مجلس ۷  جنوری۳ ۲۰۲ء  فجر     :نصیحت مومن کو اثر کرتی ہے              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

08:29) اپنی اولا د پر محنت کریں۔۔۔

09:40) نصیحت مومن کو اثر کرتی ہے: ذکر فان الذکر تنفع المؤمنین حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں نصیحت کیجئے بے شک نصیحت ایمان والوں کو نفع دیتی ہے اس آیت مبارکہ کو بیان فرما کر حضرت والا نے فرمایا کہ نصیحت بار بار کرتا رہے کبھی بہت دن کے بعد اس کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔۔۔

10:41) بے ریش لڑکوں سے احتیاط کریں۔۔۔

13:21) پھر یہ حکایت ارشاد فرمائی کہ مولوی شبیر علی صاحب نے اپنے کسی عزیز سے سگریٹ کی عادت چھڑانا چاہا تو اس کو سگریٹ چھوڑنے پر نصیحت فرماتے رہے سو مرتبہ تک ان کی نصیحت نے موصوف پر اثر ظاہر نہ کیا جب ایک سو مرتبہ ایک مرتبہ کی تعدا د ہوئی تو انہوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دیا اس تجربہ سے معلوم ہوا کہ ہمت نہ ہارنی چاہئیے ۔

15:15) اسی طرح حکیم الامت تھانوی قدس اللہ العزیز کی ایک حکایت ارشاد فرمائی کہ حضرت ؒ بیت الخلاء میں تھے دو شخص باہر تھے ایک دوسرے سے کہہ رہا تھا کہ میں فلاں شخص کو نماز کے لئے متعدد بار کہا اس نے میری نصیحت نہ مانی تو میں نے پھر کہنا چھوڑ دیا ۔دوسرے نے کہا واہ میاں واہ وہ تو اپنی بری بات پر جما رہا اور آپ اپنی اچھی بات پر یعنی نصیحت کرنے پر قائم نہ رہے اور ترک کر دیا تو آپ نے اچھا کام نہ کیا کہ کوئی برائی نہ چھوڑے اور آپ بھلائی کو چھوڑدیں آپ کو نصیحت کاکام جاری رکھنا چاہئیے تھا حضرت اقدس تھانوی ؒ نے اس جواب کو بہت پسند فرمایا اور اپنے احباب میں اس کا ذکر فرمایا ۔

17:08) نصیحت کرتے رہو،نصیحت نفع دیتی ہے: ارشاد فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ دین کی باتیں کون سنتا ہے؟ کسے سنائیں اور اگر سنا بھی دو تو اثر کون لیتا ہے؟ لیکن حق تعالیٰ قرآن ِپاک میں فرماتے ہیں: وَ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ اے ہمارے نبی آپ نصیحت کیجئے، نصیحت اہلِ ایمان کو نفع پہنچاتی ہے۔تَنْفَعُ مضارع کا صیغہ ہے جو حال و استقبال دونوں پر حاوی ہوتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے صیغہ مضارع استعمال فرماکر یہ بتادیا کہ یہ نصیحت قیامت تک لوگوں کو نفع پہنچاتی رہے گی، زمانہ ٔحال میں یہ آپ کے صحابہ کو نفع پہنچائے گی اور زمانۂ استقبال میں قیامت تک آنے والی امت کو نفع پہنچائے گی، پس!جب اللہ تعالیٰ امید دلا رہے ہیں تو ہم کیسے ناامید ہوجائیں کہ اب نصیحت سے نفع نہ ہوگا ۔بات یہ ہے کہ ہم نے ہی اللہ و رسول کی داستان سنانا چھوڑدی ورنہ زمانہ تو آج بھی شوق سے سنتا ہے؎ زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہم ہی تھک گئے داستاں کہتے کہتے

18:38) حضرت والا رحمہ اللہ نے کس طرح دین پھیلایا۔۔۔

23:41) دین کا کام کہاں نہیں ہورہا؟ بس اللہ تعالیٰ کا دردِ دل سیکھ کر پھر دین پھیلانے کا مزا ہی اور ہے۔۔۔

26:13) بے ریش لڑکوں سے خدمت مت لو۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

29:54) علماء کے کرنے کے چار کام۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries