مرکزی بیان ۱۴       جولائی      ۲ ۲۰۲ء    :صالحین کی صحبت سے ایمان تازہ رہتا ہے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:07) بارش شروع ہوگئی اُس کے بارے میں اعلان کہ دور والے حضرات گھر چلے جائیں اور خواتین بھی کیونہ شدید بارش کا آج بتایا ہے۔۔

03:25) بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

04:46) جو مفتی صاحبان سے دور وہ اللہ سے بھی دور ہوجائے گا جو اللہ والوں سے دور وہ بھی اللہ سے دور۔۔

05:49) آج کل مدارس سے بھی دور ہورہے ہیں اور خانقاہوں سے بھی دور ہورہے ہیں بس ہفتے میں ایک بار حاضری دے دی نہ اصلاح لوگوں سے معاملات خراب لوگوں کو گالیاں غصہ الخہ۔۔

08:29) ایک نوجوان کا واقعہ کہ اتنا آنا ہر کام میں آگے اُس کو مجازِ صحبت بنانا تھا پتا چلا کہ ماں سے بدتمیزی بہن کو مارنا گھر میں غصہ وغیرہ ۔۔

09:52) دین کو سخت کیوں کہتے ہو؟

11:42) اپنے شوہر کی تعریف اپنی سہلی کے پاس نہ کرو اور نہ شوہر اپنے دوست کے پاس بیوی کی تعریف اپنے دوستوں کے پاس کرے اور آج کل وائس میسیجز کا مرض بہت بڑھ گیا خواتین اپنی سہلی سے باتیں کرتی تھی تو وہ اس کا شوہر بھی آواز سنتا تھا آخر کیا ہوا کہ شوہر نے اُس کی سہیلی کو نکاح کا پیغام بھیج دیا۔۔

14:36) نوجوان کے واقعے کو مکمل فرمایا۔۔

26:15) حضرت مفتی نعیم صاحب نے فرمایا تھا کہ حضرت مولانا مسیح اللہ صاحب رحمہ اللہ نے میرے شیخ حضرت حاجی محمد فاروق صاحب رحمہ اللہ سے پوچھا تھا کہ ذوقِ اشرفی کیا ہے؟ تو فرمایا کہ اتباع سنت بکمالِ اعتدال

28:08) فرمایا حضرت مجدد نے کہ اشرف علی صرف دوسروں کی اصلاح نہیں کرتا بلکہ اپنے کو بھی دیکھتا ہے کہ کون سی بات اصلاح طلب ہے ایک دن گھر آیا تو لوکی پکی ہوئی تھی تو روز لوکی بیگم صاحبہ سے پوچھا کہ روز لوکی کیوں تو بیگم نے کہا کہ آپ ﷺ کو لوکی بہت پسند تھی واقعہ۔۔تو فرمایا کہ مجھے غم بھی ہوا کہ عورت ہو کر اتنی سنت کی فکر اور میرا دیہان نہیں گیا۔۔

30:52) خانقاہوں میں بھی انحطاط بہت تیزی سے آرہا ہے۔۔

33:20) جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے وہ ہم کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا سارے عالَم میں اس کو اللہ تعالیٰ ہی نظر آئے گا،کوئی نظر نہیں آئے گا۔

33:51) حضرت سلطان ابراہیم ابن ادھم رحمہ اللہ سے ایک آدمی نے کہا آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں امیر ہوجاوں تو حضرت نے غم کا اظہار فرمایا۔۔

34:42) جو مالدار طلباء کا ادب کرے سلام میں پہل کرے دعاوں میں پہل کرے تو ایسے شخص کے اندر تکبر نہیں آسکتا۔۔

35:19) حضرت بابا جان رحمہ اللہ کا واقعہ کہ بابا طلباء سے کتنی محبت فرماتے تھے۔۔

36:10) دو لطیفے:۔ بیان کرنے والے کون شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ۔۔

39:29) صالحین کی صحبت سے ایمان تازہ رہتا ہے ..بہت اہم ملفوظ۔۔۔ دور رہنے والے پیر بھائیوں کو آپس میں ملنا چاہیے آج کل مرض ہے شیخ کے علاوہ کسی سے نہیں ملتے دور دور رہتے ہیں چاہے دادا شیخ کے مرید ہوں اُن سے بھی ملنا چاہیے ۔۔

44:47) آج کل مشہور علماء کا بیت اکرام کرتے ہیں اور کرنا ہی چاہیے بڑے ہیں اللہ والے ہیں لیکن جو مشہور نہ ہو اُس کا بھی اکرام ضروری ہے۔۔

45:20) شیخ کو نقصان پہنچانے والا مرید۔۔۔

45:51) آج کہتے ہیں کہ دادا شیخ سے مناسبت نہیں دادا شیخ کی صحبتوں کی قدر نہیں کرتے ایسا مرید شیخ کو نققصان پہچانے والا ہے۔۔

46:28) بنگلہ دیش کا ایک اور بیان 1996 کا۔۔

47:04) مجاہدے کی چار تفسیر۔۔۔

48:06) جو دین میں مشقت اٹھاتے ہیں دین پھیلانے میں مدد کرتے ہین ساتھ رہتے ہیں شیخ کی طرح گھر کو چھوڑا تو وہ بھی قیامت کے دن ساتھ ہونگے۔۔مثال دے کر سمجھایا۔۔

51:26) ہر ایک کے بارے میں اللہ والے الگ نصیحتیں بیان کرتے ہیں موقع دیکھ کر ہر ایک ست متعلق الگ فیصلہ کیا جاتا ہے۔۔

55:31) جینے کا لطف حاصل کرنے کا طریقہ۔۔

57:06) ایک اور سفرِ بنگلہ دیش کا بیان۔۔

58:03) مجدد کوئی نیا دین نہیں لاتا بلکہ بھولا ہوا سبق یاد دلاتا ہے اس صدی کے مجدد حضرت تھانوی رحمہ اللہ ہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ جامع المجددین ہیں کوئی فن ایسا نہیں تھا جس میں مہارت نہ ہو ہر فن میں مہارت تھی ۔۔

01:00:47) سفر بنگلہ دیش کا اور بیان ..پیر بھائیوں کی محبت بھی ایک نعمت ہے۔۔ اللہ والوں کی محبت ۔۔

01:01:49) جس کو شیخ سے محبت ہوتی ہے تو غلاموں سے بھی ویسی محبت ہوتی ہے۔۔

01:03:11) ہمارا کیا حال ہے کہ یہ پیر بھائی آگے کیوں بڑھ گیا اس کو آئے ہوئے پندرہ دن نہیں ہوئے میں پندرہ سال پرانا ہوں شیخ اس کو زیادہ پوچھ رہا ہے اب شیخ سے بھی بدگمان ہورہے ہیں۔۔

01:04:28) اللہ تعالی کے پاس نیا پرانا نہیں ہے وہاں تو عمل سے کام بنے گا۔۔۔

01:05:27) الہامات ربانی سے ملفوظ....اپنے بچوں کو اہل اللہ کی مجالس میں لے جانے کی فکر رکھیں:۔ (فرقان صاحب اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لائے تھے، ان سے فرمایا کہ) آپ کا بچے کو لانا ہمارے بزرگوں کی تعلیمات کے مطابق ہے۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کبھی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو اللہ والوں کی مجلس میں لایا کرو، ان کے دل ابھی سادی تختیاں ہیں،

01:06:58) جو چاہو ان پر لکھ دو، اس وقت اگر دین کا رنگ چڑھا دو گے تو دین کا رنگ چڑھ جائے گا۔ ابھی یہ چھوٹے چھوٹے پودے ہیں، جدھر کو چاہو موڑ لو، جب درخت بڑا ہوجاتا ہے پھر نہیں مڑتا۔

01:08:18) بزرگوں نے لکھا ہے کہ چھوٹے دودھ پیتے بچے کے سامنے بھی گناہ کی کوئی بات نہ کرے کیونکہ اس کا اثر بچے پر ہوگا۔ بچہ اگرچہ ابھی بول نہیں سکتا لیکن سنتا ہے اور سمجھتا ہے۔

01:10:19) سکینے کا نور کس کو ملتا ہے۔۔

01:14:22) بزرگوں نے لکھا ہے کہ چھوٹے دودھ پیتے بچے کے سامنے بھی گناہ کی کوئی بات نہ کرے کیونکہ اس کا اثر بچے پر ہوگا۔ بچہ اگرچہ ابھی بول نہیں سکتا لیکن سنتا ہے اور سمجھتا ہے۔ رسول اللہﷺنے ہم کو ہر موقع کی دعائیں عطا فرمائی ہیں، آج ہماری اولاد جو شیطان پیدا ہورہی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میاں بیوی صحبت سے پہلے وہ دعا نہیں پڑھتے جس کی ہمیں حضورﷺ نے تعلیم دی ہے۔آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی اپنی بیوی سے قربت کرے تو پہلے بسم اللہ پڑھ لے،پھر یہ دعا’’ اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا ۔۔الخ‘‘ پڑھ لے تو اگر ان کی اس قربت سے کوئی اولاد مقدر ہوئی تو اس کو کبھی شیطان ضرر نہیں پہنچا سکے گا:

01:16:04) ’’ اَللّٰهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطٰنَ وَجَنِّبِ الشَّيْطٰنَ مَا رَزَقْتَنَا‘‘ ے اللہ!ہم کو شیطان سے بچا اور جو رزق یعنی اولاد آپ ہم کو دینے والے ہیں،اس کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔ اسی طرح سوتے وقت کی دعائیں ہیں، کھانے کے وقت کی دعا ہے، یہ روحانی مٹھائیاں ہیں جو حضورﷺنے ہم کو دی ہیں، ہم ملّا احمد کی مٹھائیاں تو کھاتے ہیں لیکن اس مدینہ والے نبیﷺ کی مٹھائیاں ہم نہیں کھاتے،اگر یہ مٹھائیاں ہم کھانے لگیں پھر دیکھئے! روح میں کیسا نور پیدا ہوتا ہے۔ ملّا احمد کی مٹھائیوں سے تو خون بنے گا اور حضورﷺ کی مٹھائیوں سے نور بنے گا، جو روح کو قوی اور مضبوط کردے گا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries