بہت بڑے مالک صاحب ِقدرت کی نظر پاسبانی کر رہی ہے،کب تک یہ نسبت مع اللہ کا حضور نصیب نہیں ہوگا؟

34:33) یہ موبائل کا نشہ بھی چھوڑنا آسان نہیں ہے اور یہ والدین بھی اولاد کے دشمن ہیں بچپن سے ہی نہیں بچایا اب بڑا چالیس ہزار کا موبائل لے آیا۔۔

38:04) جامعہ اشرفیہ لاہور کا تذکرہ کہ کیسے اللہ تعالی نے اتنی بری جگہ عنایت فرمائی۔۔ حضرت مفتی حسن امرتسری رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔

41:57) آج کہتے ہیں دین میں سختی ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries