تراویح مجلس ۴۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :اللہ والوں کی صحبت کو معمولی مت سمجھیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

01:03) کونو مع الصدقین

02:20) چار اور ڈرائیو کی مثال اور اللہ والوں کی صحبت پر نصیحت۔۔

02:56) صحبت کی اہمیت پر نصیحت۔۔

03:43) بری صحبت کو مانتے ہیں تو اچھی صحبت کو کیوں نہیں مانتے؟اور اللہ والوں کی اچھی نظر کو کیوں نہیں مانتے جب بری نظر کو مانتے ہیں بچے کو بری نظر لگ جائے مانتے ہیں ۔۔

07:51) شیطان ہر کام میں فی لگواتا ہے۔۔

08:30) تین علم ہیں علم الیقین،عین الیقین،حق الیقین۔۔

09:52) اس لئے مولانا رومی رحمہ اللہ کہتے ہیں اے دریغا اشک من دریا بدے تا نثارِ دلبر زیبا شدے کاش میرے آنسو دریا ہوجاتے ، تو میں اس محبوب حقیقی تعالیٰ شانہ پر قربان کر دیتا۔ بعض لوگ اندر اندر روتے ہیں، اس لئے ان کو حقیر مت سمجھو۔ ایک شخص نے لکھا کہ مجھے رونا نہیں آتا۔ فرمایا کہ نہ رونے کا جو غم ہے، یہ دل کا رونا ہے اور دل کا رونا آنکھ کے رونے سے افضل ہے۔

10:10) ہر کجا بینی تو خوں بر خاک ہا پس یقیں می داں کہ آں از چشم ما اس عالَم خاکی میں جہاں بھی دیکھنا کہ آنسوئوں کے بجائے کچھ خون گرا ہوا ہے تو اے دنیا والو! یقین کرلینا کہ جلال الدین ہی کی آنکھوں سے خون کی یہ بارش ہوئی ہوگی۔ اور فرمایا کہ میں جب استغفار کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ سے کہتا ہوں کہ میرے تمام نالائق اعمال کو معاف فرمادیجیے

13:58) ایک بچی کا اصلاحی خط پڑھ کر سنایا۔۔

22:40) مشکل کشا صرف اللہ تعالی کی ذات ہے۔۔

27:55) صحبت اہل اللہ کی اہمیت پر گائے کے گوبر کی مثال کہ کیسے گوبر اور سورج کی شاعیں پڑی تو کیا کیا کام اُس سے لیا جارہا ہے الخہ۔۔

29:51) آسمان کی تین نعمتیں۔۔

33:12) اللہ والوں کی نظر کا کیا اثر ہوتا ہے ایک واقعہ۔۔۔ ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ بری نظر مانتے ہیں تو فکیف نظر العارفین..اللہ والوں کی اچھی نظر کو کیوں نہیں مانتے۔۔ نگاہِ اولیاء رنگ لاتی ہے۔۔۔ اہل اللہ کی اچھی نظر لگنے کے ثمرات۔۔ایک آدمی کا واقعہ جس کے آنے سے مسجد روشن ہوجاتی ہے۔۔

35:28) اچھی نظر کو کیوں نہیں مانتے۔۔۔صدر ایوب خان اور کینیڈیا صدر کا واقعہ جس کو ایک بلوچ اچک اچک کے دیکھ رہا تھا صدر کو اس کی یہ ادا پسند آگئی۔۔۔

37:10) آپ ﷺ کی ذات عالیشان اور آج بدبخت گستاخیاں کررہے ہیں۔۔

39:39) اے قوم! بہ حج رفتہ کجائید کجائید معشوق ہمیں جا است بیائید بیائید اے قوم! جو نفلی حج میں وقت لگارہی ہے اتنا وقت کسی ولی اﷲ کے ساتھ لگا دو تا کہ تم کو کعبہ والا مل جائے، ایسے تو تم کعبہ جاتے ہو، ہر سال حج و عمرہ کرتے ہو مگر جب اپنے ملکوں میں آتے ہو تو پھر سب گناہ کرتے ہو، ڈاڑھی منڈاتے ہو، ائیرہوسٹسوں سے نظر بازی کرتے ہو تو معلوم ہوا کہ کعبہ تو ملا مگر کعبہ والا نہیں ملا،اگر اﷲ مل جاتا تو اپنے ملکوں میں بھی تم اﷲ والے بن کر رہتے، جان، دل او رمال اپنے مالک پر فدا کرتے۔۔۔

41:17) حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے

41:59) عرفات کے میدان کی ایک بات جو دل کو ہلادیتی ہے۔۔

43:08) حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے اس پر حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کا واقعہ

51:00) حضرت لوط علیہ السلام نے فرمایا کہ ظالمو ایسا کام نہ کرو اللہ کا عذاب آجائے گا ۔۔ حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کے خبیثوں سے فرمایا تھا : قَالَ اِنَّ هٰٓؤُلَاۗءِ ضَيْفِيْ فَلَا تَفْضَحُوْنِ دیکھو!یہ میرے مہمان ہیں، مجھے رسوا نہ کرو،مہمان کی رسوائی کو پیغمبر نے اپنی رسوائی فرمایا۔ تو اﷲ کے گھر میں کسی لڑکی یا لڑکے کو دیکھنا گویا کہ اللہ کے ساتھ اہانت کا معاملہ ہے۔سوچ لو!عذاب ِعظیم کا خطرہ ہے لہٰذا جب اچانک کسی عورت پر نظر پڑجائےتو فوراً نظر بچا کر دل میں کہو کہ اے خدا! یہ عورت میری ماں سے بہتر ہے،وہ شخص کتنا خبیث ہوگا جو اپنی ماں سے بدنظری کرتا ہو۔اور ایسے ہی کوئی خوبصورت لڑکا نظر آجائے تو یہ کہو کہ اے خدا! یہ میرے باپ سے زیادہ محترم ہے کہ مدینہ پاک کا اور آپ کا مہمان ہے۔

53:15) مدینے شریف کی سر زمین کیا ہی سر زمین ہے ۔۔

01:09:08) پہلے مفتی عبدالمنان صاحب نے فارسی میں حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے فارسی میں پھر جناب سلمان سیف صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries