مرکزی بیان     ۱۲ جنوری۳ ۲۰۲ء   :بے حیائی اور گناہوں کی نحوست :نصیحتیں                !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:19) بیان کے آغاز میں جناب مولانا محمد کریم صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فیضان محبت سے اشعار پڑھے:۔ رنگ لائیں گی کب میری آہیں رنگ لائیں گی کب میری آہیں پھر مدینہ کی جانب کو جائیں جب نظر آئے وہ سبز گنبد کہہ کے صل علی جھوم جائیں جب حضوری کا عالم عطا ہو ان کو افسانۂ غم سنائیں اب نہ جانا ہو گھر ہم کو واپس چپکے چپکے یہ مانگیں دعائیں تیرے در پر مرا سر ہو یارب جان اس طرح تجھ پر لٹائیں مجھ کو اپنا بنا لو کرم سے ملتزم پر یہ مانگیں دعائیں دونوں عالم کی کیا ہے حقیقت جتنے عالم ہوں تجھ پر لٹائیں سارے عالم میں پھر پھر کے یارب تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر سارے عالم کو مجنوں بنائیں تیرا دردِ محبت سنائیں تیرا دردِ محبت سنا کر سارے عالم کو مجنوں بنائیں سارے عالم کو مجنوں بنا کر میرے مولیٰ ترے گیت گائیں لذتِ قرب پا کر تری ہم لذتِ دوجہاں بھول جائیں دربدر ڈھونڈتا ہے یہ اخترؔ اہلِ دردِ محبت کو پائیں

09:03) پھر مفتی انوار صاحب سےاشعار پڑھنے کا فرمایا شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی کتاب فیضان محبت سے اشعار پڑھے:۔ خاک سمجھا تھا جسے لعل بدخشاں نکلا جو تری بزمِ محبت سے گریزاں نکلا جس طرح نکلا وہ حیراں و پریشاں نکلا دل دیا غیر کو جس نے بھی وہ ناداں نکلا کیوں کہ وہ جان چمن خار بیاباں نکلا ساری دنیا کی خرد آئی فدا ہونے کو جب کبھی جوش جنوں چاک گریباں نکلا درد ملتا ہے ترے درد کے بیماروں سے شیخ پھر سارے جہاں سے بھی مہرباں نکلا نارِ شہوت میں نظر آئے اندھیرے دل کو نورِ تقویٰ دلِ مؤمن میں درخشاں نکلا بعد مدت کے ہوئی اہلِ محبت کی شناخت خاک سمجھا تھا جسے لعل بدخشاں نکلا زاہد خشک جو تھا، پیر مغاں کے صدقے حاملِ درد ہوا غیر سے نالاں نکلا ہائے اس قطرئہ دریائے محبت کا اثر جس کو سمجھا تھا کہ قطرہ ہے وہ طوفاں نکلا خار سمجھا تھا جسے اہلِ جہاں نے اخترؔ دامنِ فقر میں اس کے ہی گلستاں نکلا

16:58) الحمدللہ حضرت والا دامت برکاتہم پانچ روز سے بیرون ملک دبئی سے آج عصر میں کراچی واپس تشریف لائے!

18:47) گناہ اللہ والوں کی صحبت سے چھٹتے ہیں! کونو مع الصادقین کی فکر کرنی چاہیے! صحبتِ شیخ کے ساتھ اصلاح کروانا بھی ضروری ہے! شیخ سے کچھ چھپانا نہیں چاہیے! سچ بولیں گے تو اصلاح ہوگی

20:27) اللہ والوں سے رابطہ مضبوط رکھنا چاہیے

22:43) قبرستان لطیفہ: یہاں آنے کےلیے تو لوگ مرتے ہیں

24:21) ڈاکٹر صاحب کالطیفہ! پٹھان حضرات کے بچے

25:14) دبئی قبرستان کا حال بیان کیا کہ کتنے مالدار ، امیر ، غریب ، حسین دفن ہیں! کیا لے کر گئے! دنیا کہاں گئی! یہاں حسین لڑکیوں

26:22) دبئی میں تبلیغی جماعت کو اجتماعات کی اجازت مل گئی! اس کےلیے دعا کروائی! اللہ تعالیٰ کامیاب فرمائے

28:14) گناہ اور مشکلات کی ڈھال توبہ کرنا اورگناہ چھوڑنا ہے

30:02) سنت کے مطابق قبر بنانی چاہیے! میت کے ساتھ آنے والے نماز نہیں پڑھتے

31:56) انجام کے اعتبار سے ہم سب مٹی ہیں! سب گناہ بھی مٹی کے ہیں!

33:36) لطیفہ ایک خان صاحب جہاز میں غلط جگہ بیٹھ گیا، سمجھانے کے باوجود اٹھے نہیں! ایک ترکیب سے اٹھے! آگے کی سیٹ کویت جارہی ہے، پیچھے والی سیٹ دبئی جارہی ہے

35:26) قبر میں حسن کا حال ! گل سڑ گئے جن پر مرتے تھے آج آکر عشق لڑاؤ! خاک پر کیوں فدا ہوتے ہیں! خالق افلاک پر فدا ہو

36:48) دبئی سفر میں دین کا شوق بہت بڑھ رہا ہے! ماشاء اللہ!! بہت بڑی مساجد میں بھی سات اور نو صفیں تھیں ! وہاں اصلاحی بیانات کی بہت کمی تھی

38:03) حضرت مفتی محمود اشرف صاحب رحمہ اللہ کا ملفوظ۔۔ علماء کرام کو نصیحت!!! قرآن و حدیث سے مناسبت پیدا کرنے کا طریقہ

39:31) اس بیرون ملک سفر میں اسمارٹ فون کی تباہ کاریاں مزید سامنے آئیں!! ایک صاحب نے واقعہ بیان گیا کہ ایک ادارے میں پڑھا رہے ہیں اور سامنے موبائل پر گندی فلم لگا رکھی ہے، کیا حال ہے اب تو جو اسمارٹ موبائل سے بچا وہ جلدی اللہ والا بنا!

42:49) تاریخ امت مسلمہ حضرت مولانا اسماعیل ریحان صاحب کا مضمون پڑھ کر سنایا! ایک صحابیؓ کی ایک تابعی کو جوحضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مشیر خاص تھے ان کو چار باتوں کی نصیحت فرمائی: (۱) راز فاش نہ کرنا! (۲) کبھی تم سے جھوٹ سننے نہ پائیں! (۳) ان کے سامنے کسی کی غیبت نہ کرنا! (۴) ان کی خیر خواہی کی بات کبھی ان سے نہ چھپانا

45:54) حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کی گناہ کرنے والے کو عجیب نصائح: اے گناہ کرنے والے اپنے انجام سے بے خبر نہ رہ!۔۔۔۔گناہ کا نتیجہ انجام برا ہے! گناہ کرتے وقت تیرا فرشتوں سے شرم نہ کرنا یہ بھی گناہ سے کم نہیں!۔۔۔اور گناہ کرتے وقت تیرا ہنسنا خود گناہ سے زیادہ خطرناک ہے! ۔۔۔۔ گناہ کرتے ہوئے پردے کے ہلنے سے تیرا ڈرنا اور اللہ سے نہ ڈرنا گناہ سے زیادہ خطرناک ہے۔۔۔۔(اس مضمون کو الگ سے آڈیو کلپ بنانے کا حضرت والا نے فرمایا کہ اس کو الگ سے جاری کرنا ہے!، ان شاء اللہ تعالیٰ جلد بنا کر جاری کیا جائے گا!)

48:01) دین کا کام کرنا چاہیے چاہے کوئی آئے یا نہ آئے! شروع میں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی مجلس میں چند لوگ آتے تھے۔۔۔ لوگوں کےلیے بیان نہیں کرنا چاہیے۔۔جو وقت ہو اس پر مجلس کریں ! ۔مثال سے سمجھایا!۔۔ہمارا تو کام ہے اللہ سے مانگ کر بس کام کریں

55:55) ایئر ہوسٹس بننے والیوں کا حال! فضائی ماسیاں ہیں! ہرطرح کے لوگوں کی خدمتوں میں لگی رہتیں ہیں

57:02) دین کے معاملے میں بحث کرنے کا نقصانات۔۔۔

01:00:03) ایک حافظ قرآن بچے کا حال کس طرح وہ آخر تک بیان میں بیٹھا رہا

01:03:48) اَللّٰهُمَّ ِ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ، وَالْکَسَلِ، وَالْجُبْنِ، وَالْبُخْلِ، وَالْھَرَمِ، ...۔۔۔ کی دعا

01:06:59) دبئی کی مساجد میں دین کے رجوع کا حال! شرعی داڑھی والے ۔۔۔ امام صاحبان کی تلاوت اور امامت کا درد بھرا حال بیان کیا

01:09:42) داڑھی والوں کی لوگ کس طرح عزت کرتے ہیں! اس کا حال بیان فرمایا! اور ہم ڈرتے ہیں داڑھی رکھتے ہوئے

01:11:55) سستی کرنے کا انجام ! حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ ایک مثال سے سمجھایا ! دین و دنیا میں سستی کرنے والوں کو نصیحت! حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کی عجیب نصیحت

01:15:14) حضرت حافظ شفقت صاحب اور ڈاکٹر ریاض جب ڈاکٹر بن رہے تھے ! اس وقت کا لطیفہ !! ہاؤس جاب سچے اللہ والوں کے ساتھ رہنے سے اللہ والے ہوجاتے ہیں! بس صحبت میں رہنا!

01:16:02) جتنا ہم دنیا کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں اگر دین کے لیے اس کی کچھ فی صد محنت کرلیں اور اللہ کو خوش کرلیں تو کام بن جائے

01:18:50) ۔۔۔ اللہ والے مزے میں تھے ۔۔۔۔ اللہ والے مزے میں ہیں۔۔۔اللہ والے مزے میں رہیں گے

01:20:49) زنا سستا ہے ! برگر مہنگا ہے! ۔۔۔

01:24:02) سردیوں میں تہجد پڑھنا آسان ہے! کمزور لوگوں کے لیے بھی نصیحت چاہے سستی ہو تو بستر پر سوتے سوتے ہی اٹھ کر کچھ اللہ کا ذکر کرکے سوجاؤں پھر بھی محروم نہ رہو گے! رات کا وقت اللہ سے خاص باتوں کا وقت ہوتا ہے؎ سارا عالم ہے کہ بے لاگ پڑا سوتا ہے! ایک صاحب کا رات کو غلطی سے جلد اٹھ گئے ، وضو کرکےوقت دیکھا تو فجر میں ایک گھنٹہ باقی ہے۔۔۔پھر وہ اللہ سے مانگنے لگے پھر ان کو ایسا مزہ آیا کہ روز دعا کرنے لگے کہ ایسا موقع بار بار آئے! حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو شیطان نے تہجد کے لیے اٹھانے کا واقعہ! گناہوں کےلیے ہم رات رات بھر جاگتے ہیں لیکن اللہ کے لیے کچھ جاگ کر اللہ سے رو لیں!۔۔۔۔آج آزما لیں! چھٹی کی رات ہو تو جلد سو کر تہجد میں اٹھ کر دیکھ لیں

01:31:23) شوہر کا نام لینے پر گاؤں کی خواتین سمجھتی تھیں کہ نکاح ٹوٹ جاتا ہے! لطیفہ

01:33:37) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ملفوظ آسان اور سہل کام میں کوتاہی پر نصیحت

01:36:27) حیاء بہت بڑی نعمت ہے!۔۔۔۔بے حیائی کا انجام ! حیاء کی حقیقت !پہلے ہندوستان میں کافر خواتین بھی پردہ کرتی تھیں! حضرت شیخ دامت برکاتہم نے اپنے گاؤں کا حال بیان کیا!۔۔۔جو اللہ سے قریب ہوتے ہیں وہ دنیا کے حالات و مصائب سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے! اس پر مثال !۔۔۔ نفس کو گندی باتوں سے مناسبت ہوجانا بہت رونے کا مقام ہے! ارے اللہ سے دل کو بہلاؤ! گناہوں کا انجام برا ہے!اللہ کی ناراٖضگی کا اثر سب سے پہلے دل پر آتا ہے! دنیا میں جتنے بھی گنہگار ہیں وہ پریشان ہیں!۔۔۔گناہ سے نفرت واجب ، گنہگار سے نفرت حرام! اسی لیے یہاں نوجوان زیادہ آتے ہیں۔۔چاہے کیسے بھی گناہ ہوں ! وہ اصلاح کےلیے آتے ہیں ۔۔ ان سے نفرت نہیں کی جاتی ! محبت کرتے ہیں ! عیب کو ظاہر نہیں کیا جاتا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries