مجلس۲۶      جولائی      ۲ ۲۰۲ء   عصر :مسلمانوں کے زوال کے اسباب           ! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

06:18) اس لیے اللہ تعالیٰ کی محبت جب اللہ والوں کو مل گئی تو شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے دہلی کی جامع مسجد کے منبر سے سلاطینِ مغلیہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اے سلاطین مغلیہ!دیکھو ولی اللہ سینہ میں ایک دل رکھتا ہے اور اس دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کے کچھ جواہرات ہیں۔ بڑے بکس میں ایک چھوٹا صندوقچہ ہوتا ہے اور چھوٹے صندوقچہ کی قیمت سے اس بڑے بکس کی قیمت لگتی ہے، اگر بڑے بکس میں روئی اور گدڑی اور بچوں کے پیشاب پاخانہ کے کپڑے بھرے ہوئے ہیں تو اس کی کوئی قیمت نہیں۔ اس کی حفاظت بھی نہیں کی جاتی لیکن اگر کسی بڑے بکس میں ایک چھوٹا صندوقچہ ہے جس میں ایک کروڑ کا کوئی موتی رکھا ہوا ہے تو وہاں سنتری اور پہرے دار بھی ہوتا ہے چھوٹے صندوقچہ کی وجہ سے بڑے بکس کی بھی حفاظت کی جاتی ہے لہٰذا ہمارے قلب میں اگر اللہ تعالیٰ کی محبت، ایمان اور تقویٰ جیسی نعمتیں حاصل ہیں تو ہمارے ظاہر کی بھی حفاظت کی جائے گی۔ آج ہم کو اِشکال ہوتا ہے کہ ہم اسرائیل سے کیوں پِٹ گئے، ہندوستان میں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے، دنیا بھر میں مسلمان کیوں ذلیل ہورہے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ ہمارے پاس صرف بڑے بکس ہیں اور پہلے سے بہت شاندار ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ظاہر سے ہمارا ظاہر کہیں زیادہ مزیّن ہے لیکن ان کے باطن میں جو قیمتی موتی تھا آج ہمارے قلوب اس سے خالی ہیں اور آج اسی کی ہمیں ضرورت ہے اور وہ کیا ہے؟ تعلق مع اللہ۔

06:19) آپﷺ کے زمانے میں تین قسم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین تھےایک تو’’ ذَاالثَّوْبِ الْوَاحِدِ‘‘ ایک کپڑا پہنے ہوئے تھے، اتنے غریب تھے کہ ایک ایک کپڑے میں تھے، دوسرے’’اَشْعَثُ الرَّأْسِ‘‘بکھرے ہوئے بالوں والے تھے۔ تیل خریدنے کے لیے پیسے ہی نہ تھے اور ان کے چہرے کیسے تھے ’’جَافُّ الْجِلْدِ‘‘ فاقوں کی کثرت سے کھال خشک ہوگئی تھی، کھال سے انسان کی حالت کا پتہ چل جاتا ہے، غریبوں کی کھال بتادیتی ہے کہ یہ غریب ہے اور امیروں کی کھال بتادیتی ہے کہ یہ امیر ہے، اندر کے روغن کا اثر اس کی کھال پر ظاہر ہوتا ہے۔

07:26) ہمارا مقصد کیا ہے؟ہمارامقصد اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے۔۔۔

10:26) جو نظر کی حفاظت نہیں کرتا وہ ہر وقت بے چین رہے گا۔۔۔کسی خاکی پہ مت کر خاک اپنی زندگانی کو۔۔۔جوانی کر فدا اس پر کہ جس نے دی جوانی کو۔

11:40) ہمارا ظاہر سج گیا ہے باطن پر آخری سانس تک محنت کرنی ہے۔۔۔

12:50) آج ہم کو اِشکال ہوتا ہے کہ ہم اسرائیل سے کیوں پِٹ گئے، ہندوستان میں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے، دنیا بھر میں مسلمان کیوں ذلیل ہورہے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ ہمارے پاس صرف بڑے بکس ہیں اور پہلے سے بہت شاندار ہیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ظاہر سے ہمارا ظاہر کہیں زیادہ مزیّن ہے لیکن ان کے باطن میں جو قیمتی موتی تھا آج ہمارے قلوب اس سے خالی ہیں اور آج اسی کی ہمیں ضرورت ہے اور وہ کیا ہے؟ تعلق مع اللہ۔

14:17) جس طرح کٹی پتنگ کی چال بتا دیتی ہے اسی طرح جس کا اللہ تعالیٰ سے تعلق نہیں ہوتا اس کی بھی چال بتا دیتی ہے۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ آنکھ کی حفاظت ،دل کی حفاظت اور جسم کی حفاظت پھر اس کے بعد یہ دیکھو کہ گھر میں شرعی پردہ ہے؟۔۔۔

17:28) آج ایک مرض چل گیا ہے وہ ہے پیسہ۔۔۔عالم بن گئے اب بی اے اور ایم اے کی ڈگریوں کے پیچھے گھوم رہے ہیں۔۔۔

19:40) حضرت سالم رحمۃ اللہ علیہ کی استغناء کا واقعہ۔۔۔

23:16) کھاؤ گے کہاں سے؟بس ایک تقویٰ کا بیچ بُو لو پھر آگے دیکھو کیا ہوتا ہے۔۔۔حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کوئی صدقہ جاریہ گِن کربتائے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries