اتوار مجلس۳۱  جولائی      ۲ ۲۰۲ء :دل اللہ تعالیٰ کے رہنے کی جگہ ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:56) بیان کے آغاز میں جناب سید ثروت صاحب نے اشعار پڑھے۔۔

22:11) جگہ جگہ لکھا ہوا ہے کہ یہاں تصویر کشی منع ہے۔۔

22:23) ایک گناہ سڑک پر ہو تو اُس کے فرض سمجھ لیں کہ 50 نمبر لکھے گئے یہی گناہ مسجد میں ہو تو ڈبل ہوجائے گا۔۔

22:58) گر گرفتار صفات بدشدی ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی اسے سالکین کرام! تم جو اللہ کو ڈھونڈ رہے ہو اور اولیاء اللہ سے مُرید ہورہے ہو اللہ کی تلاش میں ہو اگر تم نے ننانوے گناہ چھوڑدئیے لیکن صرف ایک گناہ سے توبہ نہ کی کہ اگر یہ گناہ بھی چھوڑ دیا تو زندگی بے مزہ ہوجائے گی۔۔

24:16) ہمارے دوست صرف متقی ہیں اب وہ کالج کے لڑکے بھی ہوسکتے ہیں اگر گناہ نہیں کرتے۔۔

24:58) انٹر نیشنل ڈیمانڈ چین سکون اطمینان ہے۔۔

27:09) ہر چیز کا مقصد ہوتا ہے

27:25) قیامت کی ایک نشانی کہ ماں کو دور اور بیوی کو قریب۔۔۔ باپ کو دور دوستوں کو قریب۔۔۔۔ تو انتظار کرو۔۔۔۔

28:43) گناہ سے بچ جا، تمام عبادت گزاروں سے بڑھ جائے گا

29:12) نیکیاں کرنے کا تو اہتمام ہے لیکن گناہ سے بچنے کا اہتمام نہیں

29:31) اسمارٹ فون کی تباہ کاریوں کی کتاب دس ہزار چھپی تھی، باقی اب صرف چار ہزار باقی ہے

29:48) جب سے یہ کتاب چھپی ہے، درجنوں ایمیل آئیں

30:14) کورونا سے بچنے کا اتنا اہتمام کرتے ہیں کہ کویت میں ایک چھینک آنے پر مسجد خالی کردی

30:47) گر گرفتار صفات بدشدی۔۔۔۔ ہم تو دوزخ ہم عذاب سرمدی

31:09) گناہ کی تکلیف باطن میں ہوتی ہے جس کا ظاہر سے پتا نہیں چلتا

31:21) بڑی عمر کے صاحب آئے تو سلام نہیں کررہے۔ سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہوجاتا ہے۔۔

32:28) مالدار کے ساتھ ہمارے معاملات الگ ہونگے اور غریب کو پوچھیں گے بھی نہیں۔۔ 32:51) اصل ہمیں معلوم ہی نہیں کہ امیر کون ہے اور غریب کون ہے۔۔

34:41) دوزخ میں سارے دوزخی ڈال کے اﷲ پوچھے گا کہ تیرا پیٹ بھر گیا؟ ھَلِ امْتَلَئْتِ وہ کہے گی ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ اے اﷲ کیا اور بھی کچھ مال ہے؟ اﷲتعالیٰ بے گناہوں کو دوزخ میں تھوڑی ڈالیں گے لہٰذا دوزخ پر اپنا قدم رکھیں گے یعنی اپنی ایک خاص تجلی نازل کریں گے تب دوزخ کہے گی قَطْ قَطْ قَطْ وَفِیْ رِوَایَۃٍ قَطْ قَطْ یعنی بس بس بس اے خدا میرا پیٹ بھر گیا۔ ایک روایت میں دو دفعہ ہے اور ایک روایت میںتین دفعہ ہے۔ فَلَمَّا یَضَعُ قَدَمَہٗ جب اﷲ اپنا قدم رکھے گا تب دوزخ کا پیٹ بھرے گا تو علامہ قسطلانی فرماتے ہیں کہ یہاں قدم سے مراد خاص تجلّی ہے۔

36:43) شہوت میں کیا کیا گناہ آتے ہیں۔۔

37:08) غیبت زنا سے بھی زیادہ اشد ہے۔۔۔

39:34) بیوی کی خطاوں کو کتنا معاف کرنا ہے۔۔

40:14) جیسے نوکری ہو یا بزنس ہو تو وہاں کا ایک سسٹم ہوتا ہے کہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا ہے دو چیزیں ہیں اور اپنا کام ذمے داری سے کرو تاکہ ترقی ہو تو یہی دین ہے کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو جس کا اللہ تعالی نے حکم دیا کرلو اور جس سے روک دیا تو رُک جاو۔۔

45:19) یہ موبائل لے لیں اس میں آپ کو قیامت کے راز نظر آئیں گے ...قیامت کے دنیہ موبائل گواہی دے گا اے اللہ! فلاں فلاں گناہ کیاکرتے تھے۔ جن اعضاء سے گناہ کرتا ہے وہ اعضاءگواہی دیں گے، بدنظری کرتا ہے توآنکھیں گواہی دیں گی : ﴿ اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓی اَفْوَاھِھِمْ وَتُکَلِّمُنَآ اَیْدِیْھِمْ کہ یہ خبیث ہر وقت حسینوں کا حرام نمک چکھتا تھا، تب پتا چلے گا کہ آنکھوں کو جو مزہ دے رہے ہو، یہ آنکھیں تم سے بے وفائی کریں گی لہٰذا ابھی سے ہوشیار ہوجاؤ ۔

48:06) نامحرم کو دیکھنا اللہ کا عذاب ہے اور اچانک نظر کی تفسیر۔۔

50:38) اللہ تعالی کو سب سے زیادہ یہودیوں سے نفرت ہے ۔۔

53:00) دل میں مولی ہونا چاہیے اور دل میں تو لیلی بسی ہوئی ہے۔۔ ۔ دیکھو جو کام کرو سوچو کہ اللہ بھی دیکھ رہا ہے، وہ دل کے راز کو جانتا ہے۔ چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز جانتا ہے سب کو تو اے بے نیاز

56:02) نظر کی حفاظت ہوگی تو شرم گاہ کی حفاظت ہوگی کیونکہ قرآن پاک کا اعلان ہے۔۔

59:19) {اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوٓئِ} بے شک نفس امارہ بالسوء ہے۔

01:05:35) اللہ تعالی جس کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اُس سے حیاء کو چھین لیتے ہیں۔۔

01:06:07) یہ بے حیائی کی وجہ سے آدمی بیوی سے لڑتا ہے،رشوت لیتا ہے،سود لیتا ہے ۔۔

01:06:36) سب سے بڑا تحفہ اولاد کے لیے نیک بنانا ہے۔۔

01:07:46) سالگرہ منانا گناہ ہے اور اس میں ہونے والی خرابیاں۔۔

01:08:24) نا محرم کو دیکھنے سےحضور ﷺکی بدعا لگتی ہے۔۔۔

01:09:00) نفس کی پہچان کیا ہے؟

01:10:12) جو عورت خوشبو لگائے اور نامحرم کو خوشبو جائے تو ایسی عورت کوکیا کہا گیا ہے بیان نہیں کرسکتے۔۔

01:10:58) نفس پر محنت کی تو یہ اللہ والا بن جائے گا لیکن شیطان مردود ہی رہے گا۔۔ نفس خود را کش جہانے زندہ کن اپنے نفس کو قتل کر دو تو ایک جہان تم سے زندہ ہو گا خواجہ را کشتست او را بندہ کن نفس نے تمہارے سردار یعنی تمہاری روح کو مارا ہوا ہے، تم سے گناہ کرا رہا ہے، نفس غلام ہے، روح مالک ہے، اگر روح نہ رہے تو نفس رہے گا؟

01:13:13) برکت کا مطلب۔۔

01:13:55) نمرود نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا لیکن کیا ہوا اللہ نے آگ کو ٹھنڈی کردیا الخہ واقعہ۔۔

01:17:37) جو کہتے ہیں کہ ہم پاگل ہوجاتے ہیں لڑکیوں کو دیکھ کر اُن کا علاج۔۔ ((اَلنَّظَرُ سَھْمٌ مِّنْ سِھَامَ اِبْلِیْسَ مَسْمُوْمٌ مَّنْ تَرَکَھَا مَخَافَتِیْ یَجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ)) نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے زہر میں بجھا ہوا،جس نے میرے خوف سے ا س کو ترک کیا وہ اپنے قلب میں ایمان کی مٹھاس کو پا لے گا۔

01:19:06) من ترکھا مخافتی ابدلتہ ایمانا یجد حلاوتہ فی قلبہ جس نے میرے خوف سے نظر بچائی، امام ہے تو مقتدیوں کے خو ف سے نہیں تو اس کو ایسا ایمان عطا کروں گا جس کی لذت وہ اپنے قلب میں محسوس کرے گا، ایمان کی حلاوت کو اس کا قلب پالے گا، یہ واجد ہوگا، حلاوتِ ایمانی اس کے قلب میں موجود ہوگی،۔۔۔

01:21:47) سیٹ صاحب اگر دفتر میں لڑکیاں رکھتا ہے جو جو بدمعاشی ہوگی سیٹ صاحب کو بھی اُس کا گناہ ملے گا۔۔

01:23:30) نظر کی چوری کا علاج۔۔

01:27:14) بدنظری کو اگر نہیں روکا تو پھر ایسے ایسے نقصانات ہونگے سن لیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries