تراویح مجلس ۹۔ اپریل ۳ ۲۰۲ء     :چار طریقوں سے اللہ والوں سے فائدہ ہوتا ہے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

02:58) ذرہ ذرہ سی بات پر اخلاق برے کرنا۔۔

07:12) رمضان المبارک میں اس اُمت کو پانچ مخصوص چیزیں دی گئی ہیں (۱)اُن کے منہ کی بدبو مشک سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے (۲)ان کے لیے مچھلیاں تک دُعا کرتی ہیں

12:37) حضرت مولانا یسین صاحب رحمہ اللہ کا واقعہ کہ کیسے کیسے مجاہدات برداشت  کیے۔۔

16:17) سنت تحنیک:۔ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ ایک سو بیس صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی زیارت کرنے والے تابعی ہیں۔ قدر راء ی مائۃ وعشرین صحابیاً اتنے بڑے تابعی ہیں۔ ان کی اماں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں نوکرانی تھیں۔ جب یہ پیدا ہوئے تو ان کو لے کر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ یا امیر المؤمنین! اس بچہ کی سنت تحنیک ادا کردیجیے۔ یعنی کچھ چباکر اس کے منہ میں ڈال دیجیے۔ یہ سنت ہے کہ بزرگوں سے یہ علمائے دین سے تحنیک کروائی جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کچھ کھجور چباکر ان کے منہ میں ڈال دی۔

21:33) دو دُعائیں.. فقہ فی الدین نمبر ایک دُعا تھی اللہم فقہہٗ فی الدین اے اللہ! اس کو دین کا بہت بڑا عالم محدث فقیہ بنادے۔ دین کے ساتھ علم۔ اگر دین کی سمجھ نہیں ہے تو اس کا علم کمزور ہوگا۔ اس لیے دُعا فرمائی کہ اے اللہ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرما۔ مخلوق میں محبوبیت ـ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو دعُائیں حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ کو دیں۔ ایک فقہہ فی الدین کہ ان کو دین کا فقیہ بنادے۔ وحببہ الی الناس اور مخلوق میں اس کو محبوب کردے، پیارا بنادے، کیونکہ اگر مخلوق میں محبوب نہیں ہے، پیارا نہیں ہے، تو ہر آدمی اس سے گھبراتا ہے۔ پھر اس سے فقہ متعدی ہوگا؟ فیض دوسروں کو پہنچے گا؟ تو معلوم ہوا کہ علمائے دین کو چاہیے کہ اپنے اخلاق میں بلندی پیدا کریں ورنہ ان سے نفع نہیں ہوگا۔

28:45) رمضان المبارک میں اس اُمت کو پانچ مخصوص چیزیں منہ کی بدبو مشک سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے (۲)ان کے لیے مچھلیاں تک دُعا کرتی ہیں لیکن آج نسوار گٹکا کھا کر منہ کو گندہ کیا ہوا ہے۔۔

31:46) ایک ’’انجن‘‘ کے جذب کا واقعہ جو سگریٹ پر سگریٹ سلگاتا تھا۔

37:28) جس دین کی حفاظت کا وعدہ اللہ نے لیا ہے اس کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔۔

38:23) Extremist ہونا کیا ہے؟ایک واقعہ ۔۔۔ایک صاحب آئے تو کہنے لگے کہ تم لوگ جو دائرےسے نکل جاتے ہو! اس کازبردست جواب کہ یہ دائرہ کون کھینچے گا؟ امریکہ ، یورپ؟ یہ دائرہ تو کھنچ چکا! اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتادیا کہ یہ حدود ہیں اس کے قریب بھی مت جانا!

43:06) برائی کو روکنے کے تین درجے ہیں۔۔

44:44) آج دین کو بوجھ سمجھا ہوا ہے۔۔

45:45) کونو مع الصدقین پر ایک بات۔۔

51:21) چار طریقوں سے اللہ والوں سے فائدہ ہوتا ہے۔ پہلا...شقاوت سعادت سے بدل جاتی ہے۔

56:08) صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنا بہت بڑی بدبختی ہے۔۔

57:57) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ کی جانثاری اور وفاداری۔۔

01:04:48) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ۔۔

01:08:33) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے اللہ راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگیا تو پھر صحابہ کرام کے بارے میں زبان کھولنے کا مطلب۔اپنے آپ کو جہنم میں ڈالنا ہے۔

01:11:10) دعا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries