مجلس    ۲۱جنوری۳ ۲۰۲ءفجر :ایمان ایک عظیم نعمت ہے               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

* 01:35) کل بروز جمعہ 20.01.23 کو بعد عشاءحضرت شیخ کی بہت ہی نافع مجلس ہوئی مجلس کے آخر میں ایک بزرگ تشریف لائے کل رات کا بیان بھی پونے دو گھنٹے کا ہوا پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم اُن بزرگ حضرات اور اُن کے احباب کو جو تقریبا 10 کے قریب تھے سب کو غرفہ لے گئے اور وہاں کافی دیر تک مجلس چلی حضرت شیخ نے اُن کے لیے اکرام بھی فرمایا اور اُن کے آرام کے لیے بھی انتظام فرمایا اور پھر جب تک وہ بزرگ اور اُن کے احباب آرام کے لیے تشریف نہیں لے گئے حضرت شیخ گھر نہیں گئے اُن بزرگ کو حضرت شیخ خود اوپر منزل میں مہمان خانے تک پہنچانے کے لیے تشریف لے گئے اور سب انتظام حضرت شیخ نے خود دیکھا جب تک یہ بزرگ آرام کے لیے نہیں چلے گئے حضرت شیخ بھی موجود رہے تقریبا ساڑے گیارہ کے بعد حضرت شیخ گھر تشریف لے گئے

بزرگ حضرات نے فرمایا بار بار فرمایا کہ آپ گھر تشریف لے جائیں آپ نے کھانا بھی نہیں کھایا آپ اپنے معمولات ہمارے وجہ سے آگے پیچھے نہ کریں لیکن حضرت شیخ نے فرمایا کہ نہیں میرے معمولات یہی ہیں کہ آپ کی زیارت ہوجائے ابھی آپ کے پاس بیٹھنا یہی میرے معمولات ہیں پھر علماء کی عظمت پر بھی نصیحت فرمائی اور کافی دیر تک موبائل فون کی تباہ کاریوں پر مجلس چلی اور اُن بزرگ نے بھی فرمایا کہ حضرت مدارس میں تو بہت ضرورت ہے کہ موبائل فون کی بالکل پابندی ہو آج کل طلباء کرام موبائل کی وجہ سے علم دین سے بہت دور ہورہے ہیں۔

03:51) ان بزرگ کو بعد نماز فجر حضرت شیخ نے بیان کے لیے فرمایا بیان فرمایا 

04:15) ایمان کی قدر دانی پر نصیحت

07:12) ایمان ایک بہت عظیم نعمت ہے۔۔

09:18) ایمان اتنی عظیم نعمت ہے کہ جب تک ایک ذرہ بھی ایمان دل میں موجود ہوگا تو قیامت قائم نہ ہوگی۔۔

14:40) نعمت کی ناشکری اللہ تعالی کو سخت ناپسند ہے۔۔

18:02) ہر گناہ میں ناشکری چھپی ہوتی ہے۔۔

18:19) اللہ تعالی ہم سب کو اس عظیم نعمت کی قدر دانی کی توفیق عطاء فرمائیں   

20:58) اہتمام کی فکر کی نعمت ہے مثال اور نصیحت۔۔

22:51) جو بزرگ تشریف لائے اُن کا تعارف اُن کے خادم نے حضرت کے حکم سے کروایا کہ جامعہ معارف القرآن کے اور حضرت ہزاروی

24:11) دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries