تراویح  مجلس ۶۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :ایک بدنظری سے دل کس طرح  تباہ ہو جاتا ہے  ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

05:08) . کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی غالب اُن کے بالوں پر سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی جنکا نقشہ تھا کل جوانی کا آج لقب ہے نانا اور نانی کا کیسا دیکھا تھا ہوگئے کیسے کیا بھروسہ اس جوانی کا۔ جوانی تو اللہ پر فدا ہونی چاہیے۔۔

07:37) والدین کو ستا رہے ہیں اُن کی آہیں لے رہے ہیں اگر چہ والدین بدعا نہ دیں لیکن ستانے پر وبال کا خطرہ ہے۔

11:38) یہ حرام عشق والی جو نامحرم کے ساتھ گھوم رہی ہے کیا یہ اللہ تعالی کی وفادار ہے کیا یہ آپ ﷺ کی وفادار ہے،کیا یہ اپنے والدین کی وفادار ہے جو چھپ چھپ کر مل رہی ہے اور گھر سے بھاگ گئی جب یہ ان کی وفا دار نہیں تو اے معشوق یہ تیری کیا وفادار رہے گی۔۔

15:55) امرد پرستی کا مرض انتہائی خطرناک مرض ہے اللہ تعالی نے بستیوں کو الٹ دیا۔ایک واقعہ جس نے رمضان میں ایسے کام کو نہیں چھوڑا۔

22:50) والدین کے حق ادا کرنے پر ایک عجیب واقعہ ۔۔

23:41) والدین کا حق کوئی بھی نہیں ادا کرسکتا چاہے جتنی خدمت کرلیں۔۔

24:20) اولاد کو نصیحت کہ والدین کی اطاعت کی فکر کریں۔۔۔

24:38) شرارت کرکے اپنے والدین کو شرمندہ نہ کریں۔۔

27:40) ماں کا حق والد سے زیادہ ہے ۔۔۔ماں کتنی تکلیفیں برداشت کرتی ہے۔۔۔دو سا ل تک ماں بچے کو اپناخون پلاتی ہے۔۔۔ماں نے ہمارا پیشاب پائخانہ صاف کیا۔۔۔ والد کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے اور والد کی رضا میں اللہ کی رضاہے۔۔۔

31:08) ماں باپ کو ستانے کا وبال ۔۔۔ والدین کو ستانے پر ایک عجیب واقعہ جب تک اللہ تعالی اُس کو اُسی عذاب میں مبتلا نہ کریں تو موت نہ آئے ایسا سخت معاملہ ہے والدین کو ستانے پر الا یہ کہ توبہ کرلے۔۔

32:26) اے ماں باپ چاہے کچھ بھی ہو جائے اپنی اولاد کو بدعا نہ دینا۔۔

34:10) ماں پاپ کو ستانے والوں کو معلوم نہیں ہیکہ وہ ان کو ستا کر ان کی عمر کم کررہے ہیں۔۔۔

37:54) خدمت نام ہے راحت رسانی کا۔۔

41:52) کھولیں وہ یا نہ کھولیں دَر اس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا بیٹھے گا چین سے اگر کام کے کیا رہیں گے پر گو نہ نکل سکے مگر پنجرے میں پھڑ پھڑائے جا

46:53) لذت فرار اور لذتِ قرار پر بچے کے اغوا کی مثال اور پھر نصیحت۔۔۔

52:45) فجور اور تقوی کا مادہ۔۔

54:30) حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے اس پر واقعہ۔۔جج کا واقعہ۔۔ ایک عجیب مثال ! حسن کبھی برائے عذاب اور مصیبت ہوتا ہے!۔۔۔ایک جج صاحب کا لکڑی کے بکسہ میں پھنسنے کا عجیب واقعہ !۔۔بدنظری کا انجام۔۔۔

01:00:04) کافی پر ایک حسین کا واقعہ جس نے اپنے عاشق کا نام لکھا ہوا تھا گدھا نمبر آٹھ۔۔۔۔اللہ تعالی ہم سب کے حال پر رحم فرمائیں۔۔۔

01:08:17) کچھ احباب کے تروایح میں آج قرآں پاک کی تکمیل ہوئی اس کے بعد دعا ہوئی۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries