مرکزی بیان  ۲۹ ستمبر۲ ۲۰۲ء :اسمارٹ فون کے غلط استعمال کے برے نتائج         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:58) بیان کے آغاز میں اشعار پڑھے گئے مفتی انوار صاحب نے فیضان محبت اشعار کی کتاب حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ سے اشعار پڑھے۔۔ سبق دیتی ہے ہر دم اہلِ دل کی داستاں مجھ کو جہاں دے کر ملا ہے دل میں وہ جانِ جہاں مجھ کو بہت خونِ تمنّا سے مِلا سُلطانِ جاں مجھ کو نظر آتا ہے اپنے دل کا جب زخمِ نہاں مجھ کو تو اپنا درد خود کرتا ہے مجبورِ بیاں مجھ کو بیانِ دردِ دل آساں نہیں ہے دوستو لیکن سبق دیتی ہے ہر دم اہلِ دل کی داستاں مجھ کو زبانِ عشق کی تاثیر اہل دل سے سُنتا ہوں مگر مسحور کرتی ہے محبت بے زباں مجھ کو قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں کہ ہر دم مضطرب رکھتی ہے یادِ گلستاں مجھ کو

09:26) قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں:۔ اس شعر کی تشریح حضرت شیخ نے کی دین کا لیبل لگا ہے لیکن دیکھنا ہے عمل ہے یہ دیکھیں کہ ہماری نسبتیں کیسی ہیں اور ہمارے گھر میں عمل ہے کہیں ہم خود گناہوں میں تو مبتلا نہیں۔۔

12:07) بعض لوگوں کو دوسروں کی اصلاح کی بہت فکر ہوتی ہے لیکن اپنی اصلاح سے غافل ہوتے ہیں خود گناہوں میں مبتلا۔۔

13:21) آج شوہر نہیں چاہیے موبائل چاہیے۔۔

18:14) خواتین کو نصیحت کہ یہ موبائل فون نہیں ہے یہ سیل فون نہیں ہے بلکہ ہیل فون ہے۔۔

22:22) اللہ تعالی نے ہمیں اپنی پہچان کے لیے بھیجا ہے۔۔

24:32) اللہ تعالی کو پہچاننے کے لیے بے شمار نشانیاں ہیں ایک زمزم کو ہی دیکھ لیں کتنا لوگ پیتے ہیں کتنے حاجی استعمال کرتے ہیں کہاں کہاں جاتا ہےالخہ۔۔۔

27:01) یہ موبائل فون کی مثال ایسی ہے دجال کی بیٹی یہ دجال کی بیٹی ہے اپنا وقت برباد کررہے ہیں ۔۔

30:04) خدارا اس بم کے پاس مت جاو گھر برباد ہوجائے گا طلاقیں ہورہی ہیں۔۔

42:04) حریت پسندی ۔۔

46:39) آج موبائل کی وجہ سے استاد کو بھی نہیں چھوڑ رہے استاد سے مار پیٹ شروع کردی۔۔

50:00) بیوی کا بھی خیال رکھنا ہے بہت محبت دینی ہے لڑای جھگڑا سے پرہیز کرنا ہے۔۔

52:56) جناب مصطفی صاحب سے حضرت شیخ نے ماں کے بارے میں اشعار پڑھنے کا فرمایا۔۔۔

59:10) الاحام کا مطلب۔۔

01:06:25) والدین کے لیے ایصال ثواب کا طریقہ۔۔۔

01:10:02) والدین کی قدر کرلیں یہ ڈرامے سمارٹ فون کچھ کام نہیں آئے گا۔۔

01:12:22) سب چھوڑنا آسان ہے لیکن سمارٹ فون چھوڑنا آسان نہیں۔۔

01:14:22) مفتی انوار صاحب سے اشعار مکمل کرنے کا فرمایا:۔ جہاں دے کر ملا ہے دل میں وہ جانِ جہاں مجھ کو بہت خونِ تمنّا سے مِلا سُلطانِ جاں مجھ کو قفس کی تیلیاں رنگین، دھوکہ دے نہیں سکتیں کہ ہر دم مضطرب رکھتی ہے یادِ گلستاں مجھ کو مری صحرا نوردی اور میری چاک دامانی بہت مجبور کرتی ہے مری آہ و فغاں مجھ کو کہاں تک ضبط غم ہو دوستو راہِ محبت میں سُنانے دو تم اپنی بزم میں میرا بیاں مجھ کو ملا کرتی ہے نسبت اہلِ نسبت ہی سے اے اخترؔ زباں سے ان کی ملتا ہے بیانِ دُرفشاں مجھ کو

01:17:38) شیخ المشاٗئخ ،شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کو دو گھنٹہ قبل اللہ تعالی نے کچھ باتیں قلب میں عطاء فرمائیں وہ پھر وہاں سے بھیجی حضرت شیخ نے پڑھ کر سنائی۔۔

02:05) وہ پانچ نعمتیں یہ ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ اولیاء اللہ کو عظیم الشان اور بے مثال پانچ نعمتیں عطا فرماتے ہیں : 1. تعلق مع اللہ : اللہ تعالیٰ کیساتھ ایک گہرا قلبی رابطہ، ایک نورانی رشتہ 2. درد دل : قلب میں اللہ کی محبت کا ایک درد دائمی 3. آہ و زاری یعنی اللہ کے خوف اور اللہ کی محبت میں رونا، گڑگڑانا٫ آنسو بہانا 4. لذت مناجات یعنی دعاؤں میں اپنے محبوب حقیقی سے ہمکلامی اور بوقت ہمکلامی اعلیٰ ترین لذت قرب محبوب سے سرشار ہونا 5. قلب شکستہ : ایک ٹوٹا ہوا دل

01:26:00) ارتغرل کا ڈرامہ دیکھنا گناہ ہے ہم بھی ترکی سے محبت کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب نہیں کہ غلط چیز جائز ہوجائے گی ارتغرل کا ڈرامہ جس میں نوجوان لڑکیاں لڑکے سب دیکھ رہے ہیں گناہ ہے۔۔

01:27:08) لوگوں سے کہنا کہ میرا بیان سنو یا میرا بیان رکھوا ...خواتین بھی ایسا کررہی ہیں نصیحت۔۔

01:33:31) ایک خاتون نے ایک جگہ خواتین عالمات میں بیان کیا اور ایسی باتیں کیں کہ عالمات کا کتنا دل دکھا اور کہا کہ میرا فلانے اللہ والے سے تعلق ہے اُن اللہ والے کو پتا چلا تو فرمایا کہ حضرت فیروز صاحب ! میں تو اس کا نام بھی نہیں جانتا نہ ہم نام پتا کرتے ہیں بلکہ کوئی تعلق رکھتا ہے تو بنت فلاں اہلیہ فلاں پھر میسجز ریکارڈ کرکے اُن معلمات کو پہچائیں کہ سب غلط باتیں کی ہیں کیا ضرورت ہے بیان رکھوانے کی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries