اتوار مجلس   ۲۷  نومبر ۲ ۲۰۲ء :علیکم بسنتی     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:57) بیان کے آغاز میں جناب رمضان صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار فیضانِ محبت کتاب سے پڑھ کر سنائے۔۔

13:09) بیان سننے والے اور کرنے والے کو توبہ کرکے بیان میں آنا چاہیے۔۔

13:35) ہر سمعنا قبول بھی نہیں کیونکہ کفار اور منافقین نے بھی کہا تھا سمعنا لیکن اطعنا نہیں کہا ۔۔۔

14:13) اور ہر محبت بھی قبول نہیں کیونکہ ابو جہل کو بھی محبت تھی لیکن عطمت اور طاعت نہیں تھی تینوں چیزوں کا ہونا ضروری ہے کہ محبت بھی ہو،عظمت بھی ہو اور اطاعت بھی ہو۔۔

20:34) دیوانہ کس کو کہتے ہیں۔ مستند رستے وہی مانے گئے جن سے ہوکر تیرے دیوانے گئے ن کا راستہ ہی صراطِ مستقیم ہے جو اللہ تک پہنچاتا ہے جو ان کی راہ پر نہ چلے گا اللہ تک نہیں پہنچ سکتا، واپس کردیا جائے گا لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے تابہ منزل صرف دیوانے گئے

25:00) محبت ہے لیکن اطاعت کہاں ہے چچا ابو طالب کو کتنی محبت تھی لیکن کلمہ نہیں پڑھا آج محبت بہت ہے لیکن اطاعت کہاں ہے اگر اطاعت ہوتی تو کفار کی نقل کرتے یہود نصاری سے مرعوب ہوتے۔۔

27:48) صحبت کے بارے میں کیوں زیادہ فرمایا کہ کونو مع الصدقین کے اللہ والوں کے ساتھ رہ پڑو۔

29:08) منحوس گناہ ہے باقی کوئی چیز منحوس نہیں ہوتی ۔۔اللھم ارحمنی بترک المعاصی ولا تشقنی بمعصیتک اے اﷲ! ہم پر وہ رحمت نازل کردے جس سے گناہ چھوڑنے کی توفیق ہوجائے۔ اے اﷲ وہ رحمت دے دے ہم کو جس سے ہم گناہ چھوڑ دیںآپ کو ناراض کرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے۔’’وَلاَ تُشْقِنیْ بِمَعْصِیَتِکَ‘‘ اور اپنی نافرمانی سے مجھ کو بد نصیب اور بدبخت نہ بنائیے۔ اور دوسری دعا کیا ہے ؟’’وَلاَ تُشْقِنِیْ بِمَعْصِیَتِکَ‘‘اور اپنی نافرمانی اور گناہوں سے ہم کو بد نصیب نہ بنا معلوم ہوا کہ گناہوں میں شقاوت اور بد بختی کی خاصیت ہے معلوم ہوا کہ گناہ بدبخت ہے

31:36) حبتِ صالح ترا صالح کند صحبتِ طالح ترا طالح کند نیک انسان کی صحبت تجھے بھی نیک بنادے گی اور بروں کی صحبت تجھے بھی بدکاربنادے گی۔

36:25) گناہ نہ کرنے سے بڑی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے ایک صاحب نے بڑے حضرت والا رحمہ اللہ سے فرمایا کہ آپ دعا فرمائیں کہ گناہ کے تقاضے آئے ہی نہیں تو حضرت والا رحمہ اللہ جواب۔۔۔۔

44:46) آپﷺ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔۔۔

48:14) حضرت زین العابدین رحمہ اللہ کا غلام کو معاف کرنے کا واقعہ۔۔۔

49:52) غصہ ہمیشہ اپنے سے کمزور پر آتا ہے۔۔۔

51:08) کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی

52:09) کالا خضاب لگانا کیا ضرورت ہے اس کی ؟ اکبر الٰہ آبادی جج تھے، ان کا ایک ساتھی ساٹھ سال کا وہ خضاب لگاکر جوان بن رہا تھا۔ اکبر نے اسی وقت یہ شعر کہا، بڑے مزاحیہ شاعر تھے مگر حقیقت گو تھے۔ کہا کہ ؎ مصروف ہیں جناب یہ کس بندوبست میں اپریل کی بہار نہ ہوگی اگست میں

53:17) انسان کا وجود اللہ تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔۔۔سفر کا ایک واقعہ کہ صرف ایک ہاتھ جونقلی ہے وہ کتنے کا ہے۔۔۔

55:53) حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کے والد صاحب رحمہ اللہ کی کتاب علیکم بسنتی سے پڑھ کر ایک مضمون سنایا۔۔۔

59:29) بیٹی کے پیدا ہونے پر نا خوش ہونا یہ کفا رکی نقل ہے منہ بنانا ناراض ہونا کہ بیٹی کیوں ہوگئی۔۔

01:01:52) بدنظری پر لعنت کی بدعا۔۔

01:05:50) کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے؟

01:12:07) اللہ تعالی سے ہم جنت میں داخلہ دخولِ اولی مانگیں۔۔

01:12:25) آسان حساب کیا ہوگا؟

01:13:40) (( مَالَا عَیْنٌ رَأَتْ وَلَا اُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلٰی قَلْبِ بَشَرٍ)) کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں، نہ کسی قلب پر اس کا خیال گذرا لیکن جب اﷲ تعالیٰ کا دیدار ہو گا تو جنت یاد بھی نہ رہے گی کہ جنت کدھر ہے اور جنت کی حوریں کہاں ہیں، اﷲ تعالیٰ کی زیارت میں ایسا مزہ آ ئے گا۔۔

01:16:58) اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ..ایک حدیث پاک اللہ تعالی کی معافی پر۔۔

01:18:40) چار چیزیں یاد رکھیں لہجہ نرم الخہ۔۔۔

01:21:13) توبہ کی چار شرطیں۔۔

01:25:19) خواتین کو تعلیم کے بہانے گھر سے نکالنا تباہی ہے۔۔

01:29:18) مسنون ولیمہ کیا ہے؟ خاتونِ جنت دختر رسول ﷺسیدہ فاطمہ الزاہراہرہ رضی اللہ عنھا کی سادگی سے رخصتی اور امت مسلمہ کو پیغام۔۔ حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کے والد صاحب رحمہ اللہ کی کتاب علیکم بسنتی سےسنت کی کتاب علیکم بالسنتی سے پڑھ کر سنایا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries