مجلس۱۱       جولائی      ۲ ۲۰۲ء عصر  :آخرت کی کرنسی     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:36) الہامات ربّانی:آخرت کی کرنسی اسی زندگی سے جمع کرکے لے جانی ہے ارشاد فرمایا کہ کراچی کا کوئی تاجر جب کاروبار کے لئے لاہور جاتا ہے، تو جو یہاں کراچی میں نرم نرم گدوں اور ایئرکنڈیشن کمروں میں سوتا تھا، وہاں پلیٹ فارم پر ہی سوجاتا ہے، کیونکہ سمجھتا ہے کہ لاہور میں تو میں مسافر ہوں،چند روز کے لئے آیا ہوں،جب یہاں سے ایک لاکھ کا سامان کراچی بھیجوں گا جو وہاں دو لاکھ میں فروخت ہوگا،تو ایک لاکھ نفع کی خوشی اس کو سفر کی تمام صعوبتوں اور تکلیفوں کو آسان کردیتی ہے۔ اسی طرح میرے دوستو! یہ دنیا بھی ایک مسافر خانہ ہے، اگر نفس کہے کہ نماز پڑھنے میں تکلیف ہوگی۔

کہاں صبح کی میٹھی میٹھی نیند چھوڑ کر ٹھنڈے پانی سے وضو کرو گے، تو اس سے کہہ دو کہ میں تو یہاں مسافر ہوں، مسافر آرام نہیں کیا کرتا، میں تو یہاں کمائی کرنے آیا ہوں۔بس یہاں کی کمائی آخرت میں جمع کردو، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، گناہوں سے بچنے میں جو تکلیف ہوتی ہے، یہ سب وہ کرنسی ہے جو آخرت کی منڈی میں چلے گی۔جو لوگ پردیس کی کمائی وطن میں جمع کردیتے ہیںتو جب وہ وطن واپس آتے ہیں تو وطن کے رئیس ہوتے ہیں،اور جو شخص پردیس میں خوب مال اُڑا رہا ہے، سینما اور ٹیلی ویژن دیکھ رہا ہے، شراب کباب اور ٹیڈیوں پر مال خرچ کر رہا ہے، اور اصلی وطن میں کچھ جمع نہیں کر رہا ہے تو جب یہ واپس آتا ہے تو وطن کا قلاش اور بھنگی ہوتا ہے۔

08:37) جس کو یہ یقین ہو کہ وہ جو خرچ کرے گا تو اُ س کو اُوپر ملے گا تو وہی اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتا ہے ۔۔۔

09:45) ایک بہت مالدا ر کا واقعہ اُس نے کہا کہ میں یتمیوں کی پرورش کرتا ہوں جب پوچھا کہ یتیم کون ہے تو کہنے گا کہ والدین اس لیے کے اُن کے والدین کا انتقا ل ہوچکا ہے اور وہ یتیم ہیں۔۔۔

11:33) کسی خاتون کا واقعہ کہ سب کچھ اللہ کے راستے میں وقف کر دیا کیونکہ اس کا کوئی وارث نہیں اور دوسری طر ف اللہ معاف کرے کتے اور بلیوں کے نا م اپنی جائیداد کر کہ جارہے ہیں۔۔۔

15:02) ٹخنہ چھپانے والے کے لیے چار عذاب ہیں۔۔۔

16:41) جو گناہ کو گناہ سمجھتا ہے ایک نہ ایک دن وہ اللہ والا ضرور بن جائے گا۔۔۔

17:38) حرام عشق اللہ کا عذاب ہے۔۔۔ہر وقت کی پریشانی ہے۔۔۔

18:12) کمانا منع نہیں لیکن آخرت کی جو کرنسی ہے اس کی تیاری کی؟۔۔۔

19:44) جنت میں کیا مزہ ہے اس کا کوئی بھی بتا نہیں سکتا مالاعین رأت ولااذن سمعت ولاخطر علی قلب بشر ۔۔۔

21:46) ہم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو شمار نہیں کرسکتے۔۔۔

26:51) ایک ایک چیز اللہ تعالیٰ کے وجود کی دلیل ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries