مجلس    ۴ جنوری۳ ۲۰۲ء  عشاء   :کسی بھی گناہ کو معمولی نہ سمجھیں         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:34) مظاہر حق سے زبان کی حفاظت سے متعلق تعلیم ہوئی۔۔۔

01:35) زبان کی بیس آفتیں ہیں جب اصلاح نہیں کرائیں گے تو کیسے پتا چلے گا؟۔۔۔

02:50) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ اشکہائے خون سے جب چشم تر کرتا ہوں میں عشق کا بازار دل میں گرم تر کرتا ہوں میں جب بتان حسن سے صرف نظر کرتا ہوں میں درد کی لذت سے راہ عشق سر کرتا ہوں میں کرکے خونِ آرزو خونِ جگر کرتا ہوں میں اپنی آہوں کا اثر یوں تیز تر کرتا ہوں میں ہر قدم پر تاکہ حاصل ہو حیات نو مجھے ہر قدم پر زیر خنجر اپنا سر کرتا ہوں میں

07:02) حضرت والا رحمہ اللہ کی لڑکوں سے احتیاط۔۔۔

16:23) دُنیا کمانا منع نہیں بس اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا۔۔۔کچھ احباب کو کھڑا کیا جو ماشاء اللہ بڑی بڑی پوسٹوں پر ہیں لیکن ان کا حُلیہ صلحاء والا ہے اور دین کاکام بھی کر رہے ہیں۔۔۔

18:42) مفتی انوارالحق صاحب نے زبان کی حفاظت سے متعلق دوبارہ حدیث شریف سنائی۔۔۔

20:01) مصطفٰی مکی صاحب نےحضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پڑھے۔۔۔ ہمیشہ خدا کی محبت کی باتیں۔۔۔ ہمیشہ نبیﷺ کی اطاعت کی باتیں

29:40) دوسرے اشعار سنائے۔۔۔

44:28) اے قوم! بہ حج رفتہ کجائید کجائید معشوق ہمیں جا است بیائید بیائید اے قوم! جو نفلی حج میں وقت لگارہی ہے اتنا وقت کسی ولی اﷲ کے ساتھ لگا دو تا کہ تم کو کعبہ والا مل جائے، ایسے تو تم کعبہ جاتے ہو، ہر سال حج و عمرہ کرتے ہو مگر جب اپنے ملکوں میں آتے ہو تو پھر سب گناہ کرتے ہو، ڈاڑھی منڈاتے ہو، ائیرہوسٹسوں سے نظر بازی کرتے ہو تو معلوم ہوا کہ کعبہ تو ملا مگر کعبہ والا نہیں ملا،اگر اﷲ مل جاتا تو اپنے ملکوں میں بھی تم اﷲ والے بن کر رہتے، جان، دل او رمال اپنے مالک پر فدا کرتے۔۔۔

49:24) اللہ کے بندوں کو اللہ سے ملانا یہ بہت بڑا کام ہے۔۔۔

51:44) کسی گناہ کو کم مت سمجھیں۔۔۔

55:02) اے قوم! بہ حج رفتہ کجائید کجائید معشوق ہمیں جا است بیائید بیائید اے وہ قوم جو نفلی حج وعمروں کے لیے جارہے ہو اتنا زمانہ کسی اﷲ والے کے پاس لگا لو تاکہ پھر اگر ایک ہی حج کروگے تو اس کا نور اتنا قوی ہوگا کہ جب اﷲ والا حج کرتا ہے تو اس کو ایک ہی حج میں کروڑوں حج نظر آتے ہیں، کعبہ پر جب نظر پڑتی ہے تو دل میں مولیٰ ہوتا ہے، گھر کی محبت جب ہی ہوتی ہے جب گھر والے کی محبت ہوتی ہے لہٰذا پہلے گھر والے کی محبت سیکھو مگر فرض حج مستثنیٰ ہے، اس کے لیے تو وہیں جانا پڑے گا اور دوسرا مصرع عجیب وغریب ہے ؎ معشوق ہمیں جا است بیائید بیائید اے نفلی حج کے لیے جانے والو! کہاں جارہے ہو؟ تمہارا اﷲ میرے پاس ہے، آؤ! اور اﷲ کی محبت سیکھو۔

01:02:04) ایک عرب سے ملاقات کا واقعہ جو حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد میں سے تھے۔۔۔

01:02:55) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم کی حضرت شیخ دامت برکاتہم سے محبت کی باتیں۔۔۔

01:06:34) شیخ کا مزاج سمجھنا چاہیے۔۔۔نصیحت۔۔۔

01:07:33) بعض لوگ کعبہ میں ہیں اور کعبہ والے سے محروم ہیں، اﷲ سے محروم ہیں اس لیے ایک اﷲ والے نے کہا کہ فرض حج تو کعبہ شریف ہی میں ادا ہوگا لیکن کعبہ والا اﷲ والوں سے ملے گا۔ اگرکعبہ سے اﷲ مل جاتا تو صحابہ کو ہجرت کا حکم نہیں ہوتا لیکن جب ہجرت کا حکم ہوا تو سارے صحابہ کو حکم ہوا کہ کعبہ شریف چھوڑ کر مدینہ شریف چلے جاؤ جہاں میرا نبی جارہا ہے، اے صحابہ! سب کے سب چلے جاؤ کیونکہ کعبہ میں حج تو ہوجائے گا، حج کے طواف کا ثواب مل جائے گا مگر گھر والا میرے نبی سے ملے گا۔۔۔

01:10:35) ہر تمنا پوری ہوگی۔۔۔جعلی عاملوں کی گمراہ کن باتیں۔۔۔

01:13:00) اگر صحابہ مکہ میں رہیں گے اور میرے نبی کے ساتھ مدینے شریف نہیں جائیں گے تو یہاں تم کو گھر تو ملے گا لیکن گھر والا نہیں ملے گا، گھر والا رسول اﷲ سے ملے گا اور ان کے بعد ان کے غلاموں یعنی اولیاء اﷲ سے ملے گا۔ بس یہ تھوڑی سی شرح کردی۔ کیا کہیں میرا دردِ دل مجھے خاموش نہیں رہنے دیتا۔ اس پر میرا شعر ہے؎ کہاں تک ضبطِ بے تابی کہاں تک پاسِ بدنامی کلیجہ تھام لو یارو کہ ہم فریاد کرتے ہیں اور حضرت مولانا فضل رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اﷲ علیہ کے اشعار ہیں ؎ شاعری مدِّنظر ہم کو نہیں وارداتِ دل لکھا کرتے ہیں ہم ایک بلبل ہے ہماری رازداں ہر کسی سے کب کھلا کرتے ہیں ہم ان کے آنے کا لگا رہتا ہے دھیان بیٹھے بٹھلائے اُٹھا کرتے ہیں ہم 

01:14:38) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

01:20:03) اللہ کے قُرب کے بغیر مزا نہیں ہے۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries