مجلس    یکم جنوری۳ ۲۰۲ء    فجر:تمام کائنات کے حسن سے زیادہ حسین کیا چیز ہے؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

00:18) سو بار روز کلمہ شریف پڑھنے کی برکات۔

00:40) ذکر پریشانی کی بھی حالت میں کیا جائے تو فائدہ ہی ہوتا ہے۔

00:57) ذکر۔۔

09:38) دعوت الیٰ اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت

13:44) اسلامی ملک افغانستان کا ذکر۔

15:49) برائی کا اثر جلد آتا ہے۔

16:31) اپنے ملک کے لیے مسلسل دعا کرنے کا فائدہ ملفوظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ۔

18:25) تمام کائنات کے حسن سے زیادہ حسین چیز ارشاد فرمایا کہکہ کائنات کے تمام حسینوں سے زیادہ حسین اللہ تعالیٰ کی طرف، خالقِ لیلائے کائنات کی طرف بلانا ہے کیونکہ مولائے کائنات ہی تو خالقِ نمکیات لیلائے کائنات ہے۔ تمام کائنات کے حسینوں کا حسن اس کی ادنیٰ سی بھیک ہے جس پر لوگ پاگل ہورہے ہیں لیکن چند دن کے بعد جب وہ نمک جھڑ گیا اور حسین قبروں میں لیٹ گئے تو پھر پچھتاتے ہیں کہ آہ ہم کہاں عکس پر فدا ہوئے اور ایام زندگی ضایع کئے۔ اس لئے سارے حسینوں سے حسین وہ الفاظ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے میں استعمال ہوں اور اس کی دلیل آج پہلی بار ابھی ابھی عطا ہوئی جس طرف کبھی زندگی میں ذہن نہیں گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلاً مِّمَّنْ دَعَآ اِلَی اﷲِ}

21:59) موبائل فون کے نقصانات آ ج کیا ہورہے ہیں

23:54) ساری دنیا کے حسین ایک طرف لیکن میری طرف، میری محبت کی طرف بندوں کو بلانا اور میری محبت کو سارے عالم میں نشر کرنا یہ سارے حسینوں سے احسن ہے کیونکہ مولیٰ سے بڑھ کر کوئی احسن نہیں اور ان کی محبت کی باتیں سنانے سے بہتر کسی کا کوئی قول نہیں۔ اے حسینوں کے چکر میں رہنے والو! اگر تم کو حسن پرستی ہی کا ذوق ہے تو ہم تمہیں سارے حسینوں سے احسن چیزپیش کررہے ہیں کہ جہاں کہیں ہماری محبت کی بات نشر کی جا رہی ہو اس کو سنو یا تمہیں اللہ تعالیٰ یہ مقام عطا فرما دے اور اتنا دردِ عظیم تمہارے قلب میں پیدا ہو کہ تم دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دو تو مولائے کائنات کی خوشبو پا کر تم ساری لیلائے کائنات سے بے نیاز ہو جائو گے۔ احسن اسمِ تفضیل ہے، حسین سے افضل ہے لہٰذا جب کبھی نفس میں حسینوں کی جستجو پیدا ہو تو احسن کام میں لگ جایا کرو۔ جب احسن سامنے ہوگا تو حسین کی طرف توجہ نہ ہوگی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries