مجلس    ۳۱       دسمبر۲ ۲۰۲ء             فجر  :تمام کائنات کے حسن سے زیادہ حسین کیا چیز ہے؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:23) ﴿ وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَآ اِلَى اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًـا﴾ ومن احسن قولًاممن دعا الی اﷲ جو دعوت الی اﷲ دے رہا ہے اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی قول نہیں ہے۔ اس سے بڑھ کر پوری کائنات میں کسی کا قول حسین نہیں ہے، وجہ کیا ہے؟ وجہ یہی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی ذات سب سے قیمتی ہے اور یہ بندہ بندوں کو قیمتی ذات کی طرف بلارہا ہے۔ اس لیے اس کی بات قیمتی ہوگئی، قیمتی پر جو چیز فدا ہوتی ہے وہ بھی قیمتی ہوجاتی ہے

01:37) اللہ تعالی چاہیں جس سے دین کا کام لے لیں۔۔

06:18) دوستی انسان کو مار دیتی ہے بزرگوں نے دوستی سے منع فرمایا ہے۔۔

09:50) دوستی میں باپ کو بھی دور کرتے ہیں یہ بھی قرب قیامت کی نشانی ہے کہ دوست کو قریب باپ کو دور بیوی اپنے پاس اور والدہ کو دور۔۔

12:47) ترقی کی دو قسمیں۔۔

21:32) حکیم الامت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ نے داعی الیٰ اﷲ کے لیے عملِ صالح کی قید لگائی اور اسی لیے لگائی کہ اس کی برکت سے اس کی تقریر میں، تحریر میں برکت آتی ہے، جب داعی الی اﷲ اچھا عمل نہیں کرے گا تو اس کے لیے دعوت الیٰ اﷲ جائز تو ہے، ایک بے نمازی بھی دوسروں سے کہہ سکتا ہے کہ بھائیو! نماز پڑھا کرو لیکن جب لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ خود بے نمازی ہے تو اس کے قول میں برکت نہیں ہوگی، ایک شخص بدنظری کرتا ہے اور کہتا ہے کہ بھئی بدنظری مت کیا کرو تو اس کا یہ کہنا جائز تو ہے مگر جب آدمی دیکھتا ہے کہ یہ بھی ائیرہوسٹس کو تاک رہا ہےتو اس کے قول میں برکت نہیں رہتی۔ دورانیہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries