مرکزی   بیان     ۱۹  جنوری۳ ۲۰۲ء   :حضور ﷺ کی مسرت ،مسکراہٹ اور مذاح کا بیان           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:15) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا*فیضان محبت کتاب *سے اشعار پڑھے گئے۔۔ *شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ*کے اشعار ہیں سکون دل درمجلس اہلِ دل *سوائے تیرے کوئی ٹھکانہ نہیں ہے یارب جدھر بھی جائوں کسے غم و جان و دل سنائوں کسے میں زخم جگر دکھائوں یہ دنیا والے تو بے وفا ہیں وفا کی قیمت سے بے خبر ہیں پھر ان کو دل دے کے زندگی کو جفا سے آہنگ کیوں بنائوں*

04:51) اشعار:۔ *یہ بُت جو محتاج ہیں سراپا غلام ان کا بنوں تو کیوں کر غلام کا بھی غلام بن کر میں اپنی قیمت کو کیوں گھٹائوں یہ مانا ہم نے چمن میں خوشرنگ گل سے بلبل ہے مست و شیدا مگر نشیمن جو عارضی ہو تو اس کو مسکن میں کیوں بنائوں مجھے تو اخترؔ سکونِ دل گر ملا تو بس اہلِ دل کے در پر تو ان کے در کو میں اپنامسکن صمیمِ دل سے نہ کیوں بنائوں*

10:33) اس کے بعد جناب مصطفی صاحب سے اشعار پڑھنے کا فرمایا *شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ* کے خلیفہ جو ساوتھ افریقہ میں* شیخ الحدیث ہیں حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم *کے اشعار ہیں *جب دلوں جاں میں سماتی ہے محبت اُن کی*

14:09) اشعار کے درمیاں حضرت شیخ نے تشریح فرمائی۔۔

16:21) یہاں سب کیوں جمع ہیں اللہ کے کے لیے اللہ کے لیے سب کی محبت ہے اور یہ محبت دل کا عمل ہے۔۔ *((وَجَبَتْ مَحَبَّتِیْ لِلْمُتَحَآ بِّیْنَ فِیَّ))*میری محبت واجب ہوجاتی ہے ان لوگوں کے لئے جو میری وجہ سے آپس میں محبت رکھتے ہیں۔ آگے حدیث میں ہے* وَالْمُتَجَالِسِیْنَ فِیَّ* اہل اﷲ کے پاس بھی بیٹھو ، یہ نہیں کہ بس ٹیلیفون کر دیا کہ آپ کی محبت میں تڑپ رہا ہوں اور کبھی آتے نہیں، *اَلْمُتَجَالِسِیْنَ* بتارہا ہے کہ ان کے پاس بیٹھو کیونکہ دل کے پیر نہیں ہیں لہٰذا جسم لے کر جاؤ آگے *وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ فِیَّ* بھی ہے، پہلے تحابب پھر تجالس اور پھر تزاور ہے یعنی اﷲ والوں کی بار بار زیارت کرو لیکن وہیں نہ رہ جاؤ کہ بال بچوں کو بھول جاؤ اور کاروبار اور بیوپار سب ختم ہوجائے۔ یہ حدیث بتاتی ہے کہ ایک چلہ لگا لو پھر آکے اپنا کاروبار سنبھالو۔ *وَالْمُتَزَاوِرِیْنَ* کے بعد *وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ* ہے یعنی کبھی کبھی اﷲ والوں کی چائے پانی کی دعوت بھی کردیا کرو۔* وَالْمُتَبَاذِلِیْنَ فِیَّ* کی شرح ہے اَیْ یُنْفِقُ بَعْضُھُمْ عَلٰی بَعْضٍ ورنہ پھر وہی عشق ہوگا ۔

21:22) بعض لوگ عمل نہ کرکے دین کے شعبے کو بدنام کرتےہیں لیکن اگر کوئی غلط ہے تو دین کے شعبے کا قصور نہیں ۔۔

23:57) قیامت کے دن اعضاء گواہی دیں گے۔۔

26:55) حضرت مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم (کربوغہ شریف) کی آمد غرفہ آمد اور مجلس کا ذکر۔۔۔

28:25) ساری دنیا جس بزنس کو جائز کہے لیکن یہ شخص اللہ اور رسول اللہ ﷺ کو ناراض کرتا ہے تو فرمایا کہ اشرف علی ایسے بزنس کو حرام کہتاہے ملفوظ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ۔۔

30:25) *بیوی* کی شفارش اللہ تعالی اور *حضور ﷺ *نے کی ہے اس لیے برداشت کرنا ہے خطاوں کو معاف کرنا ہے۔۔

31:16) *کمپیوٹر رائز بیوی*۔

32:53) *الم یعلم بان اللہ یری *کیا بندہ نہیں جانتا کہ اللہ اس کو دیکھ رہا ہے حالا استقبالاوہ ہر وقت دیکھ رہا ہے اور ہر وقت دیکھتا رہے گا اور دوسرا* اللہ تعالی* فرماتے ہیں* وھو معکم این ما کنتم* تمہارا ربا تمہارے ساتھ ہے۔

35:44) جس جوڑ سے اللہ تعالی کا توڑ ملے ایسے جوڑ کو چھوڑدینا ہے اور جس توڑ سے اللہ تعالی کا توڑ ملے ایسے توڑ پر سو بار قربان۔۔

39:42) عالم منزل اور بالغ منزل۔۔

40:43) اشعار مکمل کرنے کا فرمایا۔۔

43:40) اللہ والی محبت میں کچھ شرائط بھی ہے شرائط کا ذکر۔۔

46:49) اشعار کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔*خطبہ*

47:28) ہر چیز والے والے سے ملتی ہے۔۔اللہ بھی اللہ والوں سے ملتا ہے۔۔

48:31) جنت سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی ہے۔۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ سَخَطِکَ وَالنَّارِ ہم آپ کے غضب، آپ کے قہر اور آپ کی ناراضگی سے پناہ چاہتے ہیں۔اور جہنم سے پناہ کیوں مانگتے ہیں کہ جہنم اللہ کی ناراضگی کا ٹھکانہ ہے،جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوں گے اسے ہی تو دوزخ میں ڈالیں گے۔

50:41) {یَا اَبَا ہُرَیْرَۃَ! اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ} اے ابوہریرہ! حرام کام یعنی گناہ سے بچ جاؤ دنیا میں سب سے بڑے عبادت گذار ہوجاؤ گے۔

50:53) یہ اعتراض کرنے والے ایسے بدبخت ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو بھی نہیں چھوڑتے۔۔

51:52) یہ سب میڈیا کے رنگین اسلام کے کارنامے ہیں ہمارے لیے تو اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دین کافی ہے شریعت و سنت ہمارے لیے نمونہ ہے۔۔

54:00) مزاح مبارک پر حدیث پاک۔۔حضرت خذیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ ۔۔

55:45) ایک اور حدیث پاک

56:18) ایک دعا کہ نمازوں کے بعد اس کو ضرور پڑھنا اور کبھی نہ بھولنا نماز کے بعد اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ‏ پڑھنے کی فضیلت حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! قسم اللہ کی، میں تم سے محبت کرتا ہوں، قسم اللہ کی میں تم سے محبت کرتا ہوں“، پھر فرمایا: ”اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں: ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: «اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» ”اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما“۔ ایک دعا کہ نمازوں کے بعد اس کو ضرور پڑھنا اور کبھی نہ بھولنا *اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ*

56:50) آپ ﷺ جب گفتگو فرماتے تو دانتوں سے ایک چمک رونما ہوتی اندھیری رات میں کمرے روشن ہوجاتے وہاں وہاں کیا بات تھی۔۔

58:05) اللہ تعالی ہمیشہ سے ہیں ہمیشہ رہیں گے۔۔ گیا حسن خوبانِ دل خواہ کا ہمیشہ رہے نام اللہ کا واللہ! دنیا فانی ہے، ہرگز اس قابل نہیں کہ اس سے دل لگایا جائے، جن لوگوں نے دنیا سے دل لگایا، اپنی جوانیاں تباہ کیں، ان سے پوچھ لو کہ کیا ملا؟ وہی معشوق جن کو دیکھ کر پاگل ہوتے تھے، آج اُنہی کو دیکھ کر دل شرمندہ ہوتا ہے۔

59:03) عشقِ بتاں میں اسعد کرتے ہو فکرِ راحت دوزخ میں ڈھونڈتے ہو جنت کی خوابگاہیں اے اسعد! تم حسینوں کے عشق میں آرام تلاش کرتے ہو اور جنت کے مزے دوزخ میں تلاش کرتے ہو۔۔

01:00:13) نکالو یاد حسینوں کی دل سے اے مجذوبؔ خدا کا گھر پئے عشقِ بُتاں نہیں ہوتا دھر اُدھر جھانک کر حسینوں کے عشق میں راحت تلاش کرتے ہو

01:00:57) خاک ہوجائیں گے قبروں میں حسینوں کے بدن ان کے ڈسٹمپر کی خاطر راہِ پیغمبر نہ چھوڑحضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا راستہ مت چھوڑو ۔ یہ حسین مرنے والے ہیں ، فنا ہونے والے ہیں ، خود مردہ ہیں تم کو مردہ کردیں گے۔ سڑی ہوئی لاشیں ہونے والی ہیں ، چند دن کی لذت عارضی ملی عزت دائمی گئی۔ تھوڑی سی لذت کے لیے اپنی عزت دونوں جہاں میں برباد مت کرو۔ یہ ذلت دُنیا کی ہے آخرت میں کیا ذلت ہوگی۔

01:01:52) رحمت کا ابر بن کے جہاں بھر پہ چھائیے عالم یہ جل رہا ہے برس کر بجھائیے

01:05:08) *آپ ﷺ *جب گفتگو فرماتے تو دانتوں سے ایک چمک رونما ہوتی حدیث پاک مکمل فرمائی۔۔

01:05:25) اصلی اسٹار آپ کو پتا ہے کون ہے :۔ *اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ بِاَیِّھِمُ اقْتَدَیْتُمُ اھْتَدَیْتُم* *میرے صحابہ ستاروں *کی طرح ہیں، اُن میں سے تم جس کی بھی اقتدا کرو گے ہدایت پاجاؤگے *ٓاصلی اسٹار پھر کون ہوا فیصلہ کرلیں*

01:09:30) جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے گھر آپ ﷺ تشریف لائے تو بتی نہیں تھی تو آپ ﷺ نے فرمایا کیا تم چاہتی ہو کہ آپ کے گھر میں ایسی بتی ہو جس میں نہ تیل ہو اور نہ بتی پھر بھی کمرہ روشن ہوجائے تو آپ ﷺ مسکرائے تو پورا کمرزہ روشن ہوگیا مفہوم حدیث الخہ۔۔

01:11:41) *اے خواتین* یہ برابری برابری کانعرہ چھوڑو آپ بہت خوش قسمت ہیں آپ گھر کی شہزادیاں ہیں یہ بے حیاء عورتوں کے چکر میں مت آو۔۔

01:15:02) ہنسے پر حدیث پاک جس پر اللہ تعالی بھی ہنسے تفصیل سے بیان ہوئی۔۔

01:15:42) مزاح مبارک:۔ ایک شخص آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا کہ میرا پڑوسی بہت ستاتا ہے۔

01:19:38) *بدنظری کا عذاب* ..ائیر ہوسٹس پر لطیفہ۔۔

01:19:55) ایک اور لطیفہ ابا نے بچے کو مارا فیل ہونے پر اور کہا کہ ننی کو دیکھ کتنے اچھے نمبر لیے ہیں نالائق ننی کو دیکھ ،ننی کو دیکھ،ننی کو دیکھ..ابا نے پھر مارا ننی کو دیکھ ماں نے کہا بات تو سن لو اس کی کب سے کہہ رہا ہے کہ ابا بات تو سنو کہا! * ابا سالا سال ننی کو ہی تو دیکھا تب ہی تو یہ نتیجہ آیا ہے۔۔

01:22:20) اے ماں بہن بہو بیٹیوں دیور سے تو بہت محتاط رہنا یہ تو بھابھی کے لیے موت ہے موت۔۔

01:24:02) اسی طرح ایک باپ بیٹے کو مار رہا تھا او ہو حساب میں 100سے 0 نمبر پھر مارا کہ دوسرے پیپر میں بھی 0 نمبر ابا نے کہا میں تو 100 میں 99لیتا تھا تو پھر بچے نے کہا کہ ابا بات تو سنیں پھر مارا ماں نے کہا بات تو سن لیں کیا کہنا چاہ رہا ہے بچے نے کہا ابا میں تو کمرے کی صفائی کررہا تھا وہاں سے یہ شیٹ ملی یہ شیٹ تو آپ کی ہے ۔۔

01:28:10) *خواتین کو نصیحت* جو مرکز تربیت خواتین میں بیان شرعی پردے سے بیان سن رہی ہے۔۔

01:29:11) اخلاق کو سیکھیں آج اخلاق نہیں سیکھتے باہر ہم کیسے ہیں اور گھر میں کیسے ہیں؟

01:32:34) مزاح مبارک سے متعلق۔۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا عجیب واقعہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا۔۔

01:32:52) اگر بیوی چاہے کہ شوہر محبت کرے تو تین کام کرلیں۔۔

01:39:12) یہ جو واقعات بیان ہوتے ہیں یہ سوچنے کی چیزیں ہیں ان کو سوچیں کیا ادائیں تھیں جو فلموں کیبل سمارٹ فون میں گھسے ہوئے ہیں اُن کو یہ باتیں کہاں معلوم ہونگی۔۔

01:40:15) مزاح سے متعلق آخری *حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ* کی بات

01:42:53) *ضروری اعلان* بروزِ بدھ صبح بار بجے طلباء میں بیان ہوا تھا کہ جو مدرسے میں پڑھ کر پھر دنیا میں لگ جاتے ہیں کچھ بیان ہوا جس کو چاہیے ہو وہ لے لیں اور پھر عمرے کے سفر کا اعلان کہ 20 فروری سے عمرے کے سفر کی ترتیب ہے۔۔

01:45:09) *ایک اور خاص اعلان*

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries