اتوار مرکزی  مجلس ۲۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :        اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم کیا ہے ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:30) بیان کے آغاز میں مفتی انوار صاحب نے فیضان محبت کتاب سے حضرت والا رحمہ اللہ کے مختصر اشعار سنائے۔ ذرا دیکھو تو فیض خانقاہی مچادے گی وہ باہی میں تباہی نہ کرے اے دوست ہر گز بدنگاہی ہوئے ہیں رند کتنے اولیاء بھی ذرا دیکھو تو فیضِ خانقاہی کھلا کیا راز سلطانِ بلخ پر فقیری لی ہے دے کر تاج شاہی .جو اہلِ دل کی صحبت میں رہے گا وہی پائے گا بس عشقِ الٰہی ملی اخترؔ جسے نسبت خدا کی مٹادی اس نے باہی اور جاہی

06:50) پارکنگ کے حوالے سے نصیحت۔۔

07:58) بیان کا آغاز ہوا۔۔

08:37) رمضان شریف اللہ تعالی کی دوستی کا مہینہ ہے۔۔

09:23) رمضان میں نیک اعمال کا ثواب بہت ہے لیکن گناہ کرکے اُس کو ضائع کردینا ۔۔۔

09:47) پہلے اللہ کی رضا کا سوال پھر جنت بعد میں یہ حدیث پاک کی بھی دعا ہے۔۔ ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَ‘‘ اے خدا! ہم آپ سے آپ کی خوشنودی کی درخواست کرتے ہیں اور جنت مانگتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کو درجہ ثانیہ میں کیا یا نہیں؟ جس نے یہ درجہ حاصل کرلیا اس نے گویا جنت کو بھی اللہ پر فدا کردیا۔

11:28) اللہ تعالی نے فجور کا مادہ بھی دیا اور تقوی کا مادہ بھی اور فجور تو گندی چیز ہے اُس کو مقدم فرمایا۔۔

14:41) موبائل میں ناشکری۔۔

21:16) یہ سیل فون نہیں ہیل فون ہے۔۔

25:52) یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے غم خواری کا مہینہ ہے۔۔

30:18) یہ مہنگائی کا ہونا اور نئی نئی بیماریاں کا آنا یہ سب ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہے۔۔

33:23) غیبت کا گناہ سنگین ہے شیخ کی مجلس میں بھی غیبت ہو تو وہاں سے اٹھ جانا چاہیے اور جس شیخ کا عمل نہ ہو پردہ نہ ہو غیبتیں کرتا ہو ایسے سے تعلق نہیں رکھنا ہے۔۔

38:49) مولانا طلحہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم کا ذکر ۔۔

41:13) اللہ والے شیخ کی نشانیاں کیا ہیں؟

42:21) شیخ کے ساتھ جڑ گئے پھر مناسبت بھی دیکھنا ہے مناسبت ہو پھر جڑنا ہے۔۔

42:39) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا ہے اور یہ نصیبے والوں کا کام ہے۔۔

46:05) صدقہ دینے کا کتنا ثواب ہے اور خاندان والوں میں جو سفید پوش ہوں اُن کو ہدیہ کے ذریعے مدد کرنے کا بہت ثواب ہے۔۔

48:14) روزہ آدمی کے لیے ڈھال ہے جب تک اُس کو پھاڑ نہ ڈالے۔۔

49:23) سنتوں پر عمل کی بارش کردیں گناہوں اور بدعتوں کے اندھیرے خود بہ خود ختم ہوجائے گا۔۔

50:55) مقتدا حضرات کو بہت زیادہ عمل کی فکر کرنی ہے۔۔

52:00) سنت پر عمل کی اہمیت! سنت پر عمل کرنے سے چار انعامات ملتے ہیں ( ۱) لوگوں کے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے (۲) برے لوگوں کے دل میں ہیبت (۳) دین میں پختگی (۴) رزق میں برکت ۔۔

52:50) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کےملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ جو لوگ خوارق پر گرویدہ ہیں وہی دجال کے ساتھ زیا دہ ہوں گے۔۔۔ غیب کی خبریں بتارہا ہے اور میز کو اوپر اٹھادیا بس اسی میں لگے ہیں اور ایسے پیروں کے پاس عورتیں ہی زیادہ جاتی ہیں ہر وقت کا جادو سفید جادو اور لوگ اسی پر گرویدہ ہوجاتے ہیں اب تو اہل حق بھی زیادہ اس میں مبتلا ہورہے ہیں شرعی پردہ نہیں بارہ بارہ سال کی بچیاں جارہی ہیں

57:04) بکرے چھترے ہضم شریف ملا جی کا ختم شریف۔۔

59:40) عاملوں کے پاس مت جائیں اللہ تعالی نے ہمیں قرآن پاک کا تحفہ دے دیا کہ اگر جادو اثرات ہیں تو اللہ تعالی نے ہمیں اس کا حل بھی بتادیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تینوں قل جو صبح شام پڑھ لے ہر قسم کے جادو اثرات وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔۔

01:01:59) جو لوگ خوارق پر گرویدہ ہیں:۔ اس پر اِرشاد فرمایاکہ جو لوگ حسن پرست ہیں اور بدنظری کا مادہ ہے وہ دجال کے ساتھی ہوں گے

01:02:49) دجال سارے کام کرلے گا لیکن سنت پر اس سے عمل نہیں ہوگا۔۔

01:06:54) کپڑے بدلنے ہی ہیں تو سنت کے مطابق کیوں نہیں۔ نیا کپڑے پہننے کی دعا کیوں نہیں پڑھتے۔

01:11:49) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ ایک دفعہ میں نے خواب میں دجال کو گانے باجے اور ساز وغیرہ کےساتھ دیکھا اس پر اِرشاد فرمایاکہ جو لوگ حسن پرست ہیں اور بدنظری کا مادہ ہے وہ دجال کے ساتھی ہوں گے۔۔۔

01:12:43) نظر کی حفاظت کا حکم مردوں کو الگ دیا اور عورتوں کو الگ دیا۔۔

01:15:34) خواتین کو نصیحت کہ اولاد کی تربیت کی فکر کریں شوہر کی خدمت کریں ساس سسر کی خدمت کریں اس موبائل سے جان چھڑائیں یہ موبائل کچھ نہیں دے گا۔۔

01:17:40) اللہ تعالی کے راستے کا غم کیا ہے؟اور یہ غم ملے گا کیسے؟

01:20:40) مجاہدے کی تفسیر اللہ کے راستہ میں مجاہدہ کی مشقت برداشت کرتے ہیں اور مجاہدہ کیا چیز ہے؟ پہلی تفسیر:۔ نمبر ایک الذین المشقۃ فی ابتغاء مرضاتناجو اﷲ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لیے غم اور تکلیف اٹھا لیتے ہیں

01:22:41) (۲)والذین اختاروا المشقۃ فی امتثال او امرنا۔جو میرے احکام کو بجالانے میں ہر تکلیف اُٹھالیتے ہیں، وہ بزبان حال یہ کہتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہو آپ کا حکم ماننا ہے۔.

01:23:14) (3)الذین اختاروا المشقۃ فی ابتغاء مرضاتنا ونصرۃ دیننا یعنی جو ہماری رضا کی تلاش میں اور ہمارے دین کی نصرت میں ہر مشقت کو برداشت کرتے ہیں۔

01:24:46) (۴)اور مجاہدہ کی تیسری تفسیر یہ ہے کہ والذین اختاروا المشقۃ فی الانتھاء عن مناھینا۔۔جو اﷲ کے جملہ احکام کو بجا لاتا ہو ۔۔

01:37:30) حضرت والا نے جناب مصطفی صاحب سے غم سے متعلق اشعار پڑھنے کا فرمایا۔

01:49:41) کسی کو بھی حقیر سمجھنا حرام ہے بیان بھی اپنی نیت سے کیا جاتا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries